DailyNewsKallar Syedan

Public Rally in Shah Bagh, Kallar Seydan in regards to Pak-India situtaion

پاک بھارت حالیہ کشیددگی کے حوالے سے گزشتہ روز کلرسیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں ایک ریلی میں ریلی نکالی گئی

پاک بھارت حالیہ کشیددگی کے حوالے سے گزشتہ روز کلرسیداں کے نواحی علاقہ شاہ باغ میں قاری شفاء اللہ نیازی ، ماسٹر عبدالمجید ، راجہ کریم نواز ، راجہ افتخار ملنگی ، حاجی محمد شعیب کی قیادت میں ایک ریلی میں ریلی نکالی گئی جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکیت کی اس موقع ریلی کے شرکاء سے ممتاز عالم دین قاری شفاء اللہ نیازی ، ماسٹر عبدالمجید ، راجہ کریم نواز ، راجہ افتخار ملنگی ، حاجی محمد شعیب، چوہدری جواد مجید نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ساری قوم بلا تقریق پاک فوج کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں مسلمان کو اپنی طاقت گھمنڈ نہیں ہوتا بلکہ جذبہ ایمانی کے ساتھ لڑتا ہے ۔پاک فوج نے بھارت کے 2طیارے گرا کر جہاں ملک کی عوام کا سر بلند کیا وہاں پر ہی ساری دنیا کو بتا دیا کہ بھارت دراندازی کر تا ہے پاکستان نہیں کر تا بلکہ پاکستان کی فوج تو اپنے ملک کا دفاع کر تی ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب پھر کوئی غلطی کی تو ہماری پاک فوج ان کو سبق سکھانے کی پوری طاقت رکھتے ہیں ملک کی عوام بھی اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہیں ہمارے سینے ملک کی خاطر حاضر ہیں مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، ۔مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں۔

کلر سیداں کی مقامی عدالت میں ایک نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث پانچ ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم

کلر سیداں کی مقامی عدالت نے سوا دو برس قبل نواحی علاقہ حیال پنڈورہ میں واقع ایک نجی بنک میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث پانچ ملزمان رحیم اللہ،راشد محمود،اسد،زین العابدین اور احسان کو جرم ثابت ہونے پر سات سات سال قید اور پچا س پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے۔پولیس کے مطابق 30 نومبر 2017 میں دن ایک بجے چھ مسلح افراد نے بنک میں داخل ہو کر بنک منیجر سمیت دیگر عملہ کو یرغمال بنا کر بنک سے چار لاکھ روپے کی کیش اور اسلحہ چھین لیا اور قریبی جنگل میں روپوش ہو گئے تھے جنہیں بعد ازاں تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ظفر اقبال گوندل نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میں سے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا اور دوران تفتیش ان سے مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا تھا۔ملزمان نے بعد ازاں کلر سیداں کے صراف ارشد بٹ جو شاہ باغ میں اپنی دکان بند کر کے واپس گھر آ رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی کو گن پوائنٹ پر روک کر انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں گولیاں مار کر زخمی کر دیا تھا۔

 

ذوالفقار علی بھٹو ہمارے ایٹمی پروگرام کے خالق ہیں تو نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کوناقابل تسخیر بنایا

سلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج نے جس طرح بھارت کو بھرپور جواب دیا ہے اس سے پوری قوم کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ہماری تینوں مسلح افواج نے ملک کے چپے چپے کا بھرپور دفاع کیا جس پر یہ پوری قوم کی جانب سے مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ہمارے ایٹمی پروگرام کے خالق ہیں تو نواز شریف نے چھ ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کوناقابل تسخیر بنایا جے ایف تھینڈر طیارہ بھی نواز شریف کا قوم کو تحفہ ہے ہمارے جنگی جہاز آج موٹرویز پر آپریشن کرتے ہیں تو یہ موٹرویز بھی میاں نواز شریف نے ہی بنائی تھیں ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم نے ملک کے لیئے دن رات ایک کرکے اس کے دفاع کو مضبوط بنانے والوں کے ساتھ ہمیشہ بے وفائی کی پوری قوم آج بھی میاں نواز شریف کو اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں باہمی اتحاد کا ہے مگر ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ نواز شریف نے ہی پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔

کرنل ڈاکٹر طلعت شبیر کے بھائی انجم شبیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک

چائنہ پاکستان اسٹڈی سینٹر انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر ریٹائرڈ کرنل ڈاکٹر طلعت شبیر کے بھائی انجم شبیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،چوہدری ایاز ،ضیاء اللہ شاہ ،چوہدری محمدعظیم ،راجہ طارق مرتضیٰ ،داوڑ کندی ،احمد سعید بھٹی،الحاج حبیب بھٹی ،قاضی محمد نیر،بشیر مغل ،راجہ محمد اسحاق ،ملک محمد آزاد کے علاوہ اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی ۔

 

ہماری بہادر مسلح افواج نے بھارت کے دو جنگی طیارے تباہ اورایک پائلٹ کو گرفتار کر کے قوم کے سر فخر سے بلند کیئے

آئمہ کرام نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج نے بھارت کے دو جنگی طیارے تباہ اورایک پائلٹ کو گرفتار کر کے قوم کے سر فخر سے بلند کیئے ہیں انہوں نے نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی جواز کے پاکستان پر جنگ مسلط کی مگر ہماری افواج نے بھارت کے مکروہ عزائم کو ناکام بنا ڈالابہادر افواج نے بروقت کاروائی کر کے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور مودی کو پیغام دیا کہ پاکستان کی پوری قوم اپنی مسلح افواج کی پشت پر ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور اسلام کا گہوارہ بنائے ۔ 

سابق کونسلر راجہ ظفر محمودکے فرزند ارسلان ظفر کی دعوت ولیمہ گاؤں چھنی میں ہوئی

سابق کونسلر راجہ ظفر محمودکے فرزند ارسلان ظفر کی دعوت ولیمہ گاؤں چھنی میں ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد ،چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،محمد اعجاز بٹ،ذین العابدین ،راجہ ظفر محمود،نصیر اختر بھٹی،ملک جمیل عاد،سید سیماب حیدر ،شیخ سلیمان شمسی،راجہ مظہر حسین ،چوہدری محمد ظہیر،نمبردار محمود حسین،یاسر بھٹی،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔

مر یم ا نٹر نیشنل پبلک سکو ل کی سا لا نہ تقر یب تقسیم ا نعا ما ت گز شتہ ر و ز منعقد ہو ئی

مر یم ا نٹر نیشنل پبلک سکو ل کی سا لا نہ تقر یب تقسیم ا نعا ما ت گز شتہ ر و ز منعقد ہو ئی جس کے مہما ن خصو صی چو ہد ر ی غا لب حسین چیئر مین عزم نو و یلفیئر ٹر سٹ،چیئر مین یو سی منیا ند ہ چو ہد ر ی صد ا قت حسین تھے ا س مو قع پر ڈ ا ئر یکٹر سکو ل ہذ ا میجر (ر)شبیر ا حمد،پر نسپل خر م شبیر نے ا ن کا ا ستقبا ل کیا سا لا نہ تقر یب کے مو قع پر بچو ں ا و ر بچیو ں نے ٹیبلو،ملی نغمے پیش کیے مقر ر ین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پر ا ئیو یٹ تعلیمی ا د ا رے معیا ر ی تعلیم کے لیے ا پنے فر ا ئض ا حسن طر یقے سے سر ا نجا م د ے ر ہے ہیں ا نہو ں نے کہا کہ مر یم ا نٹر نیشنل پبلک سکو ل غر یبوں ا و ر یتیمو ں کی پر و ر ش کر نے و ا لا ا د ا ر ہ ہے جہا ں پر پر نسپل ا و ر د یگر سٹا ف ا پنی ا پنی ڈ یو ٹیا ں سر ا نجا م د ے ر ہے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button