DailyNewsKallar Syedan

Kallar Syedan; Millad held at Jammia Masjid, Sadda Kamal with Dr Sajid Ur Rehman

سدا کمال کی جامع مسجد میں میلاد النبی

ممبر اسلامی نظریاتی کونسل، ممتاز علمی و روحانی شخصیت پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف نے کہا کہ کائنات میں جس ہستی سے سب سے زیادہ محبت وعشق کیا گیا وہ ذات مصطفی ھے، حسن یوسف پہ مصر میں خواتین کی انگلیاں کٹیں مگر محمد رسول اللہ کے نام پر غلامان مصطفی اپنی گردنیں کٹاتے دکھائی دیتے ھیں۔ وہ سدا کمال کی جامع مسجد میں میلاد النبی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رھے تھے۔ ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ ھمارا مستقبل اسی وقت روشن ھو سکتا ھے جب ھمارا ھر فیصلہ محمدرسول اللہ کی تعلیمات کے مطابق ھوگا۔ اسلام میں دین اور دنیا کی تفریق نہیں ایک مسلمان کی زندگی کا ہر لمحہ عین دین ھے۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کے بارے میں اسوہ حسنہ کی روشنی موجود نہ ھو۔ انھوں نے کہا کہ اپنی زندگیوں کو اللہ اور رسول کے تابع کردو، یہی محبت رسول کا تقاضا ھے۔ اگر ہماری زندگی سیرت مصطفی کے مطابق نہ ھو تو پھر محبت کا دعوی بے معنی ھو جاتا ھے۔

 کلر کہوٹہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں میں شدید تصادم ان پر سوار تینوں نوجوان شدید زخمی تینوں کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں

Three riders legs broken in motorbike accident on Kallar Kahuta road 

کلر کہوٹہ روڈ پر دو موٹر سائیکل سواروں میں شدید تصادم ان پر سوار تینوں نوجوان شدید زخمی تینوں کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں زخمیوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق عمر اور زبیر ساکن چنام موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ بکھڑال کے قریب سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار احسن ولد نواز ساکن درکالی شیر شاہی سے شدید ٹکر ہو گئی حادثہ اس قدر شدید تھا کہ تینوں کو شدید ضربات آئیں اور تینوں کی ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں ۔ریسکیو 1122کلر سیداں نے انہیں راولپنڈی منتقل کر کے ان کی جانیں بچائیں۔

یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

Annual prize ceremony held at Unique model school, Shah Bagh

مسلم لیگ ن یوتھ کلر سیداں کے رہنما شیخ توقیر احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں پرائیویٹ سیکٹر گورنمنٹ کے شانہ بشانہ کام کر رہا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک ماڈل سکول شاہ باغ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی تعلیم کی مرہون منت ہے تاریخ گواہ ہے تر قی انہی قوموں نے کی جہنوں نے تعلیم کے شعبے کو مضبوط کیا،تقر یب سے نےئر جمال اکرم اور پروفیسر یاسین رمدے نے بھی خطاب کیا اس مو قع پر سکول کے بچوں نے شاندار پروگرام پیش کیا جس میں نعت،تلاوت،ملی نغمے،ٹیبلو اور اسٹیج ڈرامہ شامل تھے نےئر جمال اکرم راجہ نے کہا کہ پرویز اقبال ہمارے علاقے کا سر مایہ ہیں یہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو غیر نصابی سر گرمیاں بھی کرواتے ہیں خاص کر کراٹے میں ان کے سٹوڈینٹ نے نیشنل اور انٹر نیشنل لیول پر پاکستاں کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر دیگر مہمانوں میں راجہ محمد ظفر،ماسٹر مجید چوہدری، شیخ غیور احمد،ارشد پیر زادہ سردار محمداشتیاق،سنیئر صحا فی ا کر ا م ا لحق قر یشی،جا و ید ا قبا ل اور وحید مغل بھی موجود تھے آخر میں سکول کے پر نسپل پرویز اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ اد کیا۔ 

آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق برو ز پیر سب ڈویژن کے تمام فیڈرز اپگریڈیشن کی وجہ سے بند رہیں گے

Electricity feeders shut down on Monday in subdivision for upgrading 

آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق آج برو ز پیر سب ڈویژن کے تمام فیڈرز اپگریڈیشن کی وجہ سے بند رہیں گے جس سے بلدیہ کلر سیداں کے دیہات منگلورہ ،جسوالہ ،موہڑہ پھڈیال ،پرانا سروہا کے علاوہ یوسی کنوہا ،تھوہا خالصہ اور منیاندہ کے تمام دیہات جبکہ یوسی نلہ مسلماناں اور سموٹ کے بعض دیہات میں بھی صبح دس بجے سے شام چار بجے تک بجلی بند رہے گی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button