چکسواری میں المناک واقعہ پستول صاف کرتے خاوندسے گولی چل گئی بیوی جاں بحق ورثاء کاکسی قسم کی قانونی کاروائی کرانے سے انکارتفصیلات کے مطابق منگل کی شام حمیدآبادکے رہائشی محمدظہیراپنے سسرال کے گھرمیں پستول تیس بورصاف کررہے تھے کہ پستول میں پھنسی گولی چل گئی جومحمدظہیرکے اہلیہ محترمہ کے سرمیں جالگی جن کوتشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایاگیامگرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں ۔اطلاع ملتے ہی پولیس بھی ہسپتال پہنچ گئی اورورثانے حادثہ کواتفاقیہ قراردیتے ہوئے کسی قسم کی قانونی کاروائی کرانے سے انکارکردیا۔متوفی کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدحمیدآبادمیں سپردخاک کردیاگیا
Chakswari, AJK; Mohammad Zaheer was cleaning his gun while at he was at the home of his in law’s and accidentally pulled the trigger, the bullet hit his wife on forehead and killed her. Police were involved but the family of the dead women refused to press charges.
Rest of the day news below….
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری محمد یاسین کے صاحبزادے چودھری عظیم یا سین آف پیر گنوئی کی شادی بخیر و خوبی سرانجام پا گئی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گئی حکومتی ارکان کے علاوہ سیاسی سماجی وکلاء اور صحافیوں نے بھی شرکت کی تفصیلات کے مطابق چودھری محمد یاسین کے صاحبزادے چودھری عظیم یا سین صوفی محمد اصغر کے بھانجے چودھری اذان اصغر کے فسٹ کزن کی شادی کے موقع پر دعوت ولیمہ میں اے کے ایم آ ئی ڈی سی و سمال انڈیسٹری آ زاد کشمیر کے وزیر چودھری محمد شہزاد انجمن تاجران اسلام آ باد کے صدر راجہ جاوید اقبال سابق امید وار سمبلی نذیر انقلابی مسلم لیگ ن کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹر ی اطلاعات چودھری عظیم بخش تحصیلدار سہنسہ راجہ نا صر اورنگزیب میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈ منسٹریٹر خواجہ محمد ایوب مرکزی کوارڈی نیٹر راجہ شجاعت علی خا ن پنڈ خورد کے صدر چودھری بشیر انجم ارسلان گجر ممبر بورڈ آف ڈائر یکٹر بینک آف آزاد جمو ں وکشمیر راجہ ممتاز علی سیکرٹری جنرل عظیم رحمت راجہ محمدفیاض سابق ایڈ منسٹر یٹر چودھری مشتاق احمد سابق چیئر مین زکواۃ غلام رسول عوامی صدر الفلاح ٹرسٹ چودھری ذوالفقار متیالوی راجہ محمد بوستان مسلم کانفر نسی رہنما باوا محمد شریف چیئر مین زکواۃ چکسواری راجہ عبدالعزیز فیضپور شریف کے صدر چودھری بشارت حسین راجہ عبدالرزاق ایڈووکیٹ چودھری محفوظ ایڈووکیٹ چودھری عبدالرشید اور چودھری اسلم شہزاد کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) تھانہ پولیس چکسواری کے ایس ایچ او راجہ جاوید الرحمان منشیات کے خلاف ان ایکشن ظہیر احمد کے قبضہ سے 215گرام چرس گردا برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج حوالات میں بند کردیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ چکسواری راجہ جاوید الرحمان نے ڈی آئی جی میرپور ڈویثرن سردار گلفراز احمد خا ن ایس ایس پی ریاض حیدر بخاری اور ڈی ایس پی سردار غالب حسین کی ہدایت پر منشیات فروشو ں کے خلاف گہرا تنگ کرتے ہو ئے چکسواری بازار میں چھاپہ مار کر منشیات فروش ظہیر احمد ولد عبدالرزاق قوم مغل ساکن دھنہ ضلع کوٹلی کے قبضہ سے دوسو پندراں گرام چرس گردا برآ مد کرکے ملز کو گرفتار کر لیا چھاپے کے دوران ایس ایچ او راجہ جاوید الرحمان اے ایس آ ئی افتخار شاہ محمد ارشد اور امجد حسین کا نسٹیبل موجود تھے تھانہ پولیس چکسواری نے ملزم کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا اور مذید تفتیش شروع کردی ہے ۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چودھری محمد شہزاد وزیر اے کے ایم آ ئی ڈی ایس و انڈیسٹر ی آ زاد کشمیر نے کہا کہ ہر جمہوری پارٹی کے اندر چھوٹے موٹے اختلافات ہو تے ہیں کارکنوں کو اختلاف رائے کرنے کا حق حاصل ہے مثبت تنقید جمہوریت کا حسن ہے عدم اعتماد آنے کا کوئی امکان نہیں آ زاد کشمیر کی حکومت کو عوام نے پانچ سال کیلئے مینڈ یٹ دیا ہے حکومت اپنی آ ئینی مدت پوری کرے گی اپوزیشن کے خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی مسلم لیگ ن کی حکومت نے کرپشن کے خاتمے اور میرٹ کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں جس کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہو گئے ہیں یہ پہلی حکومت ہے جس نے ہوائی اعلانات کے بجا ئے آ زاد خطے کے اندر عملی طور پر تعمیروترقی کے ریکارڈ قائم کئے ہیں لوگوں کی سفری سہولیات کیلئے سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق امید وار اسمبلی حلقہ نمبر دو چکسواری محمد نذیر انقلابی مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چودھری عظیم بخش ایڈ منسٹر یٹر میونسپل کمیٹی چکسواری خواجہ محمد ایوب مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مرکزی کوارڈی نیٹر راجہ شجاعت علی الفلاح ٹرسٹ ایسر کے صدر چودھری ذوالفقار علی متیالوی چودھری ارسلان گجر اور دیگر مسلم لیگی کارکن موجود تھے انہو ں نے کہاکہ پلوامہ حملہ مودی سرکار کا خود کا رچایا ہوا ایک ڈرامہ ہے وہ صرف اپنا الیکشن جیتنے کیلئے الزامات پا کستان پر لگانے کی کوشش کررہا ہے پلوامہ حملے کا جواز بنا کر مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم وبربریت کا نیا بازار گر م شروع کر رکھا ہے پوری وادی میں کرفیو لگا ہوا ہے ہزاروں کشمیری مسجدوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم نہیں کیا جاسکتا بھارت کو کشمیر سے نکلنا ہوگا۔
چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عظیم بخش چودھری نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیرمیرپورمیں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی کریں ۔میرپورکولوٹنے والے لیٹرے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ کرپٹ افسران وسیاستدانوں نے میرپورکاحلیہ بگاڑدیاہے ۔سینئرممبربورڈ آف ریونیوکی سربراہی میں قائم فیکٹ فائینڈنگ کمیٹی نے میرپورمیں پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ جمع کرادی ہے ۔ رپورٹ میں جن افسران کوقصوروارٹھہرایاگیاان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے ان افسران کے خلاف پہلے بھی کرپشن لوٹ مارکی متعددتحقیقات چل رہی ہیں ۔ میرپورتارکین وطن کاشہرہے اورتارکین وطن کوبے دردی سے لوٹاگیا۔ کرپٹ بیوروکریٹ کی وجہ سے تارکین وطن اپنے ملک میں سرمایہ کاری نہیں کرتے ۔تارکین وطن اپنے ملک میں اپنے آپ کوغیرمحفوظ سمجھتے ہیں۔ تارکین وطن کے پلاٹوں کی جعلی فائلیں تیارکرکے چہیتوں کوالاٹ کیے گئے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے میڈیانمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانھوں نے کہاکہ احتساب سب کاہوناچاہیے ۔لوٹ مارسے ارب پتی کھرب پتی بننے والے لیٹروں سے پائی پائی کاحساب لیاجائے۔