DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Rawat police arrest gang responsible for stealing vehicles on Rawat Chak Bale road

روات پولیس نے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کے دوران گاڑیاں چھیننے والے چار رکنی بین الصوبائی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا

 روات پولیس نے ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کے دوران گاڑیاں چھیننے والے چار رکنی بین الصوبائی گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ملزمان سے مسروقہ گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمد۔ڈی ایس پی فرحان اسلم صدر سرکل نے ایس ایچ او روات انسپکٹر اعجاز حسین قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گروہ نے روات چک بیلی روڈ پر گاڑیاں لوٹنے کی متعدد وارداتیں کیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا ملزمان فیض آباد سے پرائیویٹ ٹیکسی کو چک بیلی روڈ کے لیے بک کرتے اور پھر یہاں رات کے اندھیرے میں غیر آباد علاقے میں ٹیکسی ڈرائیوروں کو رسیوں سے باندھ کر پھینک دیتے اور گاڑیاں چھین کر پشاور منتقل کر دیتے تھے ۔ملزمان نے مزاحمت پر متعدد افراد کو زخمی بھی کیاجس پر ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بین الصوبائی ڈکیتی کے ملزمان مزمل ولد دادخان ،افتخار ولد ماحصل خان ،رحیم ولد ہادی خان ، یحیٰ ولد سرکار ساکن پشاور کو گرفتا ر کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی دو ٹیکسی گاڑیاں RIS-3721,ADG-821 کے علاوہ تین پستول اور نو روند بھی برآمد کر لیے ۔انہوں نے بتایا کہ روات پولیس نے جنوری فروری کے دوران سولہ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا 28منشیات فروش پکڑے گئے اور 14افراد سے اسلحہ برآمد کیا گیا،روات پولیس نے ویگو ڈالا ڈبل کیبن مالیت پچاس لاکھ برآمد کی ،ٹیوٹا کرولا مالیت بیس لاکھ ایک اور ٹیوٹا کرولا LED-7589بھی برآمد کی ۔روات پولیس نے ڈکیتی کے ملزم اشرف سے 77ہزار روپے برآمد کیے جبکہ ملزم بلال ساکن مردان کے قبضے سے پستول تیس بور ،دو عدد میگزین اور 355روند برآمد کیے ۔انہوں نے روات پولیس کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

Kallar Syedan; Rawat police have arrested gang responsible for stealing vehicles on Rawat Chak Bale road, The gang had been responsible for serval incidents I the region. Most of the gang members are from Peshawar.

کلر سیداں پولیس نے کلر بائی پاس پل کے نیچے سے برآمد ہونے والے تین عدد ہینڈ گرینیڈز پر نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

Police register terrorist report over grenade found at local bridge

 کلر سیداں پولیس نے کلر بائی پاس پل کے نیچے سے برآمد ہونے والے تین عدد ہینڈ گرینیڈز پر نامعلوم افراد کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ٹریفک وارڈن کلر سیداں ناصر حسین نے کلر سیداں پولیس کو اطلاع دی تھی کہ گزشتہ روز ڈیوٹی سے فارغ ہو کر واپس گھر جا رہا تھا کہ لونی جندراں بائی پاس روڈ پر موجود میلاد چوک سے ملحقہ کانسی پل پر شاہد بٹ ساکن منگال نے مجھے روک کر بتایا کہ وہ بغرض وضو پل کے نیچے گیا تو مجھے وہاں مشکوک چیز جو ہینڈ گرینیڈ سے مشابہہ تھی پڑی ہوئی نظر آئی۔جب میں اس کے ہمراہ موقع پر گیا تو وہاں تین عدد لوہے کے صراحی نما ٹکرے پڑے ہوئے ہوئے جو کہ معائنہ نظری کے تحت ہینڈ گرینیڈ نما پائے گئے جس پر میں نے فوری طور پر انچارج ٹریفک وارڈنز کلر سیداں انسپکٹر ملک عبدالغفار کو بذریعہ فون واقعہ سے اگاہ کیا جس پر وہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔

ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اپریل سے بند ہونے کی اطلاع پر والدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی

Parents fear over news of vocational training centre being closed in April

کلر سیداں میں فوجی فاؤنڈیشن کے زیر انتظام فوجی پنشنرز اور شہداء کی بچیوں کی فلاع و بہبو د کیلئے فاؤنڈیشن انسٹیٹیوٹ آف تیکنالوجی کے نام سے چلنے والا ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اپریل سے بند ہونے کی اطلاع پر والدین میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادارہ کے ایک ذمہ دار آفیسر نے بھی کورس کے اختتام پر 30 اپریل کو ووکیشنل ٹریننگ سنٹر بند ہونے کی تصدیق کر دی۔کلر سیداں کے رہائشی متعدد افراد نے منیجنگ ڈائریکٹر فوجی فاؤنڈیشن کے نام دی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ تحصیل کلر سیداں ضلع راولپنڈی کا ایک بہت بڑا علاقہ ہے اور سب سے زیادہ تعداد ریٹائرڈ فوجی پنشنرز کی ہے۔اپریل میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کلر سیداں کی بندش سے کلر سیداں کے پنشنرز اور شہداء کی بچیاں گڑھائی سلائی اور دیگر سہولیات سے محروم کر دی جائیں گی جو علاقہ کے عوام کیساتھ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔کلر سیداں کے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں سے صرف کلر سیداں شہر میں پہنچنے کیلئے بھی دو سے آڑھائی گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔جوان بیٹیوں کیلئے سفر اور تحفظ کا بہت بڑا مسٗلہ ہے۔فوجی فاؤنڈیشن کے اداروں کو غریب بچیوں کے تحفظ اور عزت کیساتھ روزی کمانے کا ذریعے سمجھا جاتا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت معذور بچیوں سمیت سو کے قریب لڑکیاں اس سہولت سے استفادہ حاصل کر رہی ہیں جنہیں ہر ماہ پانچ سو روپے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔والدین کی کثیر تعدادنے فوجی فاؤنڈیشن کے اعلی حکام سے کلر سیداں میں ٹیکنالوجی سنٹر کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔

خواتین کلر سیداں میں کینٹین کی سہولت ختم ہو جانے سے طالبات کو کھانے پینے کی اشیاء باہر سے منگوانے پر پابندی عائد

Canteen facilities finished at girls college 

گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر سیداں میں کینٹین کی سہولت ختم ہو جانے سے طالبات کو کھانے پینے کی اشیاء باہر سے منگوانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اگر طالبات کے عزیز رشتہ دار گھر یا بازار سے اشیاء لا کر اپنی بچیوں تک پہنچانے کی کوشش بھی کریں تو انہیں گیٹ سے واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔ 

تین روزہ سالانہ فری آئی کیمپ 27فروری سے ڈھوک گلی منیاندہ میں چوہدری محمد یونس کی رہائش گاہ پر شروع ہو رہا ہے

3 Day eye camp to start in Dhok Galli Manianda

تین روزہ سالانہ فری آئی کیمپ 27فروری سے ڈھوک گلی منیاندہ میں چوہدری محمد یونس کی رہائش گاہ پر شروع ہو رہا ہے جس میں ماہرین چشم آنکھوں کا مفت معائنہ اور آپریشن کریں گے اور ادویات بھی مہیا کریں گے یہ فری کیمپ تین دن جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button