DailyNewsHeadline

Rawalpindi; Ex vice chairman Candidate for UC Dhanda, Chak Bale Khan, Adnan Bhatti shot dead

چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں سابق امیدوار برائے یو سی وائس چئیر مین عدنان بھٹی کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

 چک بیلی خان کے نواحی موضع دھندہ میں سابق امیدوار برائے یو سی وائس چئیر مین عدنان بھٹی کو گھر کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا عدنان بھٹی اپنے مویشیوں کے لئے چارہ لے کر گھر آ رہا تھا کہ گھر کے قریب پہنچنے پر نا معلوم شخص نے گولیاں مار دیں عدنان کو زخمی حالت میں راولپنڈی ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا واقعہ نمازِ مغرب کے قریب وقت میں پیش آیاعدنان بھٹی گذشتہ ملتوی ہو جانے والے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار برائے وائس چیئر مین تھا جو بعد میں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گیا عدنان کی میت کو پوسٹمارٹم کے لئے راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ابھی تک قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی 

Rawalpindi; Ex vice chairman Candidate for Union Council Dhanda, Chak Bale Khan, Adnan Bhatti has been shot dead by unknown gunmen. Adnan Bhatti was PTI candidate but later joined PML-N.

سجادہ نشین دربارِ عالیہ باہیا شریف پیر سید امجد حسین شاہ قادری نوشاہی کی ہمشیرہ قضائے الہٰی سے وفات پا گئی

Sister of Pir Syed Amjad Hussain Shah passed away

سجادہ نشین دربارِ عالیہ باہیا شریف پیر سید امجد حسین شاہ قادری نوشاہی کی ہمشیرہ قضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں ان کی نمازِ جنازہ آج سہہ پہر 3بجے باہیا شریف نزد چک بیلی خان میں ادا کی جائے گی

چک بیلی خان میں ٹریفک پولیس نے کاروائی کر کے مین روڈ پر قائم غیر قانونی اڈے ختم کروا دئیے

Illegal stops removed by traffic police on main road Chak Bale Khan

چک بیلی خان میں ٹریفک پولیس نے کاروائی کر کے مین روڈ پر قائم غیر قانونی اڈے ختم کروا دئیے مقامی انتظامیہ سے مل کر سڑک سے ہٹ کر بیرونی جگہوں میں رکشہ سٹینڈ بنوا دئیے گئے چک بیلی خان تا رولپنڈی روٹ پر چلنے والی ہائی ایس سروس پر بھی مین سڑک پر اضافی سٹینڈ بنانے پر پابندی لگا دی گی عرصہ دراز سے سڑک پر قائم غیر قانونی اڈوں سے نجات پر عوام نے سکھ کا سانس لیا اور چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ٹریفک صدر جنید محسن خان لودھی کا شکریہ ادا کیا سڑک پر لگائی جانے والے ریڑھیوں کا بھی خاتمہ کر دیا گیا ہے ٹریفک حکام کے مطابق چک بیلی خان شہر میں ٹریفک کی مسلسل روانی کے لئے مستقل حل کی طرف قدم اٹھایا گیا ہے اور واضع کیا گیا ہے کہ آئندہ کسی بھی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی 

Show More

Related Articles

Back to top button