Kallar Syedan; Sports Gala festival on the instruction of Punjab government starts in Kallar Syedan
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر کالجز کی زیر نگرانی سپورٹس گالا فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا
حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈائریکٹر کالجز کی زیر نگرانی سپورٹس گالا فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا ہے جو پورا مہینہ جاری رہے گا۔گورنمنٹ بوائز کالج سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں انٹر کالجز سپورٹس گالا فیسٹیول کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں میں تحصیل،ڈسٹرکٹ اور ڈویژنل سطح کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ابتدائی طور پر کھیلوں کے مقابلہ جات میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کی والی بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈویژنل کی سطح پر کوالیفائی کر لیا ہے۔پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج کلر سیداں رانا نعیم شاہد اس موقع پر کالج کی سطح پر منعقدہ سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں کھیلوں کی ترقی کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے۔کھلاڑی ہمارا قومی سرمایہ ہیں ان کی حوصلہ آفزائی کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں وہی قومیں ترقی اور عروج کی منزلیں طے کرتی ہیں جن کے کھیلوں کے میدان آباد ہیں کیونکہ یہ کھیل کے میدان ہی ہیں جو نوجوانوں کی توجہ مثبت سرگرمیوں کیطرف مبذول کروا کر ان کی صلاحیتوں کو نکھارتے اور پروان چڑھاتے ہیں۔
برطانیہ کے امیر مولانا عبدالرشید ربانی نے,نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر استقبالیہ کارکنوں سے خطاب
Mollana Abdul Rashid Rabbani given reception on his arrival from UK
ممتاز عالم دین جمعیت علماء اسلام (ف)برطانیہ کے امیر مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا یہ تا قیامت قائم رہے گا اس کو مٹانے والے خود مٹ کر رہ جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو اسلام آباد ائر پورٹ پر استقبالیہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جے یو آئی کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی ،مولانا عبدالقیوم حقانی ، مفتی روح اللہ، مولانا عبدالرحمان،قاری عبدالودود اور دیگر بھی موجود تھے ۔مولانا عبدالرشید ربانی نے کہا کہ بھارت جارحیت کے ذریعے پاکستان کو دبا نہیں سکتا پوری قوم تمام سیاسی دینی جماعتیں اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہیں ۔پاکستان عالم اسلام کاقلعہ ہے اس کو نقصان پہنچانے کا مقصد مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش سمجھی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ وہ پاکستان کو اپنی طفیلی ریاست نہیں بنا سکتا دنیا بھر میں امن کے لیے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنا چاہئیے ۔
میاں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے حکومت بلا تاخیر انہیں رہا کرے ,راجہ قمر مسعود
Mian Nawaz Shareef should be released over fears for his life, Raja Qamar Masood
پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنما راجہ قمر مسعود نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے حکومت بلا تاخیر انہیں رہا کرے ،انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو بہت سے لوگوں نے لوٹا اور کچھ لوگ آج بھی لوٹ رہے ہیں تو صرف نواز شریف ہی جیل میں کیو ں ہے ؟اگر نواز شریف کو جیل میں کچھ ہو گیا تو پاکستانی عوام اس حکومت کے اس جرم کو کبھی معاف نہیں کرے گی ،میاں محمد نواز شریف نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے جس دلدل سے پاکستان کو نکالا تھا آج حکومت نے ملک کو اسی دلدل میں دوبارہ ڈال دیا ہے ۔امریکہ اور اس کے اتحادی پاکستان کی مدد کرتے ہیں نہ ہی کھل کر حمایت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی دباؤ پر آج جن مذہبی جماعتوں پر جلد بازی میں پابندیاں لگائی جا رہی ہیں ماضی میں پیپلز پارٹی اس کا مطالبہ کرتی رہی ہے آج اسی گنا ہ ہی سزا نواز شریف فیملی کو دی جا رہی ہے ۔
فیصل واڈا شرعی اعتبار سے دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں,دربار عالیہ لٹوری سیداں کے سجادہ نشین پیر سید خضر حسین شاہ
Faisal Wada is out of fold of Islam, Pir Syed Khizar Hussain Shah
دربار عالیہ لٹوری سیداں کے سجادہ نشین پیر سید خضر حسین شاہ نے کہا ہے کہ فیصل واڈا شرعی اعتبار سے دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں اسمبلی میں معافی مانگنے سے انہیں معافی نہیں مل سکتی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ خدا وند کریم کائنات کے قادر مطلق ہیں اور ان کے بعد سب سے محترم نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ ہیں ۔کوئی بھی انسان اللہ کے بعد معتبر نہیں ہو سکتا ،فیصل واڈا اسمبلی میں معافی مانگنے سے بے قصور ثابت نہیں ہوتے انہیں اسلام میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنا پڑے گی۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آج کہوٹہ کے شادی ہال میں ایک تقریب
Women’s day to be celebrated at shaadi hall, Kahuta
پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی چوہدری ظہیر سلطان نے کلر سیداں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر آج کہوٹہ کے شادی ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی جنر ل سیکرٹری نرگس فیض ملک، ڈویژنل صدر (خواتین ونگ) شگفتہ بٹ،صدرضلع راولپنڈی (خواتین ونگ) سمیرا گل اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شاہین ڈار شرکت کریں گی۔ ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان اور صدر خواتین ونگ سمیراگل میزبانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان آج برو زجمعہ دن ایک بجے روات چک بیلی روڈ پر واقعہ ہرکہ کے شادی ہال میں کارکنوں بلدیاتی چیئر مینوں اور عوام علاقہ سے ملاقات کریں گے ۔
مرکزی عید گاہ پنڈ میر گالہ میں میلا د النبی ﷺ کی ایک تقریب نو مارچ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس سے آستانہ عالیہ نیاریاں شریف کے سجادہ نشین پیر شمس العارفین ،پیر صوفی ارشد محمود اسلمی ، صوفی خادم نقشبندی اور دیگر خطاب کریں گے۔