DailyNewsGujarKhan

Islam purra jabber; Government primary school Sohawa Mirza in need of major repairs

یوسی اسلام پورہ موضع سوہاوہ مرزا ڈہوک پلاں تا پیر خضر آباد نزد گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول سوہاوہ مرزا ٹھوٹ پھوٹ کا شکار

یوسی اسلام پورہ موضع سوہاوہ مرزا ڈہوک پلاں تا پیر خضر آباد نزد گورنمنٹ پرائمری بوائز سکول سوہاوہ مرزا ٹھوٹ پھوٹ کا شکارہو گئی ہے جس کو نئے سرئے سے تعمیر بہت ضروری ہے طالبعلموں کو بھی شدید دشواری کا سامنا مزکورہ راستے کے لیے مسلم لیگ ن کے دور میں گرانٹ منظور ہو چکی تھی اور فنڈ زکا اجرا بھی ہو چکا تھا اب پی ٹی آئی کے حکومت میں اس فنڈز کو سردخانے ڈال دیا گیا جبکہ متعلقہ رہاہشیوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور بارش کے دن میں پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے رہائشیوں نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور چےئرمین راجہ جمشید احمد کیانی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جہاں گزشتہ حکومت میں منظور کرائے گئے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور اس کام کو بھی پور ا کریں تاکہ آئندہ الیکشن میں احسان ووٹ کی پرچی سے اتار سکیں،

حالیہ بارشوں سے شرقی گوجرخان کے علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات کی منظرکشی کرنے لگیں

Roads badly effected by heavy rainfall in recent days in Jabber region

حالیہ بارشوں سے شرقی گوجرخان کے علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات کی منظرکشی کرنے لگیں گزشتہ دور حکومت میں ان سڑکوں پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے مکین علاقہ کو شدید سفری مشکلات درپیش، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور سڑکوں کی فوری تعمیر ومرمت کا مطالبہ۔ گزشتہ دور حکومت میں آمد ورفت کے مسائل کو نظر انداز کرنے اور مسائل کے لیے سنجیدہ کوششیں نہ ہونے کے باعث شرقی گوجرخان کے علاقوں کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہوچکی ہیں بیول جبرروڈ کی تعمیر ومرمت کرپشن کی نذرہوگئی جو سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کا منصوبہ تھا بیول چوآخالصہ روڈ، بیول سموٹ روڈ، سوئیں حافظاں روڈ، سوہاوہ مرزا روڈ،بیول پکاکھوہ روڈسمیت متعدد سڑکیں اپنی خستہ حالی کے باعث کھنڈرات کی منظرکشی کررہی ہیں اورمنتخب عوامی نمائندوں کی بے حسی کامنہ بولتا ثبوت ہیں جس کے باعث مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔ 

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی,راجہ جلیل احمد

Saudi Arabia has always been friend in need, Raja Jalil Ahmed

جنرل کونسلر پی ٹی آئی یوسی قاضیاں راجہ جلیل احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی پرنس محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے معشیت پر طاری سکوت ختم ہو جائے گا پاکستان اور سعودی عرب اسلامی روحانی اور برادرانہ رشتہ سے منسلک ہیں اس دورے میں وزیر اعظم عمران خان کی کامیاب خارجہ پالیسی نے اہم کردار ادا کیا ہے خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان عالم اسلام کے لیے جلیل القدر خدمات تاریخ کا حصہ ہیں انہوں نے کہا پاکستان کو حالیہ اقتصادی مشکلات سے نکالنے کے لیے ملت اسلامیہ پاکستان خادم الحرمین شریفین اورکراؤن پرنس کے سپاس گزار ہیں انہوں نے کہا ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملکی معشیت برباد کی تھی قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹ کر عوام پر مہنگائی کے طوفان برپا کیے گے لیکن پی ٹی آئی کی حکومت نے ملکی معشیت کو سہار ادینے میں اپنا کردار ادا کررہی ہے ہم سعودی ولی عہد کا دلی کی گہرائیوں سے خیر مقدم کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا پاکستان کے دورے پر ایک طویل عرصے بعد سعودی ولی عہد آئے ہیں ا س سے دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات میں اور زیادہ وسعت آئے گی ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button