DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Reception held by Pakistan Awami Tehreek for Minhaj youth league

منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب

پاکستان عوامی تحریک تحصیل کلر سیداں کے صدرسید زبیر علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی اور اسلامی نظام کا نفاذ وقت کی اشد ضرورت ہے قیام پاکستان کے مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں تحریک منہاج القرآن،منہاج القرآن ویمن لیگ،پاکستان عوامی تحریک،علما کونسل اور منہاج یوتھ لیگ کے تمام رفقاء اور عہدیداران نے شرکت کی اور اس موقع پر مختلف فورمز کے صدور نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔سید زبیر علی شاہ نے منہاج یوتھ لیگ کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو بھرپور تعاون کا یقین دلایا آخر میں حافظ اسرار سکندر صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں نے سب کا شکریہ ادا کیا اور نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی اور آئندہ کا منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلرسیداں کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں سید زبیر علی شاہ صاحب صدر پاکستان عوامی تحریک تحصیل کلرسیداں ،اکرام چوہان جنرل سیکرٹری ،عامر اعوان نائب صدر ، طاہر قادری صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل کلرسیداں،صاحبزادہ ارفاد جنرل سیکرٹیری ،انیس چوہان جنرل سیکرٹری، حافظ اسرار سکندر صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل کلر سیداں۔

Kallar Syedan; Reception was held by Pakistan Awami Tehreek for Minhaj youth league tehsil Kallar Syedan, Where all the members attended the function, Pakistan Awami Tehreek President Syed Zubair Shah called for law and order and Islamic values must take importance.

یاں شہباز شریف کی رہائی ان کی بے گناہی کی علامت ہے ۔ شیخ ندیم احمد

Mian Nawaz Sharif being released is evidence he is innocent, Sheikh Nadeem Ahmed

پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن شیخ ندیم احمد ،یوتھ لیگ تحصیل کلر سیداں کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے میاں محمد شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ نیب انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نیب سیاسی رہنماؤں کے چہرے مسخ کرنے کے لیے ان پر سنگین الزامات عائد کرتا ہے اور پھر عدالت میں ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے نیب کا یہ طرز عمل ملک میں انصاف کی فراہمی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ نیب جیسا ادارہ کن کے اشاروں پر سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کے خلاف کام کرنے میں دن رات مصروف رہتا ہے انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی رہائی ان کی بے گناہی کی علامت ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی خبر پر کلر سیداں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

PML-N workers and supporters celebrate Mian Nawaz Sharif being released

مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی کی خبر پر کلر سیداں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری زین العابدین عباس کے آفس میں خوشی کا سماں رہا اورلیگی کارکنان ایک دوسرے کو مبارکبادیں پیش کرتے رہے جبکہ خوشی کے اس موقع پر چوہدری زین نے لیگی کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی اور اسے حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن بھی بہت جلد آنے والا ہے جب معزز عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائی کا حکم بھی جاری کرے گی۔انہوں نے کہا ہم شروع دن سے ہی کہہ رہے ہیں کہ میاں نواز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کوانتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سابق ایم پی اے قمر السلام راجہ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اب میاں شہباز شریف کو بھی ضمانت پر رہاکرنے کا حکم نامہ جاری ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قانون اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گئے

 

ریسکیو 1122 کی تیسری سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں کیک کاٹا گیا،

Rescue service 1122 Kallar Syedan celebrate 3rd anniversary 

ریسکیو 1122 کی تیسری سالگرہ کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں کیک کاٹا گیا،اس موقع پر انچارج ریسکیو کلر سیداں اویس سعید نے خطاب کرتے ہوئے ادارہ کی تین سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد کی جانب سے کی جانے والی بوگس کالز ہمارے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال اورریسکیو کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔نجی سکول کی ڈائریکٹر محترمہ ماء رخ نے اپنے خطاب میں تعلیمی اداروں میں ریسکیو کے حوالے دے دی گئی تربیت کولائق تحسین قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پورا اسٹاف فرض شناس ہے کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کیلئے فوری تیار رہتا ہے۔حاجی ریاست حسین نے اپنے خطاب میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی کی تعریف کی اور اسے تحصیل کلر سیداں کے عوام کیلئے ایک تحفہ قرار دیا۔،ٹریفک وارڈنز چوہدری ماجد اور نجی تعلیمی ادارے کے سربراہ توقیر نے بھی خطاب کیا۔ 

حاجی شبیر حسین تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے، ڈھوک سیال موضع بھلاکھر میں سپردِ خاک

Haji Shabbir Hussain passed away in Dhok Sayal, Balakhar 

پرنسپل عبدلغفار کے برادر نسبتی حاجی شبیر حسین تقدیر الٰہی سے وفات پا گئے، ڈھوک سیال موضع بھلاکھر میں سپردِ خاک۔ نمازِ جنازہ میں سابق نائب ناظم راجہ مجید، ممبر بلدیہ عابد حسین زاہدی، سیٹھ عبدالرؤف بٹ، احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، حاجی نور الحق، راجہ اعجاز، چوہدری فیصل حفیظ، عبدالرؤف وینس، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعدا نے شرکت کی۔ 

Show More

Related Articles

Back to top button