مڈلزبرا کے علاقے ٹی سائیڈ میں تینتالیس سالہ ناہید خان کے قتل کے شبہے میں ایک انتالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق نو ماہ قبل ناہید خان لاپتہ ہوگئی تھی۔ اس کی عمر صرف تینتالیس سال تھی جبکہ ناہید کی ماں کے مطابق وہ ایک خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ خوبصورت خاتون بھی تھی۔ ناہید کی بیٹی بھی اپنی ماں کے لاپتہ ہونے سے انتہائی ڈسٹرب ہے کیونکہ اس کی ماں اپنے پہلے نو اسے کی پیدائش سے بھی لاعلم ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مئی سے ناہید کے لاپتہ ہونے سے لے کر آج تک نہ تو کسی نے ناہید کا موبائل نہ ہی اس کا اکائونٹ کسی کے استعمال مین ہیں۔دوسری طرف ناہید کی ڈیڈ باڈی بھی تک نہیں ملی مگر پولیس اس کی گمشدگی کو قتل تصور کر رہی ہے اور قتل کے شبہے میں پولیس نے ایک تینتالیس سالہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس نے عوام سے قتل کے لیے کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
پاکستان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فنڈ ریزنگ کا ایونٹ ویکسم میں ہوا ۔
PWA hold fund raising event n Slough
سلاو پی ڈبلیو اے کی جانب سے فنڈ ریزنگ ایونٹ گزشتہ روز ویکسم کے ایک ہال میں ہوا جس میں کونسلرز ، سیاسی و سماجی شخصیات اور سلاو کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت ایونٹ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد پی ڈبلیو اے کی انتظامیہ نے بریفنگ دی سلاو کمیونٹی اور بزنس مینوں نے دل کھول کر عطیات دیے ۔ پاکستان ویلفیر ایسوسی ایشن سلاو کی بلڈنگ سلاو بارو کونسل سے تقریباً 620000 خریدنے کے لیے سب سے زیادہ قرضہ حسنہ دینے والی سلاو کی چار بڑی شخصیت۔ چوہدری عبدل ستار۔ ایک لاکھ پونڈ۔ عاشق حسین چلووۓ۔ المشہور۔ علی پلازہ۔ ایک لاکھ پونڈ۔ اجرم فیملی سلاو پچاس ہزار پونڈ۔ خرم صبا۔ صبا فیملی پچاس ہزار پونڈ۔ تقریب کے آخر میں قوالی بھی پیش کی اور شرکا کی خدمت زبردست کھانوں سے کی گئی اس تقریب کا انعقاد صدر پی ڈبلیو اے محمد شبیر راجہ اور ان کی ٹیم نے کیا تھا