سابق وائس چیئرمین ضلع راولپنڈی راجہ مظہر حسین کی خواہر نسبتی اور چیئرمین یونین کونسل ہوتھلہ و ممبر ضلع کونسل راجہ عامر مظہر کی ممانی جان وفات پا گئی ان کی نمازے جنازہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہوتھلہ کے گراوئنڈمیں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں ڈی پی او (ر) بشارت محمود ،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد ، چیئرمین یونین کونسل دکھالی راجہ شوکت حسین ، وائس چیئرمین عبد الحمید مغل ،وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی ، جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد ، جنرل کونسلررفاقت قریشی ، جنرل کونسلر راجہ عمران ، جنرل کونسلرراجہ طلعت ، جنرل کونسلرملک ناصر شہزاد ،نمبردار ملک فدا ، سابق ناہب ناظم راشد کیانی ،راجہ قدرت اللہ آف ڈھوک دھمیال ،شفاقت کیانی ، چوہدری نصرت ،کلرسیداں کے سنیئر صحافی اکرام الحق قریشی ،یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ،ممبر پر یس کلب کہوٹہ کبیر جنجوعہ سمیت سینکڑوں افراد نے شر کت کی ۔
مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا
Mother of Mazhar Iqbal Bhatti advocate sadly passed away
ممتاز قانون دان ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کو سپرد خاک کر دیا نمازے جنازہ میں سیاسی ، سماجی ،مذہبی شخصیات ،سیاسی نمائندوں ،وکلاء ،صحافیوں سمیت ہزاروں افراد کی شر کت ۔ممتاز قانون دان ممبر ایم سی کہوٹہ مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ کی والدہ محترمہ کی نمازے جنازہ ٹھنڈا پانی کے مقام پر ادا کیا گیا جبکہ نمازے جنازہ میں سابق سول جج کہوٹہ واجد مغل ،سجادہ نشین دربار عالیہ منید شریف ساہیں زاہد محبوب صابری ،سجادہ نشین دربار عالیہ سیاح شریف ساہیں فیضان ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ ،خطیب جامع مسجد مکی مولانا عثمان عثمانی ، چیئرمین MCکہوٹہ راجہ ظہور اکبر ،وائس چیئرمین ملک غلام مر تضیٰ ،ممبر ان MCکہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ ،راجہ وحید احمد خان ،آصف ربانی قریشی ،قاضی اخلاق کھٹڑ،قاضی عبد القیوم ، عبد الحمید قریشی ایڈوکیٹ ، سید ذرین شاہ ، ماسٹر نواز قریشی ،حاجی ملک عبد الروف ،راجہ فیصل محمود،چیئرمین یونین کونسل دوبیرن خور د راجہ ظفر اقبال بگہاروی ،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی ،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی ،پٹواری راجہ محمد فیصل ،پٹواری عامر محمود ،پٹواری راجہ عبرت اقبال ، ٹی ایم او کہوٹہ مخدوم احمد بلال ،راجہ یاسر محمود جنجوعہ آف موڑی راجگان ،کونسلر عاطف جمشید ستی ،کونسلر راجہ گلزار احمد ،کونسلر افتخار جنجوعہ ،راجہ تنویر ایڈوکیٹ ،راجہ عاطف جنجوعہ ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی ، پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان ،صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ،سابق ناظم یوسی مواڑہ راجہ الطاف حسین،سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ راشد کیانی، یوتھ ونگ کے عاصی جنجوعہ ، فنانس سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی راجہ عمران ضمیر ،صحافی عبد العزیز پاشا ،صحافی راجہ پر ویز ،صحافی راجہ ساجد جنجوعہ ،صحافی ملک عامر محمود ،ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی ، کبیر احمد جنجوعہ سمیت وکلاء ،سیاسی ، سماجی ،مذہبی ، کاروبای شخصیات سمیت ہزاروں افراد نے شر کت کی ۔
مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں
Modi accused of playing election war game
پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے عبد المجید مغل ، راجہ عمران وحید ،راجہ سعید احمد ، راجہ سخاوت علی ،ملک منیر اعوان اور راجہ علی اصغر اظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، ۔مودی کی گیدڑ بھبکیاں اپنی گری ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور صرف الیکشن جیتنے کیلئے ہیں، پاکستان ایک ایٹمی اور ناقابل تسخیر قوت ہے،پاکستان کے سلامتی ادارے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو سبق سکھانا جانتے ہیں،پاکستان کا ہر شہری اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر پاکستانی اپنے ملک کی دفاع کیلئے جان دینے کو تیار ہے،ان خیالات کااظہارحلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ن لیگی رہنماء عبد المجید مغل ، نوجوان سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید ،ن لیگی رہنماء راجہ سعید احمد ،ن لیگی رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ ،صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان اور ن لیگی رہنماء راجہ علی اصغر اظہار خیال کر رہے ہیں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کو گزشتہ جنگیں بھول چکی ہیں جن میں اسے منہ کی کھانی پڑی تھی، کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ خاموش تماشائی ہے ، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ پوری ملت اسلامیہ کا نعرہ ہے، کیونکہ مسلمان ایک جسم اور ایک جان کی مانند ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت برسر اقتدار ہو وہ سعودی عرب کیساتھ برادرانہ تعلقات مذہبی رشتے کی بنا پر استوار کرتی ہیں جو رہتی دنیا تک قائم رہیں گے۔
ممبر ضلع کونسل و چیئرمین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت شیخ قمر السلام کی طرف سے پر تکلف دعوت
Reception held for Ch Shafqat Mahmood
ممبر ضلع کونسل و چیئرمین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں معروف سیاسی وسماجی شخصیت شیخ قمر السلام کی طرف سے پر تکلف دعوت ۔چوہدری شفقت محمود نے شیخ قمر السلام کا شکر یہ ادا کیا ۔معروف سماجی شخصیت ،معروف صحافی و کالم نگار شیخ قمر السلام نے حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ممبر ضلع کونسل و چیئرمین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتما م کیا جس میں ماسٹر ارشاداور ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے ۔شیخ قمر االسلام نے اپنے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی ۔ممبر ضلع کونسل و چیئرمین نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود اور دیگر نے اپنے میزبان شیخ قمر السلام کا شکر یہ ادا کیا ۔
تعزیت
صوفی اکثر کے بیٹے کی وفات پر چیئرمین قائمہ کمیٹی ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز ،حافظ خالد محمود جنجوعہ اور دیگر کا اظہار تعزیت ۔چراہ کے رہائشی پی ٹی آئی رہنماء صوفی علی اکثر کا جوانسالہ بیٹا محمد اکمل گذشتہ دنوں وفات پا گیا تھا اس کی وفات پرچیئرمین قائمہ کمیٹی ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز ،فرزند چراہ یوسی 9چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر ، معروف سماجی اور مذہبی شخصیت حافظ خالد محمود جنجوعہ ،صوفی عبد المجید ،قاری اجمل اور مناظر جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔