DailyNews

Rawalpindi; Traffic plan revealed for the visit of Crown Prince Saudi Arabia in Rawalpindi and Islamabad

سعودی ولی عہدکادورہ ،راولپنڈی اسلام آبادکیلئے ٹریفک پلان جاری

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد ایکسپریس وے کشمیر ہائی سے اور مری روڈ عام ٹریفک کیلئے بند ہو گی، پولیس کے ٹریفک پلان کے مطابق 17اور 18فروری کو کرال چوک سے بجانب اسلام آباد ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے دونوں اطراف ڈائیوریشن ہوگی، زیروپوائنٹ انڈر برج سے بجانب فیض آباد ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے دونوں اطراف ڈائیور شن، ریڈزون چاروں اطراف عام ٹریفک کیلئے انٹری بند ہو گی ،راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد دونوں اطراف کی ٹریفک کیلئے ڈائیوریشن ہوگی، شہری متبادل راستے راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی ایکسپریس وے استعمال کرنیوالے حضرات آنے جانے کیلئے راولپنڈی صدر سے براستہ راول روڈ مری اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو یا اسلام آباد چوک سےبراستہ کشمیر ہائی وے آئی جے پی روڈ سے فقیر ایپی روڈ استعمال کرینگے، اسلام آبا د سے لاھور جی ٹی روڈ براستہ ایکسپریس وے اور راولپنڈی جانیوالے حضرات براستہ فیصل ایونیو زیروپوائنٹ لوپ لیکر کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اسٹیڈیم روڈ یا فقیر ایپی روڈ سے آئ جے پی روڈ سے پشاور روڈ سے صدر سواں روڈ استمال کرتے ہوئے لاہور روڈ پر آ جا سکتے ہیں ،میریٹ اسلام آباد ہوٹل سیکٹر جی سکس اور جی فائیو سے راولپنڈی آنے
جانے کیلئے براستہ مرگلہ روڈ فیصل ایونیو زیروپوائنٹ لوپ لے کر کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو اسٹیڈیم روڈ یا فقیر ایپی روڈ سے آئی جے پی روڈ سے پشاور روڈ ،بری امام قائد اعظم یونیورسٹی کے رہائشی آنے جانے کیلئے مری روڈ سے تھرڈ روڈ ایونیو یا شاہ درہ روڈ یا مرگلہ روڈ ٹریل 3 استعمال کریں گے جبکہ فارنر ڈپلومیٹ اور ڈی پی ڈی کے رہائشی فلڈ روڈ ، مری بہارہ کہو کے رہائشی لاھور جی ٹی روڈ جانےکیلئےکورنگ روڈ بنی گالہ عمران خان چوک سے دائیں مرتے ہوئے پارک روڈ ترامڑی چوک لہتراڑ روڈ کھنہ سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے کرال جاسکتے ہیں جبکہ راولپنڈی جانے کیلئے کشمیر ہائی وے نائنتھ ایونیو ،موٹروے سے مری اور مری سے موٹروے آنے جانے کیلئے براستہ کشمیر ہائی وے ڈوکری چوک سے کوڑیاں والا چوک سے مری روڈ استعمال کریں گے، آئی ٹی پی ریڈیو ایف ایم 92۔4شہریوں کو ٹریفک کے متعلق معلومات فراہم کریگا، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کو اسلام آباد ایکسپریس وے استعمال کرنے سے گریز کی ہدایت کی ہے ۔شہری متبادل راستے روات ٹی کر اس سے سواں جی روڈ راولپنڈی، کچہری چوک راولپنڈی صدر سے پشاور جی ٹی روڈ موٹروے استعمال کریں گے، کاک پول سے پی ڈبلیوڈی سے سواں جی ٹی روڈ راولپنڈی کچہری چوک راولپنڈ ی صدر سے پشاورجی ٹی روڈ سے موٹروے استعمال کریں 26 نمبر چونگی سے بجانب راولپنڈی پشاور جی ٹی روڈ ‏موٹر وے کی طرف موڑ دیا جائے گا ،آئی جے پی روڈ سے بجانب پشاور روڈ کی طرف ‏موڑ دیا جائیگا، مری آزاد کشمیر سے آنیوالی ہیوی ٹریفک کو مری موٹروے کی طرف موڑ دیا جائے گا17فروری صبح چار بجے سےلیکر18 فروری دس بجے رات تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا، روات ٹی کر اس سے ٹریفک کا داخلہ ، 26 نمبر چونگی سے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پر ہیوی ٹریفک ، کٹاریاں پل اور نائنتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے بجانب فیض آباد ،ا سترہ میل ٹول پلازہ سے بجانب اسلام آباد مری روڈ اور اسلام آباد آنے والی ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہوگا ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button