وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد کی ملاقات ۔طویل ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو راجہ صغیر احمد نے اپنے حلقہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ۔حلقے بھر میں تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی ،سڑکوں اور گلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ جس کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے حل کر نے کی یقین دھانی کر ائی ۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کے رکن پنجاب اسمبلی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کے آفس میں طویل ملاقات کی اس موقع پر صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ ، راجہ عمران آف موہڑہ ،سردار شاہد آف پلوٹ بھی موجود تھے اپنی طویل ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو راجہ صغیر احمد نے اپنے حلقہ تحصیل کہوٹہ اور تحصیل کلر سیداں کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا انہوں نے حلقے بھر میں تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی ،سڑکوں اور گلیوں کے حوالے سے بھی آگاہ جس کو وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے حل کر نے کی یقین دھانی کر ائی ۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے کہا کہ حلقہ پی پی سیون کی عوام نے جن توقعات کا مجھ سے امید لگائی ہے انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا اپنے حلقے کے تمام مسائل کروں گا ۔
Kahuta; MPA Raja Sagheer Ahmed met with Punjab Chief Minister Sardar Usman Bazdar and gave him briefing on current health and education details in Tehsil Kallar Syedan and Tehsil Kahuta.
حافظ ملک سہیل اشرف کا زمان پبلک اکیڈمی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شر کت
Hafiz Malik Sohail Ashraf guest of honour at Zaman public academy annual prize ceremony
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت اور پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف کا زمان پبلک اکیڈمی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شر کت ۔انہو ں نے امتحان میں نمائیاں پوزیشن حاصل کر نے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر پر نسپل زمان پبلک اکیڈمی بھلاکھر میڈ م نبیلہ اور دیگر معززین علاقہ اور بچوں کے والدین بھی موجود تھے ۔اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کے سنیئر رہنماء حافظ ملک سہیل اشرف نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی کامیابی کے لیے تعلیم ایک لازمی جز ہے تعلیم سے ہی انسان میں شعور آتا آج اگر انسان سمند ر کی تہ میں چھپے ہوئے خزانے نکال رہا اور فضا کا سینہ چیر کر چاند تک جا پہنچا ہے تو اس کے پیچھے بھی علم ہے اسی تعلیم و ہنر سے ہی اس نے آج ایسی ایجاد ات کی ہیں جس پر اس کو فخر ہے انہوں نے کہا کہ ادارہ زمان پبلک اکیڈمی بھلاکھر علاقے میں بچوں کو ایک معیاری تعلیم دے رہا ہے اس عظیم درس گاہ سے پڑھ کر آگے جانے والے بچے ملک و قوم کی خدمت کر یں گے انہوں نے کہا کہ میں ادارے کی پر نسپل میڈ م نبیلہ اور تمام ٹیچرز کی کارکر دگی کو بھی خراج تحسین پیش کر تا ہوں اس ادارے کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوںآخر میں نمائیاں پوزیشن حاصل کر نے والے بچوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گے ۔
پوری قوم اور تمام سیاسی مہذبی جماعتیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے متحد ہیں
The whole nation is with safety and well being of the nation
پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے اور قیادت تک قائم رہیگا بھارت سن لے ہماری بہادر افواج اور شاہینوں نے ابھی صرف آپکو ایک جھلک دکھائی ہے پوری قوم اور تمام سیاسی مہذبی جماعتیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے متحد ہیں کہوٹہ کے غیور عوام پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں ان خیالات کاا ظہار ممتاز مہذبی سکالر خطیب جامع مسجد بلال قاری محمد آمین ،خطیب مکی مسجد قاری عثمان عثمانی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ایٹمی طاقت ہے اور وہ ہمیشہ مذکرات سے معاملات حل کرنا چاہتا ہے مگر مودی اپنے الیکشن کی وجہ سے حواس باختہ ہو چکا ہے بھارت 8لاکھ مسلح افواج مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ مسلاموں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے انشا اللہ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔
نان گزٹیڈملازمین کو ریٹائر منٹ پر الوادعی گرانٹ جو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوتی ہے وہ نہیں دی جاتی
None Gazetted staff not given retirement payment
محمد سجاد بھٹی ریٹائر ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا کہ حکومت پنجاب بہبو د فنڈز سے ملنے والی مراعات پر نظر ثانی کرے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ سے ابھی ریٹائر ہوا ہوں تازہ ترین معلومات کے مطابق نان گزٹیڈملازمین کو ریٹائر منٹ پر الوادعی گرانٹ جو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ہوتی ہے وہ نہیں دی جاتی جبکہ گزٹیڈ ملازمین یہ گرانٹ دی جا تی ہے یہ گرانٹ ملازمین کے بہبود فنڈز سے ملتی ہے بہبود فنڈز سے تو تمام گزٹیڈاور نان گزٹیڈکی کٹوتی ہوتی ہے یہ ناانصافی ہے یہ گزٹیڈاور نان گزٹیڈتمام ملازمین کو ملنی چاہے دوسری بڑی ناانصافی سکیل 16کے نان گزٹیڈملازمین کے ساتھ ہے وہ یہ ہے کہ ان کی بنیادی تنخواہ ماہانہ ، سالانہ تر قی ، ہاوس رینٹ ، الاؤنس ،میڈیکل الاؤ نس ، ہل الاؤنس ،مہنگائی الاؤنس اور دیگر تمام الاؤنس گزٹیڈسکیل16کے مطابق ملتے ہیں ان کی کٹوتیاں بھی سکیل 16کے ہی مطابق ہوتی ہے لیکن تمام مر اعات جو بہبو د فنڈز سے ملتی ہے وہ سکیل 16کے مطابق نہیں ملتی حلانکہ ریٹائر منٹ پر پنشن اور میڈیکل الاؤنس سکیل16کے مطابق ملتے ہیں صرف بہبود فنڈز سے ملنے والی مر اعات مثلاًشادی گرانٹ ، تعلمی وضائف ،تجہیزو تکفین اور دیگر مر اعات میں نا انصافی ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام اعلیٰ حکام وزیر اعلی پنجاب ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری پنجاب تمام مجاز اتھارٹی سے اپیل کر تا ہوں کہ بہبود فنڈز سے ملنے والی تمام مر اعات پر نظر ثانی کر کے محرومیوں کا ازالہ کر کے ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بناہیں ۔