کہوٹہ کے علاقہ کھلول میں زہریلی گولیاں کھا کر نوجوان نے اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا۔نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی۔تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل بیور کے علاقہ کھلول کے رہائشی نعمان ولد طاہر نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنے ہاتھوں اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو کہوٹہ منتقل کر دی گئی جو بعد میں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سردار ذوالفقار احمد موقع پر پہنچ گے اور قانونی تقاضے پورے کیے ۔
Kahuta; Police have investigated after reports of Noman son of Tahir was found dead after taking poisonous pills. Police after taking post-mortem have handed the body to the family for burial.
انڈین ایئر فضائیہ کے 2جہاز گرا کر پاک آرمی اور پاک فضائیہ نے انڈیا کے 2جنگی جہاز گرا کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا
Pakistan Air Force praised for their action against Indian invading jets
راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا کی طرف سے ہمارے درختوں کو گرانے کے بدلے میں انڈین ایئر فضائیہ کے 2جہاز گرا کر پاک آرمی اور پاک فضائیہ نے انڈیا کے 2جنگی جہاز گرا کے انڈیا کو منہ توڑ جواب دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ پوری قوم تمام تر سیاسی اختلافات بھلا کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ہمیں اپنی آرمی پر فخر ہے انڈیا جب تک مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم بند نہیں کرے گا تب تک انڈیا کو ایسے سبق سکھائے جاتے رہیں گے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ارشد محمود آف چھنی کہوٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ اور پاک آرمی نے انڈیا کے غرور کو خاک میں ملا دیا ہے انہوں نے کہا انڈیا نے پچھلے کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ فوج تعینات کی ہوئی ہے اور انڈین آرمی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کر رہی ہے کئی کشمیری بچے، نوجوان، خواتین اور بوڑھے شہید کیے گئے انڈیا کو یہ غلط فہمی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر کے وہ زندہ سلامت واپس چلا جائے گا مگر پاک فضائیہ نے ان کو منہ توڑ جواب دے کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج دنیا کی نمبر ون فوج ہے وہ ملک کا دفاع کر نا اچھی طرع جانتی ہے بھارت 65ء سے سبق سیکھے ملک کا بچہ بچہ اپنی فوج کے ساتھ شانے سے شانہ ملا کر کھڑا ہے ۔
یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جو آن دی ریکارڈ ہیں,راجہ محمد فیاض چیئرمین یونین کونسل بیور
Raja M Fayaz gives detail of record development taking place in UC Bior
راجہ محمد فیاض چیئرمین یونین کونسل بیور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھوں گااپنی یونین کونسل میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے ہیں جو آن دی ریکارڈ ہیں ۔اپنی یوسی کی عوام کے تعاون کی ضرورت ہے انشاء اللہ اس سلسلے کو جاری رکھوں گا۔ موجودہ حکومت کے تمام وعدے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔ملک کی عوام کی تمام امنگوں کو خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے ۔پٹرولیم مصنوعات میں بے پناہ اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے عام آدمی زندگی عذاب بن گئی ہے چند ماہ میں ہی موجود حکومت نے عوام کو ناکوں چنے چبوا دیے ہیں ۔ا ن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء راجہ محمد فیاض چیئرمین یونین کونسل بیور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں ہمیشہ تعمیر و ترقی ہوئی ہے مسلم لیگ نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا موٹر وے کا جال بچھایا میٹروبس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے شروع کیے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ محمد علی نے اپنے دور 2013سے 2018تک حلقہ این اے ستاون اور حلقہ پی پی سیون میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے صحت اور تعلیم پرکروڑوں روپے خرچ کیے جبکہ سڑکوں کے جال بچھائے حلقے کی تمام یونین کونسلرزمیں کروڑوں کے ترقیاتی کام مکمل کرائے جو آن دی ریکارڈ ہیں انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی ۔
تعزیت
صوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدکا ظفر بھٹی کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت۔کہوٹہ شہر کے معروف تاجرظفر اقبال بھٹی کے والد محترم گذشتہ دنوں وفات پا گے تھے ان کی وفات پرصوبائی پارلیمانی سیکرٹری جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد ،سردار آمین ثاقب اور سردار ماجد نے ان سے دلی تعزیت کی اور مر حوم کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
حالیہ بارشوں سے کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں سڑکوں کا میک اپ اتر گیا
Road network dodgy construction in Kahuta exposed after rainfall
حالیہ بارشوں سے کہوٹہ شہر اور تحصیل بھر میں سڑکوں کا میک اپ اتر گیا۔ پنجاڑ چوک ، مٹور چوک ،لاری اڈہ ، کوٹلی لنک روڈ ، سخی سبزواری چوک ، میلاد چوک تا کہوٹہ کلب کہوٹہ پنڈی روڈ ، چھنی روڈ ، کلر روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں ۔ کہوٹہ شہر کے دونوں بائی پاس گرلز کالج تا پولیس اسٹیشن کہوٹہ اور کیپٹن (ر)بنارس کھٹڑ مرحوم کی رہائش گاہ تا السمیع سی این جی دونوں بائی پاس میں گھرے گھڑے پڑنے سے ٹریفک گزرنا محال ہوگیا ۔ محکمہ ہائی وے اور ٹھیکداروں کا پول کھل گیا۔ کہوٹہ آڑی سیداں روڈ چالیس کروڑ سے تعمیر ہوئی تھی کھنڈرات بن گئی۔ ناقص مٹریل کی وجہ سے دیواریں گر گئی ہیں۔ جبکہ کہوٹہ تا آزاد پتن روڈ لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے اکثر بند رہتی ہے ۔اسی طرح کہوٹہ شہر کی سڑکیں بھی حالیہ باشوں سے کھنڈرات بن گئی ہیں ۔خاص کر پنجاڑ چوک ،مٹور چوک ، کلر چوک اور لاری اڈہ تا ذبح خانہ سڑک ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیا۔ بارشوں میں تین تین فٹ پانی کھڑا رہتا ہے۔ مزکورہ سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔
کہوٹہ شہر میں صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم
Street lights and cleaning in Kahuta bazaar collapses
کہوٹہ شہر میں صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم ، سبزی پھلوں اور اشیاء خوردونوش کے من مانے ریٹس ، ہوٹلوں پر ہفضان صحت کے اصولوں کے منافی باسی کھانوں کی مہنگے داموں فروخت پر انتظامیہ نے آنکھیں بند کرلیں ۔ غریب ریڑھی والوں کے چالان کرکے با اثر دکانداروں کو کھلی چھٹی دے دی گئی ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے بد بو اور تعفن پھیل رہا ہے ۔ جبکہ سٹریٹ لائٹس خراب ہونے کی وجہ سے نماز فجر اور نماز اعشا کے وقت نمازیوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا کر پڑتا ہے ۔
چیئر مین یو سی نڑڑ بلال یامین ستی کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں
Mother of Chairman Bilal Yamin Satti passed away
سابق صوبائی وزیر کرنل یامین ستی مرحوم کی اہلیہ اور ممبر صوبائی اسمبلی مسلم لیگ (ن) منیرہ یامین ستی ، سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی خالد یامین ستی اور چیئر مین یو سی نڑڑ بلال تامین ستی کی والدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ آج دن 11بجے ا ن کے آبائی گاؤں نرڑ میں ادا کی جائے گی ۔
تعزیت
پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر راجہ شاہد علی جنجوعہ کی پھوپھی جان کی وفات پر سابق MNAغلام مر تضیٰ ستی کا اظہار تعزیت ۔معروف سیاسی وسماجی شخصیات پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر راجہ شاہد علی جنجوعہ اور راجہ شوکت علی جنجوعہ کی پھوپھی جان گذشتہ ہفتے قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء سابق MNAغلام مر تضیٰ ستی نے ان کی رہائش گاہ تھوہا راجگان جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔