DailyNewsKahuta

Kahuta; Raja Khurshid Satti focal person foe Sui gas dept visits various wards of Kahuta

صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی فوکل پرسن محکمہ سوئی گیس ، شیخ طلحہ اور سردار ارشد کا کہوٹہ شہر کی مختلف وارڈوں کا دورہ

صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی فوکل پرسن محکمہ سوئی گیس ، شیخ طلحہ اور سردار ارشد کا کہوٹہ شہر کی مختلف وارڈوں کا دورہ ۔ دھپری ، سروٹ ،ٹھنڈا پانی ، آڑہ محلہ سمیت گیس سے محروم شہری آبادی اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی وارڈوں میں کام کی رفتار تیز کردی ۔ سابقہ دور میں نظر انداز کیئے گئے ۔ شہری علاقوں کو میرٹ پر گیس فراہم کرنے کا کام شروع کردیا ہے ۔ پسند ناپسند کی بجائے اصولوں پر کام ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار محکمہ گیس کے فوکل پر سن و صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی ، شیخ طلحہ ،سردار ارشد نے کہوٹہ شہر کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں شہریوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ الطاف اور دیگر تحریک انصاف کے کارکنان بھی موجود تھے ۔ خورشید ستی ،شیخ طلحہ اور سردار ارشد نے کہوٹہ شہر میں سابقہ دور میں نظر انداز کیئے گئے علاقوں دھپری ،سروٹ ،آڑ ہ محلہ اور دیگر علاقوں میں جاکر مقامی رہائشیوں کے مطالبے پر گیس کی فراہمی کا اعلان کیا اور کہا کہ زبانی اعلانات نہیں عملی کام ہماری کارکردگی کا ثبوت ہیں ۔ عمران خان عوام کا دکھ درد محسوس کرنے والے رہنما ہیں ۔ سعودیہ میں دو ہزار قیدیوں کی رہائی زندہ مثال ہے ۔

راجہ ندیم احمد کی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ سے ملاقات

Raja Nadeem Ahmed meets with Raja Rafaqat Janjua

مسلم لیگ ن حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء راجہ ندیم احمد کی صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ رفاقت جنجوعہ سے ملاقات۔ سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ۔میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ندیم احمدچیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے ان کا قائد آج بھی اپنے آپ کو کنٹینر پر کھڑا محسوس کر رہا ہے ۔ سلیکٹڈوزیر اعظم ایٹمی ملک کو پوری دنیا میں بد نام اور رسوا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہمارے قائدین میاں برادراں جلد دوبارہ ملک کے حکمران ہونگے لوٹوں اور وفارداریاں بدلنے والوں کا کوئی مقام اور حیثیت نہ ہے انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان بے بس اور سازشیں کر رہا ہے بھارت کی آٹھ لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام بند کرے مودی جتنے ظلم کریگا آزادی کی تحریک اتنا ہی عروج میں جائیگی ۔پاکستان ایک ایٹمی قوت اور امن پسند ملک ہے۔ مگر ہماری مسلح افواج اور 22کروڑ عوام بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بھارت کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ رہے۔ جب تک کشمیر کا مسلہ حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائدین میاں برادران کی قیادت میں پاکستان کی بہتری اور تعمیر وترقی کی ہے عوام آج بھی اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کو یاد کرتی ہے انشاء اللہ جلد ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گئی ۔

پاکستانی اپنے ملک کی دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہے

Pakistani national can give their life for the nation 

چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت پر جنگی جنون چڑھا ہوا مگر اس کو پتہ ہونا چاہے کہ مسلمان موت سے نہیں ڈرتا اگر انہوں نے کوئی غلطی کی تو ہماری پاک فوج ان کو سبق سکھانے کی پوری طاقت رکھتے ہیں ملک کی عوام بھی اپنے فوج کے شانہ بشانہ ہیں ہمارے سینے ملک کی خاطر حاضر ہیں مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، ۔مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، پاکستان ایک ایٹمی اور ناقابل تسخیر قوت ہے،پاکستان کے سلامتی ادارے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سبق سکھانا جانتے ہیں،پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر پاکستانی اپنے ملک کی دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہے،ان خیالات کااظہار چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ راجہ عامر مظہرامیدوار برائے چیئرمین ضلع کونسل نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کو گزشتہ جنگیں بھول چکی ہیں جن میں اسے منہ کی کھانی پڑی تھی، کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ
خاموش تماشائی ہے ، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ پوری ملت اسلامیہ کا نعرہ ہے، کیونکہ مسلمان ایک جسم اور ایک جان کی مانند ہوتے ہیں انشاء اللہ بہت جلد مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہو گا۔ 

تعزیت

وزیر بحالیات آزاد کشمیر راجہ محمد صدیق نے صدر پریس کلب کہوٹہ حاجی راجہ گلشن ضمیر کی وفات پر نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر اور راجہ عثمان ضمیر سے گھر جا کر تعزیت اور دعا کی ۔انکے ہمراہ جنرل سیکرٹری خان نثار احمد ، خان شبیر خان۔ قاضی عبدالقیوم ، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن ، جنرل سیکرٹری حا مدلطیف ستی و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔اس موقع پر راجہ محمد صدیق نے راجہ گلشن ضمیر کی سیاسی و سماجی اور صحافی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ انھوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی صحافت کو فروغ دیا۔ اور علاقہ کے مسائل کو اجاگر کیا۔

معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممتاز قانون دان مظہر اقبال بھٹی ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر چیئرمین یونین کونسل نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ،مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، صوبائی پار لیمانی سکیرٹری جیل خانہ جات پنجاب کے میڈیا ایڈ وائیزر عبدالعزیزپاشا،پی پی تحصیل کلرسیداں کے صدر و سابق ناظم محمد اعجاز بٹ، سٹیھ عبدالرؤف بٹ، تاجرمحمد مسعود بھٹی ،سابق کونسلر نوید اختر مغل، راجہ بشارت جنجوعہ ،خالد محمود، رانا غلام مرتضیٰ ، ممبران میونسپل کمیٹی قاضی اخلاق احمد ، قاضی عبدالقیوم ،آصف ربانی قریشی، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ ، راجہ وحید احمد ، چیئرمین یونین کونسل ہو تھلہ راجہ عامر مظہر ، ممبر میونسپل کمیٹی کلرسیداں سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ ،سیاسی و سماجی شحضیات محمد اعجاز بٹ، سٹیھ عبدالرؤف بٹ، تاجرمحمد مسعود بھٹی ،سابق کونسلر نوید اختر مغل، راجہ بشارت جنجوعہ ،خالد محمود،حاجی ابرار حسین، حاجی شوکت علی، چوہدری توقیر اسلم سمیت دیگر نے ممتاز قانون دان مظہر اقبال بھٹی ممبر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کی والدہ ماجدہ کی وفات پر دلی طور پر اظہار افسوس کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button