Kallar Syedan; Haroon Hashmi pays tribute to Pakistani being released from Saudi prisons
سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہزاروں افراد کی رہائی ملکی تاریخ کا بڑا واقعہ ہے
پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کے صدر ہارون کمال ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر چند گھنٹوں کے اندر سعودی ولی عہد کے حکم پر سعودی عرب کی جیلوں میں بند ہزاروں افراد کی رہائی ملکی تاریخ کا بڑا واقعہ ہے اسی کو تبدیلی کہتے ہیں یہی نیا پاکستان ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلر سیداں سے پارٹی کارکنوں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی جس نے انہیں ڈویژنل صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔وفد میں قمر ایاز، محسن نوید سیٹھی، مبشر جنجوعہ ، عثمان شاہد، شیراز جنجوعہ ،شیخ طارق، حاجی غلام احمد اور گلفراز بٹ شامل تھے ۔ہارون کمال ہاشمی نے کہا کہ دنیا عمران خان کی بات کو سنتی اور سمجھتی ہے انہوں نے سعودی ولی عہد سے اپنے لیے کوئی مراحات نہیں مانگی بلکہ سعودی عرب میں گرفتار ہزاروں پاکستانی محنت کشوں اور حجاج کا معاملہ اٹھایا عمران خان سمند رپار پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گاؤں سے لے کر تحصیل ضلع سطح پر تنظیم سازی مکمل کی جائے گی اسے ہر سطح پر فعال جماعت بنائیں گے ہم اقتدار کو آزمائش اور عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے ،اداروں کو مضبوط بنا کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گے۔
روات پولیس نے چیئر مین یونین کونسل بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے چھٹے ملزم اشرف ساکن لاہور کو گرفتار کر لیا
Rawat police arrest man for burglary at the residence of Chairman UC Bagga Sheikhan
روات پولیس نے چیئر مین یونین کونسل بگا شیخاں چوہدری عامر جمشید کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے چھٹے ملزم اشرف ساکن لاہور کو گرفتار کر لیا اس طرح اب تک چھ ملزمان کو گرفتار کر کے چوبیس لاکھ روپے سے زائد کی برآمدگی کی جا چکی ہے ۔سب انسپکٹر نصیر الرحمان کے مطابق ملزمان نے 2017میں چوہدری عامر جمشید کے گھر ڈکیتی کی تھی اور تیس لاکھ روپے کی نقدی اور سامان لوٹ لیا تھا پولیس نے شکیل،دلشاد مسیح،اشرف، عمر شاہ سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کر کے چوبیس لاکھ سے زائد کی برآمدگی مکمل کر لی ہے ایک ملزم باقی ہے جس کو جلد گرفتارکر لیا جائے گا۔
مسجد قادریہ جیلانیہ گوجرخان روڈ پر منعقد ہ درس قرآن کی تقریب
Dars e Quran function held at Masjid Qadria Jillania
ادارہ منہاج القرآ ن کے رہنما علامہ اسرار سکندر قادری نے کہا ہے کہ ایمان کی بقا اور کمال کے لیے نبی ﷺ کے ساتھ محبت اور اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے ،انہوں نے جامع مسجد قادریہ جیلانیہ گوجرخان روڈ پر منعقد ہ درس قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شان نبوت نبی ﷺ کی ذات پاک کے ہر پہلو میں نمایاں ہے ان کا بچپن اور جوانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے حضور ؑ ﷺ کی اطاعت میں غرق ہونا ہی عشق رسول ہے جو بھی شخص نبی ﷺ سے محبت احترام اتباع میں غرق ہوا وہ دنیا اور آخرت کی بھلائی پا گیا۔
موہڑہ دھیال کے محمد پرویز بھٹی کے کزن عبدالحمید بھٹی انتقال کر گئے
Abdul Hameed passed away in village Morra Dhayal
موہڑہ دھیال کے محمد پرویز بھٹی کے کزن عبدالحمید بھٹی انتقال کر گئے نماز جنازہ میں زاہد بھٹی، پیر محمد افضل نقیبی ،صوفی محمد سلیمان، مسعود بھٹی، حامد بھٹی، حوالدار محمد غالب اور دیگر نے شرکت کی ۔
صوبیدار غلام ربانی کی چچی اور حاجی شوکت کی خالہ کو موہڑہ پھڈیال میں سپرد خاک کر دیا گیا
Subaidar Ghulam Rabbani aunty passed away in Morra Phadiyal
صوبیدار غلام ربانی کی چچی اور حاجی شوکت کی خالہ کو موہڑہ پھڈیال میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، محمود شوکت بھٹی،حافظ سہیل اشرف،محمد اعجاز بٹ، قاری محمد اجمل قادری، محمد سبیل چشتی، راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، شیخ حسن ریاض، نعیم بنارس، شیخ ندیم احمد، مسعود بھٹی، حسن سرائیکی ،الحاج اسلم بانی اور دیگر نے شرکت کی ۔