DailyNews

Rawalpindi; SHO Rawat police station accused of lacking control as crime figures go out of roof

ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ،منشیات فروشی اورفحاشی کے درجنوں اڈے رشوت کا بازار بدستور گرم بڑھتے جرائم سیاسی بنیادوں پر تعینات نااہل ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت

 ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ،منشیات فروشی اورفحاشی کے درجنوں اڈے رشوت کا بازار بدستور گرم بڑھتے جرائم سیاسی بنیادوں پر تعینات نااہل ایس ایچ او روات اعجاز قریشی کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ، سیاسی کھڑپینچ ،پولیس ٹاؤٹ اور منشیات فروش گروہ جرائم پر کنٹرول نہ کرنے والے ایس ایچ او کی سرپرستی کرنے لگا معززین علاقہ کا شدید احتجاج وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس اور کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معززین تحریک انصاف کے کارکنوں چوہدری سہیل احمد ،چوہدری یاسین ،چوہدری زرین احمد ،ملک سعید احمد ،راجہ جہانگیر احمد ،چوہدری بدر رحمان ،چوہدری عامر ،ملک محمد بلال ،ملک قیوم حسین ،ملک اظہر حسین ،راجہ ارشد ،محمد شکیل ،حاجی نصیر ،حاجی ریاض احمد ،نمبردار وقار احمد و دیگر نے بتایا کہ ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر تعینات انسپکٹر اعجاز قریشی کی ناقص حکمت عملی اور مؤثر گشت نہ ہونے کے باعث ڈکیتی چوری ،منشیات فروشی سمیت دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز7 اور فیز8 میں درجنوں منشیات اور فحاشی کے اڈے چالو ہیں مذکورہ ایس ایچ او اپنی نااہلی اور ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے نام نہاد کھڑپینچوں اور انھی جرائم پیشہ منشیات فروشوں کا سہارا لیکراپنی گرتی ساکھ کو بچانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے ،درجنوں وارداتوں میں دیہاتی زندگی بھر کی جمع پونجی گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں سے محروم ہو چکے ہیں معززین علاقہ و پارٹی کارکنوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کی ہے جرائم پیشہ افراد کے ہاتھوں کھلونا بننے والے ایس ایچ او روات کی تعیناتی کے دوران تمام مقدمات اور وارداتوں کا محکمانہ ریکارڈ چیک کر کے فرض شناس افسران کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔

پٹرولنگ پوسٹ پولیس کی کاروائی 2 اشتہاری مجرمان گرفتار

Patrolling police arrest two wanted criminals 

پٹرولنگ پوسٹ پولیس کی کاروائی 2 اشتہاری مجرمان گرفتار،مسروقہ گاڑی برآمد ناجائز اسلحہ سمیت قانون کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج ،تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ فیز8 کے انچارج سب انسپکٹر محسن شاہ نے ایس پی پٹرولنگ شاہد نزیر اور ڈی ایس پی محمد سلیم کی خصوصی ہدایت پر ماہ فروری کے دوران کاروائیاں کرتے ہوئے 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت مقدمہ نمبر109/19 ،411 ت پ مسروقہ گاڑی ٹیوٹا کرولا ،دو عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لئیے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی پر متعدد گاڑیوں کے خلاف مقدمات اور موٹرسائیکل تھانہ میں بند کر دئیے جبکہ 3 لاوارث گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں ۔

پولیس چوکی چوکپنڈوڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں

Chaukpindori police take action against criminals 

پولیس چوکی چوکپنڈوڑی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں ،منشیات واسلحہ برآمد ،متعدد جواء باز گرفتار ،داؤ پر لگی رقم اور موبائیل فون برآمد ،3 اشتہاری ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی عباس احسن اور اے ایس پی کہوٹہ کی خصوصی ہدایت پرپولیس چوکی چوکپنڈوڑی کے انچارج سب انسپکٹر ارفاد احمد ،سب انسپکٹر اعجاز حسین ،ہیڈ کانسٹیبل عبدالغفار نیازی نے گزشتہ چند ہفتوں کے دوراں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے ملزم مبشر حسین سے 420 گرام چرس ،حسن اختر سے پسٹل30 بور پسٹل ،ذوالقرنین سے 125 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ بشندوٹ میں جواء بازی کی محفل پر چھاپہ مار 6 ملزمان کو گرفتار کر کے 29 ہزار روپے نقدی ،50 ہزار مالیتی موبائیل فون برآمد کر لئیے پولیس ایکٹ دفعہ134 کے تحت بدون کاغذات پر 270 موٹرسائیکل تھانہ میں بند کر دئیے عوامی حلقوں نے پولیس کارکردگی کو سراہا ہے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button