DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Young man found dead while grazing his goats in village Charar, UC Narr

یوسی نڑھ،چڑھار میں,قتل ، خودکشی یا اتفاقیہ حادثاتی موت

قتل ، خودکشی یا اتفاقیہ حادثاتی موت ۔ کہوٹہ کے نواحی علاقہ یوسی نڑھ،چڑھار میں 22سالہ نوجوان نسیم اخترولد عبدلرزاق بکریاں چرانے گیا ۔جہاں بلند ترین پہاڑی سے گِر کر ہلاک ہو گیا۔ پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی۔ اور نعش کو ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا۔ لواحقین نے کسی قسم کی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ جبکہ نعش لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔ اس موقع پر بڑ ی تعداد میں لوگ ہسپتال میں جمع ہوگے ۔ 

Kahuta; Nasim Akhtar 22, son of Abdul Razaq of village Charar in union council Narr went out to graze his goats, later his body was found at bottom of a hill, Police say they do not know what happened but it is likely he fell from hill and died.

من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات سے گھبرانے اور ڈرنے والا نہیں ہوں ۔سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی

I am not afraid to face any fake allegations, Ex PM Shahid Khaqan Abbassi 

سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے کہا کہ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات سے گھبرانے اور ڈرنے والا نہیں ہوں ۔ ایل این جی اور پٹرولیم منسٹری کے حوالے سے صاف اور شفاف تحقیقات کے لیئے جب بھی بلا یا جائے گا ۔ حاضر ہوں گا ۔ میرا ضمیر مطمن اور دامن صاف ہے ۔ میاں برادران کی قیادت میں پاکستان کی بہتری اور تعمیر وترقی کے لیے میاں نواز شریف اور میاں شہبار شریف کے ساتھ مل کر دن رات انتھک محنت کی عمران خان کے پاس تجربے کار ٹیم نہ ہے یہ ملک کوئی کرکٹ کا گراؤنڈ نہیں ہے ۔ یہ سب تبدیلی کا اثر ہے ۔ ہمارے دور میں گیس کے بل چند سو روپے تک آتے تھے ۔ مگر موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناتجربے کار ٹیم کی وجہ سے گیس کے اتنے بھاری بل آئے ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مسلم لیگی کارکنان کے ہمراہ کہوٹہ شہر کا دورہ ۔ صدر پریس کلب کہو ٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر مرحوم کی وفات پر ان کے صاحبزادوں عمران ضمیر اور عثمان ضمیر سے اظہار تعزیت اور فاتحہ کی۔ جبکہ ممتاز مسلم لیگی راجہ قمر یعقوب ، عامر یعقوب اور راجہ اشفاق یعقوب کی والدہ اور سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ اشتیاق مرحوم کی والدہ اور راجہ یاور اشتیاق کی دادی کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر تعزیت اور فاتحہ کی ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے اخباری نمائندوں شہریوں اور مسلم لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات سے گھبرانے اور ڈرنے والا نہیں ہوں ۔ ایل این جی اور پٹرولیم منسٹری کے حوالے سے صاف اور شفاف تحقیقات کے لیئے جب بھی بلا یا جائے گا ۔ حاضر ہوں گا ۔ میرا ضمیر مطمن اور دامن صاف ہے ۔ میاں برادران کی قیادت میں پاکستان کی بہتری اور تعمیر وترقی کے لیے میاں نواز شریف اور میاں شہبار شریف کے ساتھ مل کر دن رات انتھک محنت کی عمران خان کے پاس تجربے کار ٹیم نہ ہے یہ ملک کوئی کرکٹ کا گراؤنڈ نہیں ہے ۔ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کہوٹہ آمد کے موقع پر چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، چیئرمین راجہ ظفر قبال بگہاروی ، چیئرمین راجہ سجاد ستی ، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، راجہ رفاقت جنجوعہ ، راشد عباسی ، نمبردار راجہ ندیم رشید ، ذوالفقار ستی ، آفتا ب کیانی نارہ ، قمر عباسی نوجوان صحافی کبیر جنجوعہ اور دیگر مسلم لیگی کارکنان ورکر بڑی تعدا میں جمع ہوگئے ۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستا ن کے لیئے میاں برادراں کی قیادت اشد ضروری ہے ۔ ہم نے دن رات ملک کی خدمت کی ۔ اس موقع پر شہریوں نے گیس کے بھاری بلوں کے حوالے سے بتایا کہ اس مہینے 30سے 35ہزار فی گھر گیس کا مہانہ بل آنے سے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے ۔ جس پر سابق وزیر اعظم شا ہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ سب تبدیلی کا اثر ہے ۔ ہمارے دور میں گیس کے بل چند سو روپے تک آتے تھے ۔ مگر موجودہ تحریک انصاف کی حکومت کی ناتجربے کار ٹیم کی وجہ سے گیس کے اتنے بھاری بل آئے ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button