یونين کونسل قاضیاں کے گاٶں بورگی وینس کے قریب برساتی نالے سے ایک شخص کی لاش برآمد,تفصيلات کے مطابق یونين کونسل قاضیاں کے گاٶں بورگی وینس کے قریب برساتی نالے سے 62 سالہ بزرگ شخص محمد لطیف ولد محمد خان کی لاش برآمد ہوئی ہےورثاء نے شناخت کے بعد نعش وصول کر لیااور کہاکہ وہ کسی بھی قسم می کاروائی نہیں کرنا چاہتے۔ لواحقين کے مطابق محمد لطیف دماغی طور پر ٹھیک نہیں تھا۔پولیس چوکی قاضیاں نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
Gujar Khan; A Body of elderly man was found at a nala in village Borgi Vaince, the body was identified as of Mohammad Latif, 62. the body after post mortem was handed to the family who claimed that M Latif was mentally disable.
چیئرمین یونین کونسل بھڈانہ ملک محمد الیاس گزشتہ روز انتقال کر گئے
Chairman UC Bhadana Malik M Ilyas passed away
چیئرمین یونین کونسل بھڈانہ ملک محمد الیاس گزشتہ روز انتقال کر گئے ان کی نماز جنازہ میں پیرآغا بیدار بخت آف ملکوال، راجہ جاویداخلاص، چوہدری محمدعظیم، سید ندیم عباس بخاری، مرزا ارشد، چوہدری اشتیاق، ملک فیاض، عمران کامی، چوہدری اسلم، چوہدری محمدریاض، نائیک شبیر، راجہ سخاوت، مرزا رفعت، طلعت سیال، حاجی چوہدری افتخار سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
گوجرخان میں جو بھی ترقیاتی کام اور فلاحی منصوبے دیے گئے وہ سب مسلم لیگ ن کے سابق ممبران اسمبلی کا کریڈٹ ہے
PML-N should be credited with all the development projects taken out in Gujar Khan
گوجرخان میں جو بھی ترقیاتی کام اور فلاحی منصوبے دیے گئے وہ سب مسلم لیگ ن کے سابق ممبران اسمبلی کا کریڈٹ ہے آج جو لوگ تختی سیاست کر رہے ہیں یہ بتائیں کہ ان کی کارکردگی کیا ہے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سرپرست اعلٰی خواجہ جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل گوجرخان میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے سڑکیں بجلی گیس کے منصوبے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاویداخلاص کے دور اقتدار کے ہیں موجودہ ممبران اسمبلی بتائیں کہ انہوں نے عوام کی فلاح کیلئے کون سا منصوبہ دیا واٹر فلٹریشن پلانٹ پر اپنی تختی لگا کر فوٹوسیشن کرنے والوں کو علم ہونا چاہیے کہ عوام باشعور ہیں وہ جانتے ہیں کہ یہ کس کا کارنامہ ہے تختی سیاست کرنے والے بتائیں کہ ان کی گوجرخان کیلئے کیا کارکردگی ہے مسلم لیگ ن کے سابق ممبر ان اسمبلی کے منصوبوں کا افتتاح کر کے اپنی کارکردگی ظاہر کررہے ہیں ان کی اصلیت صرف کنویں کے مینڈک کی مانند ہے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اسمبلیوں میں بھیج کر عوام پچھتارہے ہیں
تھانہ جاتلی کے علاقہ چیچی نور سے گھرسے پالتو کتا چوری کر لیا گیا
M Suliman of village Chichi Noor pet dog stolen, police case registered
تھانہ جاتلی کے علاقہ چیچی نور سے گھرسے پالتو کتا چوری کر لیا گیا مقدمے کے اندراج کے لیے تھانے میں درخواست دائر اطلاع دینے والے کو مالک کی طرف سے 10000روپے نقد انعام دیا جائے گا تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان ساکن چیچی نورنے تھانہ جاتلی میں رپورٹ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے گھر میں رکھوالی والا کھندا نسل کا کالا کتا جسم پر براؤن بال دو سے اڑھائی فٹ قد بائیں کان کا آخری کنار ا معمولی کٹا ہوا ایک کان پوا اور دوسرا آدھا بیٹھا ہوا ہےْ تیرہ چودہ فروری کی شب نامعلوم چورگھر سے چوری کر کے لے گے ہیں پولیس نے رپٹ درج کر لی ہے مالک نے اطلاع دینے والے کو 10000روپے نقد دینے کا اعلان کیا ہے
شرقی گوجرخان کے علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر جا پہنچی
Excessive load shedding taking place in Gujar Khan
شرقی گوجرخان کے علاقوں میں بجلی کی اعلانیہ و غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ عروج پر جا پہنچی دن اور رات کے اوقات میں گھنٹوں کے حساب سے بجلی بند کردی جاتی ہے کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے غریب اور متوسط طبقہ سخت مشکلات کا شکار ہے دیہاڑی دار طبقہ سب سے زیادہ متاثرہورہاہے دیہاڑی نہ لگنے سے نوبت فاقوں تک جا پہنچی ہے بجلی سے چلنے والے آلات اور مشینیں بند ہونے سے عوام کی مشکلات دوچند ہورہی ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت وقت کی ناقص پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے سرد موسم میں بھی بجلی کی بدترین بندش اس امر کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔
شرقی گوجرخان کے علاقوں میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ چکاہے
Interest loan business at its height in Gujar Khan
شرقی گوجرخان کے علاقوں میں سود کا کاروبار عروج پر پہنچ چکاہے سود کی لعنت سے کئی گھرانے تباہ ہوچکے ہیں اور دن بدن یہ لعنت پھیلتی ہی جارہی ہے اسلامی تعلیمات کے خلاف سود کا کاروبار دھڑلے سے جاری ہے سودی افراد نقد رقم سود پر فراہم کرتے ہیں اور پھر ہر ماہ اس رقم پربھاری قسطیں بھی وصول کرتے ہیں اور اصل رقم بھی دن بدن بڑھتی جاتی ہے جس کی وجہ سے کئی گھر اجڑ چکے ہیں سود کا کاروبار کرنے والے افراد ضمانت کے طور پر اصل شناختی دستاویزات بھی اپنے پاس رکھ لیتے ہیں عوامی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری تحقیقات اور سودی کاروبار کی روک تھام کا مطالبہ کیاہے۔
حکومت نے چند ماہ ہی میں عوام کا بھرکس نکال دیا سوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ
Sui Gas prices on increase
حکومت نے چند ماہ ہی میں عوام کا بھرکس نکال دیا سوئی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ ،آئے روز نت نئے ٹیکسز کی ایجادات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ پر عوام علاقہ سراپااحتجاج ہیں اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی و سماجی حلقوں نے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو تگنی کا ناچ نچادیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والے غریبوں کے خیرخواہ ہر گز نہیں ہوسکتے عوامی و سماجی حلقوں نے اپنی گفتگو میں مزید کہاکہ ملکی معیشت غریب اور سفیدپوش طبقہ پر ٹیکس لاگو کرنے سے نہیں بلکہ امیروں سے ٹیکس وصول کرنے سے بہتر ہوسکتی ہے حکمران اپنے دعووں سے پھر گئے دوران انتخابات کیے گئے وعدے تکمیل کی راہ دیکھ رہے ہیں نااہل حکومتی ٹیم سوائے نئے نئے ٹیکس لاگوکرنے کے کوئی بھی ایسا کارنامہ سرانجام نہ دے سکی جو غریب اور مزدور طبقہ کی فلاح و بہبود میں معاون ثابت ہوسکے۔ ۔
تعزیت
جبر بیول پریس کلب کا تعزیتی اجلاس،چوہدری عامر کمبوہ سے اظہارتعزیت۔ جبر بیول پریس کلب کا تعزیتی اجلاس زیرصدارت ایم ندیم رانا منعقد ہوا جس میں شیخ محمداخلاق،مبین ہاشمی، مظہرچوہدری،شاہدمنگی،شیخ ممراز، شیخ محمدعابد، چوہدری وسیم طاہر،یاسین ہاشمی،سلمان بٹ،قاضی کلیم ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں کلرسیداں کے سینئر صحافی چوہدری عامر کمبوہ کے تایا کی وفات پر تعزیت کااظہارکرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگواران سے دلی رنج و غم کااظہار کیاگیا۔