DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Public rally taken out from Hamid Abbad in support of Pak Army

پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے اہلیان چکسواری سڑکوں پرنکل آئے چکسواری پاک فوج زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھا

پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے اہلیان چکسواری سڑکوں پرنکل آئے چکسواری پاک فوج زندہ بادکے نعروں سے گونج اٹھاپاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے چکسواری میں پاک فوج زندہ بادریلی نکالی گئی ۔ ریلی کاآغازحمیدآبادسے ہواجوچکسواری بازارکاچکرلگانے کے بعدمیلادچوک چکسواری پہنچی۔ ریلی کی قیادت حاجی تاسب حسین، علامہ عاشق رضا،ابوموسیٰ کشمیری ،راجہ عبدالعزیزخان ،حاجی اورنگزیب ،راجہ اظہرمحمود،حاجی شفیق الرحمن ،راجہ ارشد،عبدالواحد،راجہ شمریزخالد،قاری نورگل سیالوی ،جہانگیربابر، خواجہ رضوان لون ،خالدحسین صارم ،افرازمحمودراجہ ، محسن بابواوردیگرنے کی۔ ریلی میں چکسواری کے عوام نے بھرپورشرکت کی ۔ شرکائے ریلی نے پلے کارڈ اورقومی پرچم اٹھارکھے تھے اورپاک فوج کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی جہاں خطاب کرتے ہوئے حاجی تاسب حسین چودھری ،حاجی شفیق الرحمن ،علامہ محمدعاشق رضا، ابوموسیٰ کشمیر،حاجی اورنگزیب،عارف اللہ اوردیگرنے کہاکہ پاک فوج کوسلام پیش کرتے ہیں جس نے دشمن کودندان شکن جواب دیااورثابت کردیاکہ پاک فوج دنیاکی نمبرون فوج ہے۔پاک فضائیہ نے دو انڈین جنگی طیاروں کومار گرایا اور دوپائلٹوں کوگرفتارکرلیا چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ اورپاک فوج کا ہر سپاہی مبارک باد کامستحق ہے ۔پاک فوج نے بھارتی غرورگھمنڈخاک میں ملادیاہے ۔ بھارت ہوش کے ناخن لے اگراس نے کوئی جارحیت کی تواسے پاک فوج منہ توڑجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔قاری نورگل سیالوی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ نعت رسول مقبولﷺ قمرزمان اورترانہ کشمیرمظہراقبال نے پیش کیا

 مسلم لیگ ن آ زاد کشمیر یونین کونسل پنڈخورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے رہنما چودھری اذان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ پاکستان کے بہادر پائلٹس نے بہترین حکمت عملی سے دو بھارتی فضائیہ کے طیاروں کو مار گرانے کا جو اعزاز حاصل کیا ہے پوری دنیا پاک آرمی کی بروقت کا رروائی کی معترف ہو گئی ہے اور بھارت کے اندر جا کر اپنے ہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے مودی اب منہ چھپاتا پھر رہا ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے یہ 1970کی دائی نہیں یہ دوہزار انیس ہے پاکستانی قوم نے بہت کچھ سیکھا اور دفاع کے لئے بنایا ہے انہو ں نے کہا کہ بھارت کا ہم پر 1971کا قرض بھی جس کو ہم نے اتارنا ہے پاکستان ایک زمہ دار ملک ہے کسی پر جارحیت نہیں کر تا اور اگر کوئی ملک پا کستان کو کمزور سمجھ کر جارحیت کرے گا تو اس کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا

کنٹرول لائن کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر آ زاد کشمیر کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے تین ایام 28فروری سے 2مارچ تک بند کردئے گئے ہیں ضلعی ایلیمنٹری تعلیمی بورڈ میر پور کے زیر اہتمام منعقدہ جماعت پنچم و ہشتم کے پر چہ جات ملتوی کردیئے گئے ڈیٹ شیٹ کے مطابق 4 مارچ کو جماعت ہشتم کا سائنس بی اور جماعت پنجم کا معاشرتی علوم کا پرچہ ہو گا جبکہ ملتوی شدہ پرچہ جات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جا ئے گا ۔

آ زاد جموں و کشمیر یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی صدر راجہ نثار احمد خا ن سینئر نائب صدر مر زامحمد نذیر سردار عبدالرحمان چودھری محمد الیاس اور اللہ دتہ بسمل مرکزی میڈیا کوارڈی نیٹر آ زاد کشمیر سکول ٹیچر ز آ رگنا ئزیشن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاک فضائیہ کے ہیروز نے دو بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے اور بھارتی علاقے کے اندر گھس کر چھ ہداف کو کامیاب نشانہ بنا کر بھارت کا غرور مٹی میں ملا دیا ہے بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ مار گرانے والے کشمیری سپوت پا ئلٹ حسن نے پاکستانیوں اور کشمیر یوں کے سر فخر سے بلند کردیئے ہیں جس کے لئے پوری کشمیری قوم پائلٹ حسن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے انہو ں نے کہا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دے کر یہ ثابت کردیا ہے کہ پاکستان پر جارحیت کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجاسکتا بلکہ میلی آنکھ سے دیکھنے والے کی آنکھ نکال دی جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ ملک میں موجود سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے سے نظریاتی اختلاف تو ہو سکتے ہیں مگر قومی سلامتی کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ملک کی سلامتی اور استحکام پر حکومت فوج اور عوام ایک جان ہیں انہو ں نے کہا کہ کشمیر کا بچہ بچہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کی خاطر اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہے۔

 پاک فوج سے اظہاریکجہتی کے لیے پاک فوج زندہ بادریلی آج بروزجمعۃ المبارک آغازبعدازنمازجمعہ جامع مسجدشرقی چکسواری سے نکالی جائے گی ۔ مفتی محمدوسیم رضاِ علامہ محمدعاشق رضا، مولاناآصف جمیل نے اہلیان چکسواری سے پاک فوج زندہ بادریلی میں بھرپورشرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اہلیان چکسواری کل پاک فوج زندہ بادریلی میں بھرپورشرکت کرکے ملی بیداری کاثبوت دیں  

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button