DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; The annual Hazrat Hafiz Faqir Akmal Shah Warsi urs Mubarak commences in Chappar Shareef

آستانہ عالیہ وارثیہ چھپر شریف میں حضرت حافظ فقیر اکمل شاہ وارثی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شروع

وارثیہ ٹرسٹ (رجسٹرڈ)کے زیر اہتمام آستانہ عالیہ وارثیہ چھپر شریف میں حضرت حافظ فقیر اکمل شاہ وارثی کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات شروع ہو گئیں جس میں ملک کے طول و عرض سے ہزاروں افراد شریک ہیں ۔تقریبات کا افتتاح حاجی فقیر عظمت شاہ وارثی نے کیا۔آج بروز جمعہ صبح چار بجے قل شریف کی تقریب ہو گی بعد نماز عشاء محفل سماع ہو گی جبکہ بروز ہفتہ صبح نو بجے غلاف شریف کی تقریب ہو گی ۔

Gujar Khan; The annual Hazrat Hafiz Faqir Akmal Shah Warsi urs Mubarak commences from 7th March till 9th March, Thousands of people are expected to take part in the annual urs Mubarak.

 بیول(راجہ طارق ایوب) بیول میں سلسلہ وارثیہ چھپر شریف کےعرس کی نسبت سے محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔فقیر اکمل شاہ وارثی کے سالانہ عرس کی تقریبات چنگا بنگیال چھپر شریف میں جاری ہیں۔اسی عرس کی نسبت سے بیول میں وارثی سلسلہ کے مریدین و عقیدت مندوں نے محفل سماع کا انعقاد کرایا جس میں مشہور درباری قوال اختر محمود نے اپنا کلام پڑھا۔ اس محفل کا انعقاد افضل وارثی موہڑہ جھنڈی کے زیر انتظام کیا گیا تھا بعد ازاں بیول سے تمام مریدین دربار پر حاضری اور چادر پوشی کے لئے شام کو چھپر شریف روانہ ہوئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button