Dadyal, AJK; Professor Mohammad Bashir who passed away in UK buried in his native village of Ratta
علامہ قبالاوپن یونیورسٹی کے سابق رنجینل ڈائریکٹرپروفیسر محمد بشیر چوہدری مر کزی راہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر کے والد محترم جن کا گزشتہ روز برطانیہ میں انتقال ہو گیا تھا مرحوم کی جسد خاکی آج ڈڈیال کے آبائی گاؤں رٹہ میں لائی گی
علامہ قبالاوپن یونیورسٹی کے سابق رنجینل ڈائریکٹرپروفیسر محمد بشیر چوہدری مر کزی راہنما تحریک انصاف آزاد کشمیر کے والد محترم جن کا گزشتہ روز برطانیہ میں انتقال ہو گیا تھا مرحوم کی جسد خاکی آج ڈڈیال کے آبائی گاؤں رٹہ میں لائی گی مرحوم ایک علی اور خوش اخلاق طبیعت کے مالک تھے ان کی نمازجنازہ آبائی گاؤ ں رٹہ گورنمنٹ پائلٹ ہائی میں ادا کی گی مرحوم کی نماز جنازہ میں آزاد کشمیر حکومت وزیر زراعت چوہدری مسعودخالد ،سابق وزیر اوقاف چوہدری افسر شاہد ایڈووکیٹ ،سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اخلاق آف سنہسہ ،چوہدری اظہر صادق آف رٹہ کے علاوہ تحریک انصاف کے راہنما چوہدری عبدالوحد آف اسلام آباد چوہدری زیارب خان آف سورکھی چوہدری محمدیونس ،مجید عابد ایڈووکیٹ،چوہدری قربان حسین ایڈووکیٹ آٖف چھتروہ،حوالدار ،چوہدری عدالت خان ،راجہ جاوید خان آف بروٹیاں سابق چےئرمین رٹہ ،چوہدری الطاف حسین ،محمد مشتاق چغتائی ،عبدالغفور چغتائی ،صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق،بہزاد خان ،تحصیل چرمین تجمل حسین ،راجہ عربی خان ،عبدالرحمن نوری ،پرنسپل مددسہ الحسن رٹہ محمدمعروف،چوہدری عبدالرشید ،وقاربشیر ،چوہدری مصدق حسین آف چھتروہ ،چوہدری ظہور احمد تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ملک محمد نذیر کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی
پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر برطانیہ برمنگھم سٹی کے مرکزی راہنما چوہدری علی شان سے ڈڈیال پریس کلب کے صدر ڈاکٹر محمد اسحاق ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد مشتاق چغتائی اور وقار بشیر نے گزشتہ نروز ان کے گھر خادم آباد جار کر ملاقات کی ڈڈیال پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہو ئے پی پی کے راہنما چوہدری علی شان نے کہا پو ری کشمیر ی قیادت کو مبار باد دیتاہوں جنوں نے بھارت جیسے وحشی ملک کے خلاف یکجہتی کا مظاہر کیا کر کے ثابت کیا ہے کشمیر یوں کا بچہ بچہ اس پار اور اُس پار قربانی دینے کو تیار ہے مظاکم کشمیریوں سے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کر سکتی ہے انہوں کہا کہ مسئلہ کشمیر بہت جلد حل ہو نا والا ہے
سابق لارڈ مئیر کو نسلربرمنگھم سٹی چوہدری عبدالرشید نے کہا پاکستان کوکمزور سمجھنے والے سہوانی قوتوں کو یہ معلوم ہو گیا ہے پاکستان کی افواج نے بھارت کو بتایادیا ہے تمیں خواب غفلت سے جاگنا ہو گا اللہ اکبر کا بعر لگانے والی فوج لڑرہی ہے جس نے1965کی جنگ منون من چنے چٹائے تھے یہ فوج نے ثابت کر دیا تھا مسلمان کفرکے سامنے دسب نہیں سکتا صرف ایک دن میں بھارت کو بھاری مسلح افواج ہندستان نانی یاد کرائے دی انہوں نے مقامی صحافیوں سے بھارت کی وحشیانہ کاروائی پر تبصر کرتے ہو ئے کہا سابق لارڈ مےئر نے کہا میں پورے وثوق سے کہتا ہو ں کو ئی بھی قوت اسلامی مملکت نہ ہی کمزور کر سکتی ہے اور نہ ہی جذبہ حریت کو ختم کر سکتی ہے
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) مسلم لیگ ن برطا نیہ کے مرکزی نائب صدر و سابق پولیٹیکل کوارڈی نیٹر برائے اوورسیز راجہ محمد یوسف بندوروی اور مسلم لیگ ن اولڈہم برانچ برطا نیہ کے سیکرٹری جنرل راجہ ظہور حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خا ن اکیلے نہیں ہیں ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے تمام کارکنان چٹان کی طرح کھڑے ہیں راجہ فاروق حیدر خا ن میاں نواز شریف کے سپاہی ہیں دوہزار اکیس تک راجہ فاروق حیدر خا ن وزیر اعظم اور صدر بھی رہیں گے ان کو پارلیمانی پارٹی کا مکمل اعتماد حاصل ہے کو ئی مائی کا لعل ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دے کر نہ صرف مودی سرکار کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے بلکہ مودی کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے مسئلہ کشمیر دنیا میں فلش پوئنٹ بن چکا ہے عالمی برادری اس دیرینہ مسئلے کو اب بہتر انداز میں سمجھنے لگی ہے جس سے مسئلہ کشمیر جلد ہو گا ۔
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عامہ چودھری فضل داد خا ن نے کہا کہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کا پاک فضائیہ نے داندان شکن جواب دے کر افواج پاکستان کا مورال بلند کردیا ہے جنگی جنون کے حامل نریندر مودی الیکشن میں بری طرح ناکام ہونگے اس بہادری جرات اور شجاعت پر افواج پا کستان خراج تحسین کی مستحق ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر چودھری محمد اقبال آف تلواڑہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اگر دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو مقبو ضہ کشمیر کے لوگوں کی طرح آ زاد کشمیر کے لوگ بھی سینہ تان کر پاک فوج کے ساتھ کھڑ ے ہونگے انہو ں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے بڑ ا مسئلہ کشمیر ہے بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر یوں کو ان کا حق خود ارادیت دے اس سے پہلے کہ بھارت کشمیر سے ذلیل و رسوا کر نکلے خود نکل جا ئے۔
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) مسلم لیگ ن کے ممبر سینٹر ل ایگز یکٹو سابق چیئر مین زکواۃ و عشرکمیٹی ضلع میر پور راجہ محمد ریا ض نے کہا کہ وزیر اعظم آ زاد کشمیر راجہ فارووق حیدرخا ن کی حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں لوگوں نے راجہ فاروق حیدر خا ن کو پانچ سال کے لئے مینڈیٹ دے رکھا ہے حکومت اپنی آ ئینی مدت پورے کرے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ خطہ کے اندر مسلم لیگ ن کی حکومت نے بلا تخصیص تمام حلقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کا م کرائے ہیں لوگ وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خا ن پر مکمل اعتماد کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ حالیہ ان کے دورہ یورپ اور برطا نیہ میں انہو ں نے جس انداز میں عالمی برادری کے سامنے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اس کے دور رس نتائج نکلیں گے انہو ں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) غلام محی الدین انچارج سی ڈی سی لیباٹری چکسواری نے کہاکہ عوام اپنی صحت کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیراختیارکریں ۔ اپنے گھراردگردکے ماحول کوصاف ستھرارکھیں۔ احتیاطی تدابیراختیارکرکے سوائن فلو سے بچاجاسکتاہے ۔سوائن فلوقابل علاج بیماری ہے۔اس کاوائرس متاثرہ شخص کے کھانسنے یاچھینکنے کی وجہ سے آلودہ ذرات اورمریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگردکی جگہوں پرپھیل جاتاہے ۔مسلسل بخار،کھانسی ،زلزلہ زکام ، سردرد، جسم میں دردوغیرہ سوائن فلوکی علامات ہیں ۔سوائن فلوکی علامات کی صورت میں قریبی ہسپتال سے رابطہ کریں ۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے چکسواری کے مختلف تعلیمی اداروں اوردینی مدارس میں ہیلتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاانھوں نے طلبہ وطالبات کوسوائن فلوکی علامات اوراس سے بچاؤکی احتیاطی تدابیرسے آگاہ کیا۔ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری اے ڈی ایچ اومیرپورکی ہدایت پرمحکمہ صحت عامہ کاعملہ گھرگھر، تعلیمی اداروں اوردینی مدارس میں جاکرعوام کو سوائن فلوکی علامات اوراس سے بچاؤکی تدابیرکے بارے میں آگاہ کررہاہے اورپمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں ۔چکسواری کے عوامی حلقوں نے ڈاکٹرشہزادغضنفرچودھری ، غلام محی الدین اورجملہ سٹاف کاشکریہ اداکیا
چکسواری ( نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر ،قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری محمد یسین ، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید کا کامیاب دورہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے صدر چوہدری قاسم مجید نے حالیہ دورہ برطانیہ کے موقع پر مختلف تقریبات کے دوران مسئلہ کشمیر پر اپنے جاندار موقف سے حکومت برطانیہ سمیت عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی عوام کی طرف دلائی نریندرمودی حواس باختہ ہو کر پلوامہ واقع کی آڑ میں سیاست کر کے الیکشن میں کامیاب ہونا چاہتا تھا۔ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ عزائم کا بھر پور جواب دیا ہے ، کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے ہر عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے تیار ہے ۔ اسرائیلی حکومت کا حمایت یافتہ بھارت پاک فوج کے امن پسندانہ اقدام کو کمزوری نہ سمجھے ۔
چکسوار ی (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) قائداساتذہ چودھری مہربان علی راجہ شہباز خان (ر) معلم حاجی اخلاق احمددانش صدرمعلم گورنمنٹ مڈل سکول آدھ پلائی نے کہاہے کہ پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہواانشاء اللہ قائم رہے گا پاکستان کادفاع ناقابل تسخیرہے افواج پاکستان دنیاکی بہادر فوج ہے اس کی موجودگی میں پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہیں بھارت کوافواج پاکستان کی عسکری مہارت اورقوت کاانداز ہے پاکستان ایک عظیم اسلامی اورایٹمی ملک ہے پاکستانی اورکشمیر ی عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں پاکستان کی تمام سیاسی قیادت اورعوام متحدومنظم ہیں پاکستان کی بہادر ا فواج اورعوام نے ہرمحاذپر بھارت کو منہ توڑ جواب اوردندان شکن شکست دی ہے اورآئندہ بھی ہرمحاذ پربھارت کوعبرت ناک شکست دیں گے انہوں نے ان خیالات کااظہاراپنے ایک مشترکہ بیان میں کیاہے انہو ں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل تک عالمی امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاتب تک پائیدارامن ممکن نہیں اقوام متحدہ اپنے قیام کے مقاصد پورے کرے اوراپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاپائیدا ر امن کی فضاقائم کرے اوربھارت کوفوری طورپرمقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالنے پرمجبور کرے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاپوری دنیاکاامن شدید خطرے سے دوچاررہے گااس لیے پائیدارعالمی امن کے قیام کے لئے اقوام متحدہ اورعالمی برادری مسئلہ کشمیرکافوری حل تلاش کرے اورکشمیریوں کوان کاپیدائشی حق حق خودارادیت دلائے بھارت غاصب اورقابض ہے فوری طورپر مقبوضہ کشمیر سے نکل جائے
چکسوار ی (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گورنمنٹ ہائی سکول کنیلی کے صدر معلم حاجی چودھری برکت اللہ انسپکٹرضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور نے گزشتہ روزجماعت ہشتم وپنجم کے سالانہ امتحان 2019 ء کے امتحانی سنٹر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری کااچانک دورہ کیا امتحان کے پرامن ماحول اورتسلی بخش انعقاد پراطمینان کااظہارکیااورناظم نائب ناظم اورنگران عملہ کی کارکردگی کوسراہااورامتحان کے انعقا د میں گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم عبدالبشیرچودھری ریذیڈنٹ انسپکٹرکے بھرپورتعاون پرشکریہ اداکیا اس موقع پر منشاء حسین قریشی مدرس بھی ان کے ہمراہ موجودتھے بعدازاں ممتازماہرتعلیم محمدآصف جرال سیکرٹری ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میرپور نے بھی سنٹرہذا کااچانک دورہ کیااورتفصیلی جائزہ لیاامتحان کے پرامن ماحول اورشفاف انداز میں انعقاد پراطمینان کااظہارکیاامتحانی سٹاف کے تسلی بخش کام کوسراہااورانہیں شاندارکارکردگی پرخراج تحسین پیش کیااورگورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدرمعلم عبدالبشیرچودھری سے ملاقات کی اورامتحان کے انعقاد میں بھرپورتعاون کرنے پران کاشکریہ اداکیا۔