Rawalpindi;; EISCO Chak Bale Khan official refuses to install electricity transformer in village Rooper Khurd after being refused bribe
آئیسکو چک بیلی خان کے لائن سپرنٹندنٹ نے رشوت نہ دینے کی وجہ سے موضع روپڑ خورد کے مکینوں کو چار ماہ سے ٹرانسفارمر سے محروم رکھا ہوا ہے

آئیسکو چک بیلی خان کے لائن سپرنٹندنٹ نے رشوت نہ دینے کی وجہ سے موضع روپڑ خورد کے مکینوں کو چار ماہ سے ٹرانسفارمر سے محروم رکھا ہوا ہے موضع روپڑ خورد کے ملک غلام عباس نے شکایت کی ہے کہ ان کے موضع کا ٹرانسفارمر خراب ہونے پر چک بیلی خان سب ڈویژن سے تعلق رکھنے والا لائن سپرنٹنڈنٹ سجاد تبدیلی کے لئے پیسے طلب کرتا تھا پیسے نہ ملنے پر چار ماہ سے زائد وقت گذر چکا لیکن اس ٹرانسفارمر کی جگہ نیا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا اور لوگوں کو دوسرے ٹرانسفارمر پر شفٹ کر دیا گیا ہے جس سے تمام گاؤں کی آبادی کے وولٹیج کم ہو کر رہ گئے ہیں ملک غلام عباس سمیت لوگوں نے آئیسکو کے اعلیٰ حکام اور با لخصوص ایس ای چکوال سرکل سے اپیل کی ہے کہ نہ صرف یہ کہ موضع روپڑ خورد کا یہ مسئلہ حل کیا جائے بلکہ سجاد جیسے کرپٹ لائن سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر اس سب ڈویژن سے تبدیل کیا جائے جو لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے مسائل بڑھانے پر لگا ہوا ہے