Rawalpindi; Police and Basant organiser to face head on as announcement is made to celebrate Basant in Chak Bale Khan
چک بیلی خان میں منچلوں نے یکم مارچ کو بسنت منانے کا اعلان کر دیا دوسری جانب پولیس نے بھی کاروائی کی مکمل تیاری کر لی
چک بیلی خان میں منچلوں نے یکم مارچ کو بسنت منانے کا اعلان کر دیا دوسری جانب پولیس نے بھی کاروائی کی مکمل تیاری کر لی ہے منچلوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر گمنام اشتہار کے ذریعے یکم مارچ کو چک بیلی خان میں بسنت منانے کا اعلان کیا گیا تو چک بیلی خان پولیس نے بھی بسنت منانے والوں کے خلاف تیاری شروع کر دی ہے اس ضمن میں جب پولیس چوکی چک بیلی خان سے رابطہ کیا گیا تو چوکی انچارج نے بتایا کہ چک بیلی خان میں پتنگ فروشوں کی تلاش جاری ہے یکم مارچ یا کسی بھی وقت پتنگ بازی کی کوئی بھی اطلاع ملی تو فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی
چک بیلی خان میں ٹریفک کا نظام درست ہونے پر تاجر برادری اور عام راہگیروں نے سکھ کا سانس لیا
Traffic situation resolves in Chak Bale Khan as traders welcome long running issue being addressed
چک بیلی خان میں ٹریفک کا نظام درست ہونے پر تاجر برادری اور عام راہگیروں نے سکھ کا سانس لیا ہے چک بیلی خان کے مین بازار سے رکشہ سٹینڈ ، سڑک پر قائم اڈے اور ریڑھیاں ہٹا دئیے گئے ہیںیہ لوگ طویل وقت سے با اثر لوگوں کی بیساکھیاں استعمال کر کے سڑک پر قبضہ جمائے بیٹھے تھے عوامی حلقوں اور بالخصوص تاجر برادری نے سی ٹی او راولپنڈی محمد بن اشرف اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن کی اس کاروائی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس کامیابی کے اثرات قائم رکھنے کے لئے ٹریفک پولیس مزید بہتر حکمتِ عملی سے کام لے گی