DailyNewsKahuta

Kahuta; Mother of a child commits suicide by jumping in to a well in village Channi

کہوٹہ کے علاقہ چھنی میں36سالہ خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا

کہوٹہ کے علاقہ چھنی میں36سالہ خاتون نے کنویں میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کہوٹہ کے اہلکارعبد الشکور کھٹڑ،عدیل امتیاز قریشی اور دیگر اہلیان علاقہ موقع پر پہنچ گئے ۔سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نعش کو کنویں سے نکالا۔مر حومہ کے خاوند عبدالرؤف ولد عبدالغفور نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ میں دکان پر کام کرتا ہوں رات کو بارہ بجے گھر آیا تو میری بیوی سوئی ہوئی تھی 5بجے دیکھا تو بیوی غائب تھی تلاش کرنے پر اس کی نعش قریبی کنوئیں سے برآمد ہوئی پولیس، سول ڈیفنس کے اہلکار اور عوام علاقہ نے موقع پر پہنچ کر میت کو باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا جبکہ اس کے والد میر حسین نے کوئی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا۔ مرحومہ کا ایک اڑھائی سالہ بیٹا بھی ہے۔

Kahuta; Wife of Abdul Rauf a shopkeeper committed suicide by jumping in to a well and killing her self. Police were called and the body was taken out of the well, Father of the dead women told police he will not press any charges against anyone.

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدا حسین آف بھون کی ملاقات

MPA Raja Sagheer Ahed meets with Nambardar Malik Fida Hussain of village Bhoon

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردار ملک فدا حسین آف بھون کی ملاقات۔اپنے علاقہ بھون کے لیے واٹر سپلائی اور گلیات کے حوالے درخواست۔راجہ صغیر احمد نے جلد کام کر نے کی یقین دھانی کرائی اس موقع پر ملک غلام ربانی اور ملک مظہر حسین بھی موجود ہیں۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے علاقہ بھون اعوان کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات نمبردار ملک فدا حسین آف بھون نے ہمراہ ملک غلام ربانی اور ملک مظہر حسین کے باوا فرید عوامی سیکرٹریٹ مٹور جا کر رکن پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی سیون صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور ان سے اپنے علاقہ بھون اعوان کی واٹر سپلائی اور گلیات کے حوالے سے بات چیت کی اور ان سے کہا کہ ہمارے علاقے میں پانی کا بہت بڑا مسلہ ہے اور گلیاں کچی ہونے کی وجہ سے بارش کے دنوں میں شدید مسائل کا سامنا کر نا پڑھتا ہے جس پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب جیل خانہ جات راجہ صغیر احمدنے نمبردار ملک فدا حسین آف بھون کو جلد کام کر نے کی یقین دھانی کرائی جس پر انہوں نے ان کا شکر یہ ادا کیا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button