DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Dr Syed Abid Hussain takes action against hospital and homeopathic without runout registration

ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے کلر سیداں میں واقع ایک ہسپتال کا چالان جبکہ ڈیرہ خالصہ میں ایک ہیومیو پیتھک کلینک کو سر بمہر کر دیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ نے کلر سیداں میں واقع ایک ہسپتال کا چالان جبکہ ڈیرہ خالصہ میں ایک ہیومیو پیتھک کلینک کو سر بمہر کر دیا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق کلر سیداں میں واقع ایک ہسپتال میں ایک عطائی ڈاکٹر مریضوں کے علاج معالجہ میں مصروف تھا جبکہ ہسپتال بھی پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں تھا،اور مریضوں کو بے وقوف بنانے کیلئے جو ڈاکٹرز وہاں نہیں بیٹھتے تھے ہسپتال میں ان کے بھی بورڈز آویزاں کر رکھے تھے۔دریں اثناء ڈیرہ خالصہ میں واقع حاجی مارکیٹ میں چھاپہ مار کر ہومیو پیتھک کا کلینک سر بمہر کر دیا۔ڈی ڈی ایچ او نے بتایا کہ ڈاکٹر نجمی جس کی ہومیو پیتھک کونسل کی رجسٹریشن 2015 میں ختم ہو چکی تھی نے دکان کے حصے میں ہومیوپیتھک کی ادویات رکھی ہوئی تھیں جبکہ پردے میں انگریزی ادویات فروخت کر رہا تھا میں۔

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت سید سبط الحسن نقوی ایڈووکیٹ

Kallar Bar association hold meeting and condemn India attack

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس زیر صدارت سید سبط الحسن نقوی ایڈووکیٹ منعقدہوا جس میں جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالحلیم ایڈووکیٹ سمیت وکلاء نے شرکت کی۔اجلاس میں بھارت کی طرف سے مظفر آباد سیکٹر میں درآندازی کے بزدلانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مزمت کی اور پاک فضائیہ کی بھر پور جوابی کارروائی کی تعریف کی۔

علی الصبح طیاروں کی گھن گرج کلر سیداں میں بھی سنی گئی شب دو بجے کے بعد جب بھارتی جنگی طیاروں نے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی جس کے فوری بعد پاکستانی طیارے فضاؤں میں سر بلند ہوئے تو ان کی گھن گرج سے فضا جھوم اٹھی وہ لوگ جو نماز تہجد کی ادائیگی کے لیے بیدار ہوئے تھے وہ یہ آوازیں سن کر کمروں سے باہر نکل آئے جنہوں نے دیگر لوگوں کو بیدار کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

 

جا معہ ا لعلو م ا لا سلا میہ ڈ یر ہ چو ہد ر ی حیا ت علی چکیا لہ اے شعبہ عسر ی ا قر ا ء گر لز ہا ئی سکو ل تقر یب تقسیم ا نعا ما ت

Annual prize ceremony held at Madrassa in Chakiyala

جا معہ ا لعلو م ا لا سلا میہ ڈ یر ہ چو ہد ر ی حیا ت علی چکیا لہ اے شعبہ عسر ی ا قر ا ء گر لز ہا ئی سکو ل تقر یب تقسیم ا نعا ما ت گز شتہ ر و ز منعقد ہو ئی جس کے مہما ن خصو صی ممبر پنجا ب ا سمبلی ر ا جہ صغیر ا حمد، ر ا جہ ظفر محمو د چیف ا یگز یکٹو ممبر ا نڈ سٹر ی، جلیل ا لر حمن مر ز ا چیئر مین عا قلہ فا ؤ نڈ یشن،ر ا جہ صفد ر کیا نی،چیئر مین یو سی بھلا کھر،مو لا نا ا حسا ن ا للہ چکیا لو ی تھے جنہو ں نے کا میا ب طلبا ء و طا لبا ت میں ا نعا ما ت تقسیم کیے ا س مو قع پر مقر ر ین نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ تعلیم و تر بیت بچے و بچی کا بنیا د ی حق ہے ا و ل د ر سگا ہ ما ں کی گو د ہے ا قر اء گر لز ہا ئی سکو ل چکیا لہ معیا ر ی تعلیم کے لیے کا م کر ر ہے ہیں۔ا س مو قع پر سکو ل کی بچیو ں نے ٹیبلو ا و ر ملی نغمے پیش کیے ا س مو قع پر پو ز یشن حا صل کر نے و ا لے طلبا ء و طا لبا ت میں ا نعا ما ت تقسیم کیے

پنڈ جھاٹلہ کے مقام پر واقع ایک نجی تعلیمی ادارے میں سالانہ تقسیم انعامات

Annual prize ceremony held at Madrassa in Pind Jatla

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بریگیڈئیر (ر) طارق زمان نے کہا ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے نجی تعلیمی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔طلبہ و طالبات ہماری نالج اکانومی کے کمانڈر ہیں،مستقبل کی جنگیں کلاس رومز اور لائبریریوں میں لڑی جا رہی ہیں اور ان کی کارکردگی ہمارا مستقبل محفوظ کر سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل تخت پڑی میں پنڈ جھاٹلہ کے مقام پر واقع ایک نجی تعلیمی ادارے میں سالانہ تقسیم انعامات کی ایک رنگا رنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے جانے کیلئے تعلیم و تحقیق کو ہتھیار بنانا ہو گا۔آج کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد مسلمانوں کے دور زرین سے ہی ہے۔نوجوان کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور نوجوان نسل تاریخ کے کسی بھی موڑ پر قوموں کی امیدوں اور خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کلید ی کردار ادا کر سکتی ہے۔پی ٹی آئی کے بانی چوہدری شکیل وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور یہ دو شعبہ جات ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے نجی شعبہ کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ملک شیراز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مذہبی،معاشرتی اور ملکی ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔نجی تعلیمی اداروں کے تعاون کے بغیر قومی و بین الاقوامی اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے۔آج اگر ہم نسل نو کی تعلیم و تربیت اعلی اوصاف کیساتھ کرنے کا بندوبست کر دیں توکوئی وجہ نہیں کہ ہم ترقی کی منازل طے نہ کر سکیں۔

چھنی عالم شیر میں ملک زعفران محمود کی رہائش گاہ پر محفل نعت

Mehfil e naat to be held at Channi Alam Sher

بروز بدھ بعد نماز عشا ء گاؤں چھنی عالم شیر میں ملک زعفران محمود کی رہائش گاہ پر محفل نعت منعقد ہو رہی ہے جس سے فیصل سہروردی ،عاصم اعجاز،امجد رشید، جہانزیب حسن اور دیگر شرکت کریں گے ۔

کیشئر کے ساتھ زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان کو رہا کر دیا گیا

Five released accused of rape of cashier 

کیشئر کے ساتھ زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان کو رہا کر دیا گیا تمام ملزمان کا تعلق تحصیل جنڈ ضلع اٹک کے گاؤں مٹھیال سے تھا ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے گاؤ ں دھمالی کے پٹرول پمپ پر اٹھارہ سالہ کیشئر ذیشان امتیاز ساکن چکوٹھی آزاد کشمیر سے زیادتی کی تھی متاثرہ نوجوان کے والد کی طر ف سے ملزمان کے خلاف کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے پانچوں ملزمان مصور الٰہی ،علی رضا ، ناصر محمود، نور العین اور فیضان خان ساکنان مٹھیال کو گرفتار کر لیا تھا مگر فریقین کے درمیان مبینہ طور پر لین دین کے بعد صلح ہو گئی اور متاثرہ فریق نے ملزمان کے حق میں بیان حلفی لکھ کر دے دیا جس کے بعد مقامی عدالت نے گرفتار پانچوں ملزمان کو رہا کر دیا۔یاد رہے کہ گرفتار ملزمان میں تین نوجوان ایسے بھی تھے جن کے خلاف اس سے قبل ضلع اٹک میں بھی ایک بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج ہو چکا تھا۔

Show More

Related Articles

Back to top button