DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Shakil Ahmed Kiyani of Akhtar welfare trust attends seminar at gov degree college Sohawa

گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ میںسیکھ لو اونچی اڑان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

اسلام پورہ جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔محمد انجم ملک)گورنمنٹ ڈگری کالج سوہاوہ میں سیکھ لو اونچی اڑان کے عنوان سے سیمینار کا انعقادکالج انتظامیہ اور اختر ویلفیئر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شکیل احمدکیانی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے معروف دانشور سید قاسم علی شاہ نے طلباء اور حاضرین سے خطاب کیا، موٹر وے پولیس کے اعلیٰ افسران، اے سی سوہاوہ، ایس ایچ او سوہاوہ سمیت کالج سٹاف، طلباء وطالبات، ڈائریکٹر اختر ویلفیئر انٹرنیشنل جلیل احمد کیانی سمیت عمائدین شہرکی کثیر تعداد نے شرکت کی، پرنسپل کالج ہذٰا پروفیسر سید ساجد علی شاہ بخاری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج سوہاوہ میں سیکھ لو اونچی اڑان کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد گیا۔کالج انتظامیہ اور اختر ویلفیئر انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر شکیل احمدکیانی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنار سے مہمان خصوصی معروف دانشور سید قاسم علی شاہ نے شرکاء سے خطاب کیا۔ ایس ایس پی موٹر وے نارتھ II جہلم ملک مطلوب احمد، ڈی ایس پی موٹروے علی عابد رضوان، ڈی ایس پی موٹروے پولیس مبشرہ جاوید، ڈی ایس پی موٹروے پولیس ایوب خان و دیگر افسران کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ذوالفقار احمد، ایس ایچ او سوہاوہ محمد طارق، ایوارڈ یافتہ ٹی وی کمپیئر سید آل عمران، سید منتظر امام رضوی، سابق سٹی ناظم سوہاوہ نائیک چوہدری محمد شبیر، صدر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی راجہ جواد احمد، گرین ٹیم گوجرخان و سوہاوہ کے اراکین، ڈائریکٹر اختر ویلفیئر انٹرنیشنل پروفیسر جمیل احمد کیانی، کالج سٹاف، طلباء وطالبات سمیت عمائدین شہر کی کثیر تعدادنے سیمینار میں شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے معروف دانشور سید قاسم علی شاہ نے کہا کہ جو بندہ رزق حلال کماتا ہے اسے کوئی فکر وپریشانی لاحق نہیں رہتی۔ رزق حلال اگر اولاد کو کھلایا ہوتو اولاد سے سکون ملتا ہے۔ بندے کا بہترین علاج اسکے رشتے ہوتے ہیں۔ جو بندہ اپنے کام سے مطمئن نہ ہو وہی کرپشن کرتا ہے۔ جس کو کام کا شوق ہو اور وہ اپنے کام سے بھی مطمئن ہو وہ کبھی کرپشن کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا۔ جو اپنے کام سے خوش رہتے ہیں انکی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ دوسروں کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ سکتے اور ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں وہ دراصل اللہ کے نظام کے انکاری ہوتے ہیں کیونکہ ہر بندے کا رزق اللہ نے مقرر کر رکھا ہے اور اس حوالے سے ہر شخص اپنے منسب ومقام پر فائز رہتے ہوئے اپنا رزق حاصل کرتا ہے۔ جو لوگ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں اللہ کریم انکے لئے بھی آسانیا ں پیدا فرما دیتا ہے۔تقریب کے اختتام پر کالج کے پرنسپل پروفیسر سید ساجد علی شاہ بخاری نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button