DailyNewsGujarKhan

Gujar Khan; Annual prize ceremony held at Askri Islamic secondary school, Jabber

عسکری اسلامک سکینڈری سکول جبر میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

عسکری اسلامک سکینڈری سکول جبر کا رزلٹ حسب معمول اس سال بھی شاندار رہا سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف ڈبلیو پیش کیے جبکہ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے فن کا مظاہرہ بھی کیا تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی علمی شخصیت محمد افتخار نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ عسکری اسلامک سکینڈری سکول اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جس ادارے نے تھوڑے سے عرصے میں اپنانام اور مقام بنا لیا ہے جدید اور معیاری تعلیم وقت کی اشد ضرورت ہے دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے کے لیے بامقصد تعلیم کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے عسکری اسلامک سکینڈری سکول اپنی تعلیم خدمات علاقے میں پہنچا رہا ہے جس کے لیے یہ ادارہ عنقریب مونٹیسوری کلاسز کا آغاز کرنے جا رہا ہے علاوہ ازیں پرنسپل وقار بٹ ،بینک منیجر عثمان قمر ،محمد عمران ،محمدجمیل صوبیدار حاجی اشرف ،کونسلر چوہدری اورنگزیب ،کونسلر محمد فاروق اورقام مرزا نے طلباء و طالبات نے انعامات تقسیم کیے ،جبکہ سکول پرنسپل ادارہ الیاس چوہدری اور سٹاف نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button