پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے۔ اور قیامت تک قائم رہیگا ۔بھارت سن لے ہماری بہادر افواج اور شاہینوں نے ابھی صرف آپکو ایک جھلک دکھائی ہے ۔پوری قوم اور تمام سیاسی مذہبی جماعتیں پاکستان کی بقا ء اور سلامتی کے لیے متحد ہیں ۔کہوٹہ کے غیور عوام پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ ان خیالات کاا ظہارتحریک انصاف حلقہ پی پی سیون کے رہنما سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان ایک بیان میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ایٹمی طاقت ہے۔ اور وہ ہمیشہ مذکرات سے معاملات حل کرنا چاہتا ہے۔ مگر مودی اپنے الیکشن کی وجہ سے حواس باختہ ہو چکا ہے۔ بھارت 8لاکھ مسلح افواج مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ انشا اللہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔انھٍوں نے کہا کہ جس طرح ہمارے وزیر اعظم عمران خان اور پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام کیا۔ انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
Check Also
Close