راولپنڈی تھانہ صادق آباد میں ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد زعفران کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی،آر پی او راولپنڈی ریجن احمد اسحاق جہانگیر ، سی پی او راولپنڈی عباس احسن ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا سمیت آرمی اور پولیس کے سینیئر افسران نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صادق آباد کے علاقے میں ڈیوٹی کے دوران نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے ناکہ پر موجود 5پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے کانسٹیبل محمد زعفران زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ۔ شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی،آر پی او راولپنڈی ریجن احمد اسحاق جہانگیر ، سی پی او راولپنڈی عباس احسن ، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا، سینیئر آرمی و پولیس افسران اور میڈیا کے نمائندگان نے شرکت کی ۔شہید کے جسد خاکی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ آئی جی پی پنجاب ، آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ۔نماز جنازہ کے بعد ائی جی پی پنجاب نے کانسٹیبل محمد زعفران کی شہادت کے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لئے دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔پولیس پر جب فائرنگ کی گئی تو پولیس نے جوابی فائرنگ سے اجتناب کیا کیو ں کہ گنجان آباد علاقہ اور تنگ گلیوں کی وجہ سے شہریوں کو جانی نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا ۔انہو ں نے مزید کہا کہ شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 10ملین روپے ، ایک گھر ، تاحیات تنخواہ اور شہداء امدادی پیکیج کے تحت مراعات فراہم کی جائیں گی اور زخمی پولیس اہلکاروں کو جدید طبی سہولیات کے ساتھ الگ پیکیج بھی دیا جائے گا ۔ شہید کانسٹیبل محمد زعفران 2006 میں محکمہ پولیس میں بطور کا نسٹیبل بھرتی ہوا اور راولپنڈی کے مختلف تھانہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دیں شہید کے سو گواران میں بیوہ ، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کے جسد خاکی کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں بھنگالی گجر تحصیل گوجر خان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
Gujar Khan; Namaz e janaza of Shaheed Mohammad Zafran was held in village Bhangali Gujjar, Mohammad Zafran was killed while on police duty at Sadiq Abbad police station.