DailyNewsKahuta

Kahuta; Police take action against drug dealers, two arrested in possession of drugs

پولیس تھانہ کہوٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن

پولیس تھانہ کہوٹہ کا منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن دو ملزمان سے چرس برآمد کر کے پر چہ درج کر لیا ۔عوامی حلقوں کی طرف سے اے ایس پی سعود خان ،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمد ، ایس آئی سردار عنصر ،کانسٹیبل سہیل کیانی اور دیگر ملازمین کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ تفصیل کے مطابق سی پی اوراولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر پولیس تھانہ کہوٹہ اے ایس پی سعود خان ،ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمدکی قیادت میں ایس آئی سردار عنصر ،کانسٹیبل سہیل کیانی اور دیگر چھاپہ مار ٹیم نے گذشتہ روز منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے ایک کاروائی میں رشید عرف شید و ساکن مواڑہ سے 1300گرام چرس برآمد کر کے 9Cجبکہ دوسری کاروائی میں توقیر سکنہ ادوالہ سے200گرام چرس برآمد کر کے 9Bکا پر چہ درج کر لیا ۔عوامی حلقوں کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف پولیس تھانہ کہوٹہ کی کاروائی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کارکر دگی کو سراہا ہے ۔ 

پاک فضائیہ نے بھارتی جہاز کوگرا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں

Pak Air force praised for defending and bringing down Indian jet

ٍ رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ پاک فوج کا بھارتی جا رحیت پر منہ توڑ جواب قابل تحسین ہے پاکستانی قوم وطن عز یز کے دفاع اور سالمیت کے لیے متحدو متفق ہے بھارت نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو بھر پور جواب دیا جائے گا میرا ہر ورکر پاک فوج کے ساتھ مل کر مکار دشمن کے سامنے سیسہ پائی دیوار ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جہاز کوگرا کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دئیے ہیں بر وقت کاروائی کر کے عسکری قیادت نے عوام کو اعتماد دیا بھارت اگر اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا تو اللہ کے فضل و کرم سے اس کا نام صفچہ ہستی سے مٹ جا ئے گا انہوں نے کہا کہ جنگ انسانی المیہ ہے بھارت امن کا راستہ اختیار کر ئے اور پاکستان کی جانب سے بھارتی پا ئلٹ واپس کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان امت پسند ملک ہے۔اس موقع پر معروف سماجی شخصیت راجہ عبرت اقبال ،سردار بشیر پہلوان ، بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت بابو ظفر اقبال آف ممیام ،راجہ ثقلین آف ممیام ،صحافی شیخ قمر السلام ،نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں آف موہڑہ لنگڑیال،معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ ناصر کیانی آف سموٹ، انجینئر راجہ بلال ،ڈاکٹر قیصر محمو دکلرسیداں،حنیف مغل ،راجہ مبشر عباس ،راجہ خرم آف طوطا ،چوہدری منصور آف چورہ ،راجہ فرقان جنجوعہ عرف کاشی ،راجہ میران آف چک مرزا ،چوہدری اسد آف سموٹ ، ملک عاصم حبیب آف بھون سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

سکولنگ سسٹم دھمالی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual prize ceremony day held at Dhamali school

ممبر ضلع کونسل راولپنڈی راجہ ندیم احمد چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا کی سرمایہ کاری بچوں پر خرچ کرنا ہے آج اگر ہم اپنے بچوں پر بہترین خرچ کریں گے تو کل یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کے معمار ثابت ہوں گے اور بچوں پر بہترین سرمایہ کاری ان کو اچھی تعلیم و تربیت فراہم کرنا ہے بچے ہمارے آنے والے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل دوبیرن راجہ ندیم احمد نے الرحمان سکولنگ سسٹم دھمالی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا انعقاد سکول کے گرانڈ میں کیا گیا تھا جس میں چیئرمین یونین کونسل دوبیرن راجہ ندیم احمد نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا اس کے علاوہ تقریب میں جنرل کونسلر یونین کونسل بھلاکھر راجہ عصمت اللہ،ماسٹرمحمد عقیل اساتذہ کرام عمائدین علاقہ اسکول کے بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں بچوں نے رنگ برنگے ٹیبلوز پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے اپنے خطاب میں چئیرمین یونین کونسل دوبیرن راجہ ندیم احمد نے کہا کہ بچوں کے لئے آج کا دن بڑی اہمیت کا حامل ہے آج بچوں کے لئے بہت خوشی کا دن ہے بچے اس دن کا سارا سال انتظار کرتے ہیں میں تمام کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام کا بڑا ہاتھ ہے اسی لئے دنیا بھر میں استاد کو بہت عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے دنیا بھر میں انہیں قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں جنہوں نے تعلیم کی اہمیت اور استاد کی قدرومنزلت کو سمجھا ہے اس موقع پر سکول کے پرنسپل شعیب رفیق نے بتایا کہ بہت کم عرصے میں الرحمان سکولنگ سسٹم نے ترقی کی منازل طے کی ہیں انہوں نے تمام حاضرین مجلس کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی۔

صحافی انعام الحق قریشی کو انکی سالگرہ پر مبارک باد

Journalist Inam Ul Haq Qureshi congratulated on his birthday

نوجوان صحافی انعام الحق قریشی نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ میں جذبے اور شوق سے اس مقدس پیشے سے منسلک ہوا ہوں میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دوں اور حق اور سچ کی صحافت کروں انھوں نے کہا کہ آج کے دور میں صحافت مشکل کام بھی ہے لیکن میں نے ہمیشہ اپنے رب سے دعاکی ہے کہ وہ مجھے استقامت دے تا کہ میں اپنے اس صحافتی پیشے سے وفا کر سکوں اور عوام علاقہ کی بے لوث اور بلا تفریق خدمت کر سکوں اس موقع پر پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران ممبران سیاسی و سماجی شخصیات بلدیاتی نمائندوں سوشل میڈیا کی طرف سے نوجوان صحافی انعام الحق قریشی کو انکی سالگرہ پر مبارک باد دی گئی اور انکی صحافتی خدمات کی تعریف کی ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،سنئیر صحافی اصغر حسین کیانی ، نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر و دیگر نے کہا کہ انعام الحق قریشی نے بہت کم وقت میں صحافت میں نام پیدا کیا اور مثبت اور تعمیری صحافت کی انھوں نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اسکی زندگی میں برکت عطا کریں اور استقامت دیں تا کہ وہ اس مقدس پیشے میں مزید بہتر طریقے سے خدمت کر سکیں 

Show More

Related Articles

Back to top button