اسلام پورہ جبر بابا سائیں مرچو قلندر بادشاہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 5,6,7 مارچ کو زیرِسرپرستی پیر سید اعجاز حیدر شاہ بخاری کے منعقد ہو رہی ہیں
تفصیلات کے مطابق حسبِ امثال بابا سائیں مرچو قلندر بادشاہ کا عرس مبارک اس سال بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔4مارچ کو تربت شریف کو عقیدمندان غسل دیں گے۔جبکہ چار مارچ کو رات ساڑھے سات بجے محفلِ میلادالنبی ﷺ منعقدرہی ہے۔جس میں عالمی شہرت یافتہ نقابت۔نعت خواں حضرات جبکہ خصوصی خطاب مفتی محمد اقبال چشتی لاہور والوں کا ہوگا۔چار مارچ کو صبح دس بجے ولید رضا شاری اور چوہدری محسن فاروق کے درمیان والی بال کا شو میچ منعقد ہو گا۔پانچ مارچ کو صبح دس بجے گھوڑا ڈانس منعقد ہو گی۔جبکہ پانچ مارچ شام پانچ بجے دربار شریف میں محفل ختمِ پاک و دعا منعقد ہوگی۔رات کو محفلِ سماع ہو گی۔جس میں عالمی شہرت یافتہ قوال فیض احمد فیضی و ہمنوا قوالی پیش کریں گے۔چھ مارچ صبح دس بجے اونٹ وزن اٹھائیں گے۔جبکہ چھ مارچ کو ہی بیل دوڑ منعقد ہو گی۔رات کو یو۔کے گروپ کے تعاون سے محفلِ شعر خوانی کا انعقاد ہو گا۔جس میں خان مجتبی١ اور فرحت عباس شعر پیش کریں گے۔سات مارچ مارچ کو کبڈی کا شاندار میچ منعقد ہو گا۔جس میں پاکستان کی دو بہترین ٹیمیں حصہ لیں گی۔جبکہ رات کو راجہ ساجد۔راجہ قیصر کے درمیان محفلِ شعر خوانی ہو گی۔
Gujar Khan; Sain Mirchoo urs mubark to take place in Islam purra jabber on 5-7th March under guidance of Pir Syed Ijaz Haider Shah Bukhari, Various religious and cultural events will take place on 3 days of mela festival.