Rawalpindi; Shopkeeper Nazaqat of village Bhangrail, rawat killed in armed robbery raid at his mobile shop
ڈکیتی کی واردات کے دوران مذاحمت پر دکاندار قتل ،موٹرسائیکل سوار تینوں مسلح ڈاکو موقع سے فرار
وفاقی پولیس افسران کی نااہلی کے باعث چوکی انچارج روات کی عدم تعیناتی ،تھانہ سہالہ کے علاقہ پولیس چوکی روات کے سامنے ڈکیتی کی واردات کے دوران مذاحمت پر دکاندار قتل ،موٹرسائیکل سوار تینوں مسلح ڈاکو موقع سے فرار،پولیس چوکی روات سہالہ میں ایک ہفتہ سے محض 4 کانسٹیبل تعینات ، مقتول نوجوان کے ورثاء کا انصاف نہ ملنے پر لاش سڑک پر رکھ کر 3 گھنٹے احتجاج ،ایس پی رورل اسلام آباد عمر خان نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کے بعد نااہلی کے مرتکب ذمہ دار ایس ایچ او و دیگر افسران کے خلاف فوری کاروائی کی بجائے چند کانسٹیبلوں کو قربانی کا بکرا بناکر معطل کر دیاگیا ،ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی پر احتجاج ختم تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے بھنگڑیل کا رہائشی 26 سالہ موبائیل شاپ کا مالک نزاکت ولد سخاوت جوں ہی بھنگڑیل روڈ پر واقع اپنی دکان بند کرنے لگا تو اس دوران ہنڈا موٹرسائیکل پر سوار3 مسلح ڈاکوؤں نے اس سے نقدی چھیننے کی کوشش کی عینی شاہدین کے مطابق مذاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود موقع سے فرار ہو گئے جس پر اگلے روز لواحقین نے ملزمان کی عدم گرفتاری اور پولیس نااہلی پر احتجاج کرتے ہوئے لاش جی ٹی روڈ پر رکھ سڑک بلاک کر دی تاہم ایس پی رورل عمر خان اور اے ایس پی رورل موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے 3 گھنٹے بعد سڑک کھلوا دی مگر واقعہ کے اصل ذمہ دار ایس ایچ او سہالہ محمد بشیر اور دیگر سرکل افسران کے خلاف فوری کاروائی کی بجائے پولیس چوکی روات کے 4 کانسٹیبلان کومعطل کر دیا گیا عوام علاقہ نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی اسلام آباد سے پولیس چوکی روات میں 7 دن سے چوکی انچارج و افسران کی عدم تعیناتی کے ذمہ داروں اور ایس ایچ او سہالہ کی فوری معطلی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ماڈل تھانہ روات ٹاؤٹوں کی آماجگاہ بن گیا
Allegations of touts operating at model police station Rawat
ماڈل تھانہ روات میں سیاسی بنیادوں پر نااہل ایس ایچ او کی تعیناتی ،چوری و ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،طلائی زیورات موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ،پولیس اصلاحات کے دعویداروں نے عوام علاقہ کو چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ،سیاسی مداخلت کے باعث ماڈل تھانہ روات ٹاؤٹوں کی آماجگاہ بن گیا تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کے علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے بڑھتی وارداتوں کے دوران نامعلوم چوروں نے فیز8 کے رہائشی محمد رزاق ٹوانہ کے گھر سے 12 لاکھ روپے مالیت 25 تولے طلائی زیورات ،10 لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈ اور غیر ملکی کرنسی ،فیز8 کے رہائشی محمد اقبال کا ہنڈا موٹرسائیکل نمبری RIR2040 ،اٹامک انرجی کے رہائشی شاہد محمود کے ملکیتی پلاٹ سے ڈیڈھ لاکھ روپے مالیت کا سریا چوری کر لیا گیا بسالی میں واقع نبیل ولد تنویر کے پولٹری فارم میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے داخل ہو کر انھیں ملازمین سمیت یرغمال بنا لیا اور گن پوائنٹ پر ایک لاکھ75 ہزار نقدی اور دو موبائیل فون چھین لئیے جنھیں مذکورہ متاثرین نے شناخت بھی کر لیا قبل ازیں 12 سے زائد وارداتوں کے دوران دیہاتی لاکھوں روپے نقدی ،گاڑیوں ،موٹرسائیکلوں اور قیمتی اشیاء سے ہاتھ دھو بیٹھے مگر سیاسی پنڈت اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کئیے جانے والے نااہل اور سفارشی ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز قریشی کے راگ الاپنے میں مصروف ،متاثرین و معززین علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،آر پی او راولپنڈی سے وارداتوں پر فوری کنٹرول اور میرٹ پر فرض شناس انسپکٹر ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے ۔
ممتاز سماجی شخصیت چوہدری ایثار احمد عرف نمبردار ساری انتقال کر گئے
Ch Aysar Ahmed “Nambardar Sarri” passed away in Takh Parri
ممتاز سماجی شخصیت چوہدری ایثار احمد عرف نمبردار ساری انتقال کر گئے ،جنھیں گزشتہ روز ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ممتاز سماجی شخصیت تخت پڑی کے رہائشی نمبردار ساری مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے جنھیں آبائی قبرستان ڈھوک چوہدریاں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مختلف شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم انتہائی خوش اخلاق اور ہر دلعزیز شخصیت تھے ۔