Kallar Syedan; Armed men attack and murder cashier and security guard in Shah Bagh
کلر سیداں کے قریب رات گئے نقاب پوش مسلح ملزمان کی آمد فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈ اور کیشئر کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا
کلر سیداں کے قریب رات گئے نقاب پوش مسلح ملزمان کی آمد فائرنگ کر کے سیکیورٹی گارڈ اور کیشئر کو بیدردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ۔کلر سیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ،تفصیلات کے مطابق رات گئے دومسلح نقاب پوش ملزمان کلر پنڈی روڈ پر شاہ باغ کے قریب واقع پٹرول پمپ کی عقبی دیوار پھیلانگ کر اندر داخل ہوئے انہوں نے آتے ہی55سالہ چوکیدار محمد صدیق ساکن بھورا حیال کہوٹہ کو لاتوں مکوں سے مارنا شروع کر دیا بعد ازاں انہوں نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔فائرنگ کی آواز سن کر 35سالہ کیشئر وقار ولد محمد یوسف ساکن چوآخالصہ مدد کے لیے دوڑا تو ملزمان نے اسے بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔مقتول وقار چار بچوں کا باپ تھا اور اس کا بڑا بیٹا پرائمری سکول میں کلاس سوم کا طالبعلم ہے ۔اسے شام گئے چوآخالصہ کے قریب ماہلی پلام میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین پرویز اختر قادری، راجہ قمر مسعود،الحاج حبیب رحمان بھٹی،چوہدری امتیاز حسین، وقاص گجر، چوہدری توقیر اسلم، مسعود بھٹی، چوہدری جمیل وارثی، شیخ قلب عباس، شیرا ز وارثی، چوہدری بشارت، عابد زاہدی کے علاوہ ووکلا اور سماجی سیاسی کارکنوں نے بھی شرکت کی ،کلر سیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Kallar Syedan; Armed men in Baacalva’s attacked a petrol station on Pindi road, Shah Bagh, The security gurad Mohammad Saddiq, 55, of village Bhorra Hayal and cashier Waqar son of Mohammad Yousif of village Choa Khalsa were both murdered in the attack.
کلر سیداں میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے نتیجہ میں چھٹی کلاس کی طالبہ موت کے منہ میں چلی گئی
Teenage student Saman Fatimah of Looni Jaswal dies due to negligence of school staff
کلر سیداں میں واقع ایک نجی تعلیمی ادارے کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے نتیجہ میں چھٹی کلاس کی طالبہ موت کے منہ میں چلی گئی جسے منگل کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ لونی جسیال کے آفتاب کی بیٹی ثمن فاطمہ جو کلر سیداں میں نجی تعلیمی ادارہ میں چھٹی کلاس کی طالبہ تھی سر میں درد ہو جس کیساتھ اسے الٹیاں شروع ہو گئیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔سکول ہیڈ مسٹریس طالبہ کو سرکاری ہسپتال لے جانے کی بجائے اسے کلاس روم میں قہوہ پلاتی رہی۔چھٹی کے بعد طالبہ کے دادا اسے لے کر گھر چلے گئے جہاں اس کی حالت مزید خراب ہو جانے کے باعث راولپنڈی ہسپتال لے جا یا جا رہا تھا کہ وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب سے 2107 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرا کے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے
PM Imran Khan praised after release of thousands of Pakistani national from Saudi jails
پی ٹی آئی ٹریڈنگ ونگ تحصیل کلر سیداں کے جنرل سیکرٹری عاصم مختار مغل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف بہت جلد ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال دے گی۔جس کی حالیہ مثال پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ھے۔جس میں سعودی عرب 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔جس سے پاکستان ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب سے 2107 پاکستانی قیدیوں کو رہا کرا کے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے اور ہزاروں پاکستانیوں کے گھروں میں بجھے چراغ روشن کر دیے۔وزیراعظم پاکستان نے آج انڈیا کو منہ توڑ جواب دیا کہ اگر ہندوستان نے پاکستان پر حملہ کیا تو ہم سوچیں گے نہیں اس کا بھرپور جواب دیں گے عمران خان صرف پاکستان کے نہیں بلکہ عالم اسلام کے رہنما ہیں ۔
ساتھی کے فرانس میں انتقا ل کی خبر ملتے ہی پاکستان میں موجود ہم زلف بھی دم توڑ گیا
Yarid Cheema of France and taraiz Cheema passed away in Sui Cheemian
ساتھی کے فرانس میں انتقا ل کی خبر ملتے ہی پاکستان میں موجود ہم زلف بھی دم توڑ گیا دونوں کی نماز جنازہ ایک ساتھ ادا کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر ڈیوز بری میں مقیم یرید چیمہ کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہو گیا ان کی میت پاکستان منتقل کی جا رہی تھی کہ ان کے صدمے سے پاکستان میں مقیم ان کے ہم زلف تاریز چیمہ بھی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے دونوں کی ایک ساتھ نماز جنازہ گاؤں سوئیں چیمیاں میں ادا کی گئی جس میں چیئر مین ملک شیر افگن ، محمد اعجاز بٹ، حافظ سہیل اشرف، توقیر اسلم، مسعود بھٹی، ملک جمیل عادل ،صاحبزادہ بدر منیر، اورنگزیب چیمہ ،حسن سرائیکی ، مرزا اظہر، حاجی شوکت علی اور دیگر نے شرکت کی ۔