DailyNews

Birmingham/ Kallar Syedan; Haji Raja M Aurangzaib accuses Wapda officials in Choa Khalsa of taking bribe from him

واپڈا اہلکار نے سمندر پار پاکستانی سے بجلی کنکشن فراہم کرنے کے لیے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی رشوت وصول کر لی ،برطانیہ کے شہر برالے ہل ڈڈلی میں میقم حاجی راجہ محمد اورنگزیب

واپڈا اہلکار نے سمندر پار پاکستانی سے بجلی کنکشن فراہم کرنے کے لیے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کی رشوت وصول کر لی ،برطانیہ کے شہر برالے ہل ڈڈلی میں میقم حاجی راجہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ چھ ماہ قبل انہوں نے بجلی کنکشن کے لیے آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اہلکار قمر کیانی سے بات کی جنہوں نے دو میٹرز اور ایک کھمبے کی تنصیب کے لیے ایک لاکھ پچیس ہزار روپے کا تقاضہ کیا تمام رقم انہیں نقد ادا کر دی گئی مگر وہ کنکشن فراہم کرنے میں ٹال مٹول کرتے رہے اور اب چھ ماہ بعد ایک بوسیدہ کھمبا نصب کر کے کنکشن فراہم کر دیا گیا۔انہوں نے پی ٹی آئی کی قیادت سے سوال کیا ہے کہ نئے پاکستان می بھی بجلی کنکشن کے لیے سوا لاکھ کی رشوت وصول کرنا کہا ں کا انصاف ہے انہوں نے آئیسکو حکام اور پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے اس واقعہ کی فوری تحقیقات اور رشوت میں لی گئی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Birmingham/ Kallar Syedan; Haji Raja Mohammad Aurangzaib of Dhok Sangal and Birmingham has accused Wapda officials in Choa Khalsa of taking 125,000 bribe from him for electricity connection.

He said despite taking large sum bribe from him, they still not have given connection to him and six months have passed.

Show More

Related Articles

Back to top button