DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Halima school and college Qazian students take out public rally in support of Pak Army

حلیمہ سکول اینڈ کالج قاضیاں کی طرف سے پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی

حلیمہ سکول اینڈ کالج قاضیاں کی طرف سے پاک آرمی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس کے دوران بچوں نے پاک آرمی کے ساتھ دلی محبت کا اظہار کرتے ہوئے مختلف فن اور ایکشن پروگرام کیے جس پر سربراہان ادارہ قاضی شفیق لودھی اور قاضی عتیق لودھی نے پرنسل عقیلہ ایاز ،میڈم نائلہ عابد ،اور سٹاف کوبامقصد کاوش پر دلی مبارکباد پیش کی ،ریلی کا آغاز ادارہ حلیمہ سکول اینڈ کالج قاضیاں سے ہواجس میں ریلی حبیب چوک اور اس کے بعد قاضیاں شہر سے گزرتی ہوئی مزکورہ ادارہ میں اختتام پذیر ہوائی طلباء و طالبات نے پاک فوج کے ساتھ اظہار محبت اور عقیدت پر مبنی پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے قاضیاں شہر کا ہر فرد بچوں کے ساتھ خوش نظر آ رہا تھا اور سلام پیش کر رہے ہیں یاد رہے کہ شرقی گوجرخان میں واحد ادارہ جس نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی ادارے کے سربراہان قاضی شفیق لودھی اور قاضی عتیق لودھی نے سٹاف سمیت تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔

Islam purra jabber; For more please watch video below…

Show More

Related Articles

Back to top button