برٹش پاکستانی لڑکی مائرہ نسیم نے پورے انگلینڈ میں کراٹے میچ میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا اس طرح ان کے حاصل کردہ تمغوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔ مائرہ نے 5 سال کی عمر میں ہی کھیلوں میں دلچسپی لینا شروع کی تھی وہ ایسٹ لندن کے ایک کمیونٹی سینٹر میں اپنے بڑے بھائی کو کراٹے سیکھتے دیکھتی رہتی تھی، اس نےاپنے والد سے کراٹے سیکھنے کی فیس جمع کرانے کو کہا اورجلد ہی اس کے کوچ نے اس میں چھپی ہوئی خوبیوں کااندازہ لگالیا اور اسے مزید تربیت حاصل کرنے کامشورہ دیا، جیو سے گفتگو میں اس کا کہنا تھا کہ کوچ نے میری خوبیوں کااندازہ لگاتے ہوئے مجھے مختلف مقابلوں میں بھیجنا شروع کردیا ۔7 سال کی عمر میں میں نے پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا اس کے بعد سے مختلف مقابلوں میں میں مجموعی طورپر 64 سونے کے تمغے حاصل کرچکی ہوں جو کسی بھی کراٹے ایتھلیٹ کیلئے ایک ریکارڈ ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ 10 سال کی عمر میں ایک ہی سال کے دوران 3 نیشنل ایوارڈ حاصل کرنے والی میں سب سے کم عمر ایتھلیٹ تھی۔2017 میں، میں نے نوجوانوں کی سطح پر انگلینڈ کی نمائندگی کی اور پہلی کوشش میں سونے کاتمغہ حاصل کیا، میں نے بعض بڑے اداروں کیلئے 11 ٹی وی کمرشیلز کئے ،3 ٹی وی شو کئے اور 2 فلموں میں ایکسٹرا کے طور پر کام کیا۔ مائرہ نسیم اکتوبر 2019 میں چلی میں ہونے
والے عالمی چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنےکی خواہاں ہیں، انھوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کاسہرا ان کے کوچ کے سر جاتا ہے جس نے مجھے آگے بڑھایا، وہ ہر ہفتے میرے لئے ورزش کا نیا پروگرام بناتا تھا میں جس پر عمل کرتی تھی۔ مائرہ کا کہنا ہے کہ اپنے اصل وطن کی نمائندگی کرنا میری خواہش ہے، میں دنیا کو دکھانا چاہتی ہوں کہ ہمارے اندر صلاحیت ہے اور ہم جانتے ہیں کہ جیتا کس طرح جاتا ہے میں چاہتی ہوں کہ پاکستان کی مزید لڑکیاں سپورٹس میں حصہ لیں اور اپنی حیثیت منوائیں ۔
LONDON: Myra Nasim, 15, British Pakistani girl has made a new record by bagging 64 gold medals after winning Karate matches across England.
Myra Nasim started taking interest in Karate at the age of 5 when she would see her older brother learning karate at a local community centre in East London. She asked her father to pay for her Karate lessons and soon after her coach spotted unique talent in her and urged her to train more.
She told in an interview: “The coach saw huge potential in me and started sending me to competitions. At the age of 7 I won my first gold medal and since than I have won 64 gold medals in all competitions. At the age of 10 I was the youngest athlete to win 3 national titles in the same year. In 2017, I represented England at youth level and won gold in my first attempt. In 2018, I won all 4 international titles including the most prestigous the English National Championship. I have done 11 TV commercials for some of the biggest names as well as 3 TV shows and worked as extra in 2 films.
Myran Nasim now wants to represent Pakistan at the next world championship in Chile in October 2019. “I have represented my country England and now I want to represent Pakistan which is the country of my origin. I will be honoured if I get the opportunity to raise flag of Pakistan.”