سابق صوبائی وزیر کرنل محمد یامین ستی (مرحوِم ) کی اہلیہ محترمہ ،MPAمحترمہ منیرہ یامین ستی ، سیکرٹری R.T.Aخالد یامین ستی اور چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی کے والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا گیا نمازے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت ۔ مر حومہ کی نمازے جنازہ میں سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،وائس چیئرمین یونین کونسل نڑھ شبیر ستی ،وائس چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ اسدمحمود ستی ،چیئرمین یونین کونسل لہڑی راجہ ممتاز ، چیئرمین یونین کونسل مواڑہ میجر راجہ عبد الرؤف جنجوعہ ،چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ فیاض جنجوعہ ،چیئرمین یونین کونسل نارہ چوہدری محمدیونس ،وائس چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ شیر بہادر ، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،وائس چیئرمین مر زا محمد مسعود ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمدظہور عباسی ، وائس چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ عرفان ایڈوکیٹ ،چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،ممبر ان MCکہوٹہ راجہ وحید احمد خان ، قاضی عبد القیوم،قاضی اخلاق کھٹڑ،راجہ فیصل عزیز، مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ، کرنل انوار عباسی آف مری ،کرنل مسعود احمد عباسی ،بر گیڈیئرجاوید ستی ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد القدوس عباسی ،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی ،معروف قانون دان راجہ عقیل اختر ستی ایڈوکیٹ ،لیگی کارکن راشد مبارک عباسی ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،جنرل کونسلرچوہدری محمد معروف ،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،سابق نائب ناظم راجہ سجاد حیدر،جنرل کونسلر راجہ عرفان آف تھوہا،راجہ طارق سرور آف تھوہا ،جنرل کونسلرشوکت ستی آف سون ،راجہ مجیب اللہ ستی عرف ڈاکٹر مناء ،سیکرٹری ذوالفقار ہاشمی ،انجینر حبیب ستی ،انجینر خالد ستی ،صدر پی ٹی آئی راجہ خورشید ستی ،راجہ ثقلین آف ممیام،نمبردار راجہ ندیم رشید ،رضوان گل کیانی ،راجہ زبیر آف ممیام، صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، کاروبای شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔
پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے
Every Pakistani stands by Pakistan Army
یوسی ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ گلزار احمد اور اشتیاق احمد ستی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت حالیہ واقع سے سبق سیکھے اور آئندہ ایسی غلطی ناں کرے اگر دوبارہ اس نے ایسی غلطی کی تو1965کی یاد دوبارہ تازہ کر دی جائے گئی ۔پاک فوج ملک کی عوام کا سر بلند کیا وہاں پر ہی ساری دنیا کو بتا دیا کہ بھارت دراندازی کر تا ہے پاکستان نہیں کر تا بلکہ پاکستان کی فوج تو اپنے ملک کا دفاع کر تی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب پھر کوئی غلطی کی تو ہماری پاک فوج ان کو سبق سکھانے کی پوری طاقت رکھتے ہیں ملک کی عوام بھی اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہیں ہمارے سینے ملک کی خاطر حاضر ہیں مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار یوسی ہوتھلہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد اور اشتیاق احمد ستی آف کنیسر ستیاں نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، پاکستان ایک ایٹمی اور ناقابل تسخیر قوت ہے،پاکستان کے سلامتی ادارے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سبق سکھانا جانتے ہیں،پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر پاکستانی اپنے ملک کی دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہے انشا اللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر بھی آزاد ہو گا۔
نعیم ستی کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت
نعیم ستی کی ہمشیرہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت ۔یونین کونسل نڑھ کے رہائشی نعیم ستی اور وسیم ستی کی ہمشیرہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات صوبہ پنجاب راجہ صغیر احمد آف مٹور نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔