DailyNews

Rawalpindi; total of 13 Lakh burglary committed at mobile shop in Phase 8, Rawat

ھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں چوری کی واردات کے دوران چوروں نے موبائیل شاپ کے شیشے کاٹ کر 13 لاکھ روپے مالیت کے موبائیل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لیں

تھانہ روات کے علاقہ فیز8 میں چوری کی واردات کے دوران چوروں نے موبائیل شاپ کے شیشے کاٹ کر 13 لاکھ روپے مالیت کے موبائیل فون اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کر لیں مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق یوسف اللہ ولد اسد اللہ سکنہ فیز8 نے روات پولیس کو رپٹ درج کرائی کہ میری اقطبات لنک کے نام سے فیز8 میں موبائیل شاپ ہے رات کو نامعلوم افراد نے میری دکان کا پچھلا شیشہ توڑ کر اندر سے 13 لاکھ روپے مالیت کے 55 عدد ڈبہ پیک موبائیل فون ازقسم ہواوے ،11 عدد نوکیہ ،4 عدد اوپو ،12 عدد سام سنگ ،و دیگر اشیاء چوری کر لیں بعد ازاں سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پتہ چلا کہ نعمان صفدر اقبال کالونی راولپنڈی ،عمران اسلم فیز5 نے دکان کا پچھلہ شیشہ توڑ کر واردات کی ہے تاہم مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

وارڈن عملہ کی چشم پوشی ،روات کلرسیداں روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمول بنا لیا

Transporters accused of breaking traffic regulations due to negligence of traffic wardens on Rawat Kallar Syedan road 

وارڈن عملہ کی چشم پوشی ،روات کلرسیداں روڈ پر چلنے والے ٹرانسپورٹروں نے قانون کی خلاف ورزیاں روز مرہ کا معمول بنا لیا زائد کرائے ،اوورلوڈنگ ،مسافروں سے بدتمیزی جیسی شکایات میں اضافہ ،لڑائی جھگڑے معمول ،کلرتا راجہ بازار چلنے والی اے سی بسوں میں بھی اوور لوڈنگ عروج پر تفصیلات کے مطابق مسافروں زاہدالرحمان ،محمد اویس ،کیل احمد ،ارشد محمود ،بدر رحمان ،نیاز علی ،ظفر محمود ،محمد رمضان ،مہربان حسین ،عاطف علی نے بتایا کہ سرکل کلرسیداں میں عرصہ دراز سے تعینات وارڈن عملہ کی مبینہ ملی بھگت کے باعث روات کلر روڈ پر ٹرانسپورٹروں نے مسافروں کا جینا حرام کر رکھا ہے زائد کرائے بٹورنا ،گاڑیوں میں ٹاپہ لگا کر اوور لوڈنگ ،مسافروں کے ساتھ بدتمیزی معمول بنا رکھا ہے باالخصوص پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں ٹیوٹا ہائی ایس اور اے سی بسوں میں قوانین کی خلاف ورزی میں اضافہ ہو چکا ہے بیشتر اے سی بسوں کے شیشے بھی کالے ہیں جبکہ اوورلوڈنگ وطیرہ بنا رکھا ہے جن کے خلاف ناگزیر وجوہات کی بناء پر مؤثر کاروائی بھی نہیں کی جاتی معززین نے آر پی او راولپنڈی ،سیکرٹری آر ٹی اے راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لیکر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button