DailyNewsKahuta

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi approves gas supply for village Bhoon, Chairman UC Hothla, Raja Amir Mazhar

بھون اعوان کی سوئی گیس منظور

مٹور :نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے ۔۔۔۔
چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہر کی درخواست پر ایم این اے صداقت علی عباسی نے بھون اعوان کی سوئی گیس منظور کر ا دی ۔چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے گذشتہ روزمعززین علاقہ کی موجودگی میں بھون اعوان میں سوئی گیس کا سروئے کر ایا ۔اہلیان علاقہ کی طرف سے وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان ، ایم این اے صداقت علی عباسی اورچیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکا تہ دل سے شکریہ ۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے دو تین گاؤں کے علاقہ تمام گاؤں میں سوئی گیس لگ چکی ہے انہی ایک گاؤں میں سے بھون اعوان میں سوئی گیس نہیں لگی تھی جس پر انہوں نے ممبر قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاؤن صداقت علی عباسی کو درخواست دی جس پر انہوں نے یوسی ہوتھلہ کے گاؤں بھون اعوان کے لیے سوئی گیس منظور کرالی گذشتہ روز چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرنے ہمراہ محکمے کے افراد کے اپنی موجودگی میں بھون اعوان کا سروئے کرایا اس موقع پر حاجی ملک شاہنواز ، صوفی امداد حسین معصومی ،راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء ، حاجی ملک نصیر ، ملک غلام مرتضیٰ ،ملک عاصم اور دیگر افراد موجود تھے ۔اہلیان علاقہ نے گیس منظوری اور سروئے کرانے پر ایم این اے صداقت علی عباسی اورچیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرکا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

ٹی ایچ کہوٹہ  نیا ہسپتال ،یوسی کنوہا ،لہڑی اور ہوتھلہ کے لیے اور گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی بلڈنگ کے لیے ڈرایکٹیو جاری ۔

Building directive order issued for new THQ Kahuta new hospital, girls high school in Lehri and Hothla, MPA Raja Sagheer Ahmed

رکن پنجاب اسمبلی صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ۔ٹی ایچ کہوٹہ 100بیڈ کا نیا ہسپتال ،یوسی کنوہا ،لہڑی اور ہوتھلہ کے لیے BHUاور گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی بلڈنگ کے لیے ڈرایکٹیو جاری ۔نئے مالی سال میں منصوبوں کے فنڈز مختص کر نے کا مطالبہ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی طرف سے یقین دہانی ۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل MPAحلقہ پی پی سیون صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی اور ان کو اپنے حلقے کے مسائل سے تحریری آگاہ کیا جس پر ٹی ایچ کہوٹہ 100بیڈ کا نیا ہسپتال ،یوسی کنوہا ،لہڑی اور ہوتھلہ کے لیے BHUاور گرلز ہائی سکول کلر سیداں کی بلڈنگ کے لیے ڈرایکٹیو جاری کر دیا گیا ۔راجہ صغیر احمد نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں جن پروجیکٹس کے لیے کوشش کر رہا تھا وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ان پروجیکٹ کی منظوری دے دی ہے نئے مالی سال میں ان کے لیے فنڈز مختص کر دیے جا ہیں گے انہوں نے کہا کہ بنیادی ہیلتھ یونٹ سکول کے لیے ارضی بھی حاصل کر لی گئی ہے بنیادی ہیلتھ یونٹ پر کام اس سال شروع کیا جا رہا ہے جبکہ حلقے کی تمام یونین کونسلوں میں 85لاکھ روپے کی نئی تر قیاتی سکیمیں بھی مانگ لی گئی ہیں جو ایم پی اے کے 10کروڑ روپے کے فنڈز سے شروع کر رہے ہیں انہوں نے بتا یا کہ نیاہسپتال دوسال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کر کے فعال کر یں گے ۔

تحصیلدار چوہدری محمد حسین عمرئے کی اداہگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گے

Tehsildar Ch M Hussain of Nala Musalmana departs for umrah pilgrim 

ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری شفقت محمود کے والد محتر م تحصیلدار چوہدری محمد حسین عمرئے کی اداہگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گے ۔چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمودکے والد محترم تحصیلدار چوہدری محمد حسین سعودی عرب میں21دن رہیں گے چوہدری محمد حسین کو ان کے صاحبزادے ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چوہدری شفقت محمود اور دوستوں، عزیز و اقارب نے اہر پورٹ پر ان کو الوداع کیا اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ پیر سید راحت حسین شاہ ،معروف صحافی و کالم نگار شیخ قمر السلام ، ممبر پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے ۔

ووٹر کی سہولت کے لیے نئے ووٹز کی تبدیلی اور منتقلی کے لیے تحصیل کہوٹہ میں سہیل احمد کو اور ماجد علی ہاشمی کو مقرر کر دیا گیا

Sohail Ahmed and Majid Ali Hashmi appointed ARO in Kahuta by election commission

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ایکٹ 2017سے سیکشن 27کے مطابق ووٹر کی سہولت کے لیے نئے ووٹز کی تبدیلی اور منتقلی کے لیے تحصیل کہوٹہ میں سہیل احمد کو ون اور ماجد علی ہاشمی کو ٹو مقرر کر دیا گیا ہے ووٹرز اپنی ووٹ کی درستگی تبدیلی یا منتقلی کے لیے فارم ڈپٹی ڈی ای او کہوٹہ کے دفتر سے حاصل کر سکتے ہیں اور واپس اسی دفتر میں31مارچ 2019تک جمع کر ا سکتے ہیں ۔

Show More

Related Articles

Back to top button