Kallar Syedan; PM Imran Khan appoints Haroon Kamal Hashmi President PTI Rawalpindi division
وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنما ہارون کمال ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کا صدر نامزد کیا
وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنما ہارون کمال ہاشمی کو پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کا صدر نامزد کیا ہے ،ہارون کمال ہاشمی کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں پنڈ بینسو سے ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے پی ٹی آئی کو علاقے میں مقبول جماعت بنا کر اسے ناقابل شکست بنایا ۔ہارون کمال ہاشمی کی راولپنڈی ڈویژن کی سطح پر تقرری سے کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،کارکنوں کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے لیے دن رات ایک کرنے والے شخص کو ڈویژنل صدر نامزد کر کے کارکنوں کے دل جیت لیے ہیں اس سے پی ٹی آئی کو راولپنڈی ڈویژن میں مزید فعال بنانے میں بڑی مدد ملے گی ۔
Kallar Syedan; Prime Minister Imran Khan has appointed Haroon Kamal Hashmi of village Pind Bainso has President of PTI Rawalpindi division. Haroon Kamal Hashmi a life long PTI member was rewarded due to his contribution to the party.
کہوٹہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سال اول کا طالبعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا عبداللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
Abdullah Bin Tariq killed in fatal motorbike accident near Tal Khalsa
کہوٹہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سال اول کا طالبعلم اور والدین کا اکلوتا بیٹا عبداللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ،گاؤں کورنصیب میں سپردخاک ۔تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں کلر سیداں کے سابق صدر راجہ شاہد پکھڑال کا بھتیجا اور مقامی دوکاندار راجہ طارق کا اکلوتا بیٹاجو کہ کے آئی ٹی میں سال اول کا طالبعلم تھا چند ایام قبل گاؤں تل خالصہ میں موٹر سائیکل پر سامنے سے آتے ہوئے کیری ڈبے سے ٹکرا گیا تھا جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تو پتہ چلا کہ ہڈی کا گودا خون میں شامل ہو کر دل اور پھیپھڑوں تک جا پہنچا ہے جس سے انہوں نے کام کرنا چھوڑ دیا اور ہونہار طالبعلم عبداللہ زندگی کی بازی ہار گیا۔نماز جنازہ ڈھوک ڈھکی کور نصیب میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد، چوہدری جاوید کوثر، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،راجہ خرم پرویز، چوہدری محمد عظیم، راجہ زاہد خورشید ایڈووکیٹ، راجہ جہانگیر اختر بھٹی،وائس چیئر مین بلدیہ کلر سیداں چوہدری ضیارب منہاس، راجہ جاوید اشرف، رشید چٹھہ،حافظ سہیل اشرف ملک،چیئر مین پرویز اختر قادری،چوہدری ابرار حسین،چوہدری جمیل وارثی،ارکان بلدیہ عابد حسین زاہدی، حاجی محمد اسحاق، صوفی ضابر حسین، چوہدری توقیر اسلم، راجہ ارشد جنجوعہ، چوہدری نعیم بنارس، شیخ حسن سرائیکی، مسعود بھٹی، پیر محمود حسین قادری، مولانا نعیم الرسول ،طالب راجپوت کے علاوہ کالج کے طلبا ،عوامی سماجی رہنماؤں ،بلدیاتی ارکان اور تاجروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔کے آئی ٹی کے معلم عبدالغفار نے کالج کی جانب سے مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ادارے کا ہونہار طالبعلم تھا اس کی وفات پر کالج انتظامیہ اور طلبا سوگوار ہیں مگر یہ سب اللہ کا امر تھا۔
سی پیک کے خلاف عالمی سازشیں تیزی سے جاری ہی,چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص
Global conspiracy against the CPack is in progress, Ch M Riaz and Raja Javed Ikhlas
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ سی پیک کے خلاف عالمی سازشیں تیزی سے جاری ہیں نواز شریف کو ہٹانے کا مقصد ہی سی پیک کا بستر گول کرنا تھا۔انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن سیاسی قوتوں نے اسلام آباد کے دھرنے میں چین کے صدر کے دورہ پاکستان کو ملتوی کیا وہ آج عالمی قوتوں کے آلہ کار بن کر سی پیک کے خلاف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔سی پیک پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے جسے ترک کرنا قومی مفاد سے کھیلنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے میاں شہباز شریف اور انجنئیر قمر الاسلام راجہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے نیب نے کسی کے اشاروں پر ن لیگ کی قیادت کے خلاف بے بنیاد کیسز بنائیں عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے نواز شریف کو جیل میں رکھا گیا اور انتخابات میں نا دیدہ قوتوں نے من پسند نتائج حاصل کیے ۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف بھی عوام کے درمیان ہوں گے میاں نواز شریف ہی ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتے ہیں پی ٹی آئی میں ملکی مسائل حل کرنے کی اہلیت ہی نہیں ۔
راجہ شاہد محمود کو آل پاکستان انجمن پٹواریان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد
Raja Shahid Mahmood appointed Dep sec gen Revenue officers
ارکان بلدیہ راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، راجہ طارق محمود، راجہ پرویز اختر منہاس کے علاوہ مسعود احمد بھٹی نے کلر سیداں کے گرداور راجہ شاہد محمود کو آل پاکستان انجمن پٹواریان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ یہ ملک بھر کے پٹواریوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں چھوڑیں گے ۔
چوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے نماز جنازہ 16 فروری سپورٹس گراونڈ میں ادا کی جائے گی
Ch M Hanif passed away, namaz e janaza to be held on 16th Feb
کلرسیداں پریس کلب کے صدر چوہدری محمد عامرکمبو ہ کے تایا جان،مقامی تاجرچوہدری محمد اسلم ،چوہدری محمد اکرم کے بھائی اورمحمد نصیر احسن کے والد محترم چوہدری محمد حنیف انتقال کر گئے نماز جنازہ 16 فروری بروز ہفتہ دن11بجے سپورٹس گراونڈ کلرسیداں میں ادا کی جائے گی۔
سر صوبہ شاہ کے نوجوان دوکاندا ر راجہ عاقب محمود عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے
Sir sooba shah shopkeeper Raja Aqib Mahmood returns from Umrah pilgrim
سر صوبہ شاہ کے نوجوان دوکاندا ر راجہ عاقب محمود عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن لوٹ آئے ان کے احباب نے انہیں خوش آمد کہا۔