DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Over 400 year public way closed by land owners in village Usman Pur in UC Hothla

کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے موضع عثمان پور میں چند افراد نے 400سوسال پرانا سرکاری راستے کو تجاوز کر کے بند کر دیا

کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے موضع عثمان پور میں چند افراد نے 400سوسال پرانا سرکاری راستے کو تجاوز کر کے بند کر دیا ۔ عوام علاقہ کا راستہ اور پانی کا راستہ بند ہو گیا ۔راستہ بند ہونے سے عوام علاقہ کو شدید پر شانی کا سامنامسجد جانے کا بھی راستہ بند ۔چیئرمین یوسی ہوتھلہ کو بار بار تحریری طور اطلاع کر نے کے باوجود بھی کوئی کاروائی نہیں کی عوام علاقہ نے کا چیف جسٹس آف پاکستان ،وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی اس معاملے فی الفور از خود نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ عثمان پور میں چند افراد نے مل کر سر کاری راستے جو عوام کی گزر گاہ تھی اور وہاں سے پانی کا بھی راستہ تھا انہوں نے بند کر دیا جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے یہی وہ واحد راستہ جو محلے کی مسجد کو جاتا ہے مگر راستہ بند ہونے کی وجہ سے نالیوں کا گندہ پانی کھڑا ہو گیا اور ایک جوہڑ کی شکل اختیار کر گیا بارشوں کی وجہ سے پانی اتنا کھڑا ہو گیا ہے کہ وہاں سے گزرنا محال ہو گیا ہے چیئرمین یوسی ہوتھلہ راجہ عامر مظہر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنے موقف میں کہا کہ مجھے اہلیان علاقہ نے اس مسلے پر تحریری آگاہ کیا ہے اور میں نے بھی متعدد بار اے سی کہوٹہ کو تحریری آگاہ کیا ہے اب ان افراد کو آگاہ کر تا ہوں کہ وہ اس سر کاری راستے کو کھول دیں بصورت دیگر ان کے خلاف سپریم کورٹ کے آڈر کے مطابق محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے اور اگر اب کسی قسم کا کوئی جھگڑا ہوا تو اس کی زمہ داری بھی محکمے پر ہوگئی کیونکہ میں نے کئی بار ان کو تحریری آگاہ کیا ہے ۔

Kahuta; Over 400 year public way has been closed by land owners in village Usman Pur in UC Hothla, local people have now have to find alternative way to even Masjid. Despite serval request the way still has been shut down. A Appeal has been made to Chief justice to take notice.

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی لاہیں گئے

Raja Sagheer Ahmed will bring change in PP7

سردار ایم رضاء امیدوار برائے چیئرمین یوسی بیور فوکل پر سن محکمہ جنگلات پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ حلقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی لاہیں گئے وہ اپنی جماعت کی تبدیلی کے نعرے کا عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتین بروئے کا ر لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے خادم بن کر خدمت کر رہے ہیں روزانہ اپنے والد کے نام سے منسوب باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں روزانہ 11بجے تک بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے ہیں اور ان کو حل کر نے کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں راجہ صغیر احمد آف مٹور کا الیکشن 2013سے پہلے حلقے کی عوام کے ساتھ جو رابطہ مہم تھی ان کو ختم نہیں ہونے دیا بلکہ اس میں مزید تیزی آئی ہے وہ آج بھی عوام کے دکھ درد اور خوشی میں اسی طرع شریک ہوتے ہیں جس طرع وہ منتخب ہونے سے پہلے ہو ا کرتے تھے انشاء اللہ حلقے میں کاموں کے حوالے سے اب بہتری آئے گئی حلقے کی عوام کے تمام مسائل حل ہوں گے کیونکہ ان کا نمائندہ ایک عوامی نمائندہ ہے ۔

کہوٹہ المھین مونٹیسری سکول پنجاڑ چوک میں سالانہ تقریب تقیسم انعامات

Annual prize function held at school in Panjar Chauk

کہوٹہ المھین مونٹیسری سکول پنجاڑ چوک میں سالانہ تقریب تقیسم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کرنل ظفر عباسی فوکل پر سن محکمہ تعلیم تھے ۔تقریب کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا بعد میں نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی گئی ۔ادارہ ہذا کی پر نسپل میڈم مریم راجہ سالانہ کارکر دگی کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سکول نہ صرف تعلیمی سر گرمیوں کا مر کز ہے بلکہ غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی اپنا کر دار ادا کر رہا ہے اور بہترین نتائج فراہم کر رہا ہے تقریب کے مہمان خصوصی کرنل ظفر عباسی فوکل پر سن محکمہ تعلیم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لیے تعلیم کا ہونا بہت ضروری ہے حکومت بھی تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ بچوں کی بنیاد ہی بہترین درس گاہ ہوتی ہے والدین اور اساتذہ کو چاہے کہ وہ مل کر بچوں کو مضبوط بنیاد فراہم کر یں انہون نے کہوٹہ المھین مونٹیسری سکول پنجاڑ چوک کی کاکر دگی پر پرنسپل کی کوششوں کاوشوں کو سراتے ہوئے ان کی تعریب کی تقریب میں سکول ہذا کے طلبا اور طالبات نے ملی نغمے پیش کیے اور بہترین ٹیبلواور خاکے پیش کر کے داد موصول کی ۔آخر میں بہترین پوزیشن حاصل کر نے والے بچے میں انعامات بھی تقسیم کیے کے تقریب میں محکمہ صحت کے آفسر معروف سماجی اور مذہبی شخصیت رانا غلام مر تضٰی سمیت دیگر افراد نے شر کت کی ۔

کہوٹہ کے علاقہ بڑوٹہ کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت محمدسفیر نے راجہ صغیر احمد کو صوبائی پارلیانی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکبا د

Raja Sagheer Ahmed congratulated by M Safeer of Baroota

کہوٹہ کے علاقہ بڑوٹہ کے رہائشی نوجوان سیاسی شخصیت محمدسفیر نے راجہ صغیر احمد کو صوبائی پارلیانی سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکبا د پیش کی ہے انہوں نے گذشتہ روز انہوں نے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور میں جا کر راجہ صغیر احمد آف مٹور سے ملاقات کی اور ان کو صوبائی سیکرٹری جیل خانہ جات پنجاب مقر ر ہونے پر مبارکباد پیش کی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد ایک عوامی لیڈر ہیں وہ عوامی مسائل سے نجوبی واقف ہیں اور حلقے کے مسائل کو ترجیج بنیادوں پر حل کر نے میں اپنا کردار ادا کر ے گے انہوں نے کہا ہے راجہ صغیر احمد عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور مرکزی سکیرٹریٹ باوا غلام فرید مٹور میں سنتے ہیں چوبیس گھنٹے عوام کیلئے اُن کے دروازے کھلے ہو ئے ہیں۔

تعزیت

پریس کلب کہوٹہ کے نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر اور راجہ عثمان ضمیر کے والد سینیئر صحافی و صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ گلشن ضمیر کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ کا سلسلہ جاری ۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سابق کورکمانڈر راولپنڈی جنرل (ر) جمشید گلزار کیانی سابق چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی اہلیہ ، چیف جسٹس (ر) سردار اسلم ، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی ، سیکرٹری ہیلتھ (ر) خان انصر خان ، ایڈیشنل ڈائریکٹر (ر) اینٹی کرپشن راولپنڈی خان الیاس خان ، وزیر بحالیات آزاد کشمیر راجہ صدیق ،ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد اور دیگر ڈویژن بھر کے پریس کلبوں و ڈویژنل یونین آف جرنلٹس راولپنڈی ڈویژن کے عہدیدارا ن وممبران ، سیاسی و سماجی شخصیات ، وکلاء ، اساتذہ اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر اور راجہ عثمان ضمیر سے ان کی رہائش گاہ محلہ راجگان کہوٹہ شہر جاکر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم راجہ گلشن ضمیر کے لیئے مغفرت اور درجات کی بلندی پسماندگان کے لیئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم کہوٹہ راجہ طارق مرتضیٰ ، جنرل سیکرٹری مسلم یگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ ،کو آرڈ ینیٹر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی حافظ عثمان عباسی ، انچارج بے نظیر بھٹو ہسپتال ڈاکٹر خالد جنجوعہ آف مٹور ، سابق ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ راجہ تسلیم احمد کیانی معروف کمپیئر ، راجہ نصراللہ اساتذہ یونین رہنما ، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص ، سابق ضلع ناظم راولپنڈی طارق محبوب کیانی ، سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی ، سا بق ممبر صوبائی اسمبلی کرنل (ر) شبیر اعوان ، سابق ایم پی اے شوکت محمود بھٹی ، سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین ، سابق تحصیل ناظم مری سردار سلیم ، معروف کاروباری شخصیت ملک اکرم اعوان ٹیکسلا ، رہنما مسلم لیگ (ن) برطانیہ محمد ظریف راجہ ، صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی ، کرنل (ر) ظفر عباسی فوکل پرسن محکمہ تعلیم ، بریگیڈیئر (ر) خالد جنجوعہ، بریگیڈیئر (ر) جاوید ستی،پروفیسر شیر احمد ستی ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز راولپنڈی، کلرسیداں کے صحافیوں سینیئر صحافی اکرام الحق قریشی ، عابد زاہدی ، سدھیر عباسی مری ، عبدالعزیزپاشا ۔ چیئرمین نرڑ بلال یامین ستی ، چیئرمین کھڈیوٹ سجاد ستی ، چیئرمین دکھالی راجہ شوکت ، چیئرمین مواڑہ میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ ، چیئرمین پنجاڑ ماسٹر (ر) ظہور عباسی ، چیئرمین بیور راجہ فیاض ، چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) چوہدری یونس ، چیئرمین ہوتھلہ راجہ عامر مظہر ، چیئرمین لہڑی راجہ ممتاز ، چیئرمین راجہ ندیم ، سابق ٹی ایم او تلہ گنگ سید امیر احمد شاہ ہمدانی ، ایم ایس سول ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ثقلین آف ممیام ،چکوال ، جہلم کھیوڑہ ، پنڈدادنخان ، اٹک، راولپنڈی ، مری ، کلرسیداں ،گوجرخان مضافاتی علاقوں کی سیاسی وسماجی شخصیا ت معززین علاقہ نے نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر اور راجہ عثمان ضمیر سے ان کے والد کی وفات پر دلی تعزیت کااظہار کیا اور فاتحہ بھی کی ۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button