Kallar Syedan; M Nazir of Dodilli accuses his servant of beating him at his poultry farm over cash
پیسے مانگنے پر نوکر نے مالک کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔محمد نذیر سکنہ دودھلی سکوٹ
پیسے مانگنے پر نوکر نے مالک کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔محمد نذیر سکنہ دودھلی سکوٹ نے مضروبی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ میں نے مرغیوں کا فارم رکھا ہوا ہے جس میں تقریبا دو ہزار مرغیاں ہیں جبکہ فارم کی دیکھ بھال کیلئے میں نے مسمی آصف شاہد سکنہ پنڈی گھیپ کو نوکر رکھا ہوا تھا۔گزشتہ روز ساڑھے 9 بجے کے قریب نوکر آصف میرے پاس آیا اور کہا کہ مجھے کچھ رقم چاہئے جو میں نے گھر بھیجنی ہے۔میں نے دس ہزار روپے کی رقم اس کے حوالے کی تو اس نے کہا کہ مجھے 20 ہزار روپے کی رقم چاہئے جس پر میں نے کہا کہ میرے پاس صرف دس ہزار روپے ہی ہیں۔ اس پر نوکر نے میرے ساتھ توں تکرار شروع کر دی جوہاتھا پائی اور لڑائی جھگڑے تک چلی گئی۔اس دوران نوکر مشتعل ہو گیا اور اس نے پاس ہی پڑا ڈنڈا اٹھا لیا اور اور مجھے مارنا شروع کر دیا۔ڈنڈے کے تشدد سے میرا سر اور بازو زخمی ہوگئے۔
آکسفورڈ پبلک سکول کلیام ایوان کے ڈائریکٹر سید باسط عباس نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب
Syed Basit Abbass addresses annual prize ceremony
جدید اور معیاری تعلیم وقت کی اشد ضرورت ہے دیگر اقوام کا مقابلہ کرنے کے لیے با مقصد تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے ،ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ پبلک سکول کلیام ایوان کے ڈائریکٹر سید باسط عباس نے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ نظریہ اسلام اور پاکستان سے روشناس کرانے میں مصروف ہیں نئی نسل کوقیام پاکستان کے مقاصدسے آگاہ کرنا اشد ضروری ہے ۔با مقصد تعلیم کے لیے محض ڈگری کا حصول کافی نہیں بلکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کی بہتر تربیت بھی ضروری ہے ۔پرنسپل مستاویز الحسن نے کہا کہ ملک میں تعلیم کے فرو غ کے لیے نجی تعلیمی اداروں کی خدمات سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔اس موقع پر ہونہار طالبعلم سمائل قاسم سمیت دیگر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔
عبداللہ بن طارق کے ایصال ثواب کی تقریب آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے ڈھکی پکھڑال کورنصیب میں ہو گی
Dua to be observed for late Abdullah Bin Tariq in Dhaki Pakhral
نوجوان طالبعلم عبداللہ بن طارق کے ایصال ثواب کی تقریب آج بروز جمعرات دن گیارہ بجے ڈھکی پکھڑال کورنصیب میں ہو گی جس میں آستانہ عالیہ للہ شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ نعیم الرسول اجتماعی دعا کریں گے مرحوم عبداللہ بن طارق گزشتہ ماہ ٹریفک کے حادثے میں انتقال کر گئے تھے ۔
کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم احترام الحق ولد راجہ اشفاق حسین سکنہ طوطہ کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل اور پانچ روند برآمد
Police find fire arms in possession of Eitram Ul Haq of village Tota
کلر سیداں پولیس نے دوران گشت ملزم احترام الحق ولد راجہ اشفاق حسین سکنہ طوطہ کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل اور پانچ روند برآمد کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ناکہ بندی کے دوران بوقت رات دس بجے میلاد چوک کلر سیداں کی جانب سے ایک مہران کار نمبری اے بی وائی 127کو روک کر چیک کیا اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے ایک شخص کو مشکوک جان کر گاڑی سے نیچے اتار کر نام وپتہ پوچھنے پر احترام الحق ولد راجہ اشفاق سکنہ طوطہ معلوم ہوا جو مذکورہ کی حسب ضابطہ جامہ تلاشی لینے پر مزکورہ کی شلوار پوشیدنی کی دائیں ڈب میں سے اڑیسہ ہوا ایک ضرب پسٹل 30 بوربرآمد ہوا جبکہ میگزین ان لوڈ کرنے پر پانچ ضرب روند زندہ برآمد ہوئے۔ملزم پسٹل کا کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکا۔ملزم احترام نے 30بور اسلحہ ناجائز اپنے قبضہ میں رکھ کر ارتکاب جرم بالا کیا ہے۔
مرزا اسرار احمد دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدال می ادا کی گئی
Mirza Israr Ahmed passed away in Dubai buried in Sahot Badhal
مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ کے بھانجے مرزا اسرار احمد دبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب سہوٹ بدال می ادا کی گئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، کرنل شبیر اعوان، راجہ شوکت عزیز بھٹی کے علاوہ چوہدری محمد عظیم ،قاضی شوکت محمود، چیئر مین راجہ شوکت وارثی،چیئر مین پرویز اختر قادری،چوہدری توقیر اسلم،وقار بھٹی ایڈووکیٹ،نمبردار اسد عزیز،راجہ غلام احمد بنگیال،گلفراز بٹ،راجہ جاوید اختر کیانی، غلام فرید ناز،ملک فیاض سندھو،راجہ غلام نقی، بابو راجہ محمد عجائب،چوہدری الفت حسین، چوہدری وحید امجد،ڈاکٹر ربنواز راجہ،مرزا عبد العزیز سمیت سیاسی سماجی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔