DailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Deputy head teacher Government high school, Chakswari Raja Mohammad Yousif retires

سینئرمدرس راجہ محمدیوسف ملک وقوم کے لئے بطورمدرس 34سال تک شاندار خدمات انجام دینے کے بعدگزشتہ رورریٹائرڈہوگئے

گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے سینئرمدرس راجہ محمدیوسف نائب صدرمعلم اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعدگزشتہ روز 14فروری کوعزت اوروقار کے ساتھ ریٹائرہوگئے انہوں نے بطور مدرس 34سال تک ملک وقوم کے لئے شاندارخدمات انجام دی ہیں وہ 34سال 3ماہ قبل بطورپی ای ٹی گورنمنٹ ہائی سکول سیاکھ ڈڈیال بھرتی ہوئے اس کے بعدوہ گورنمنٹ مڈل سکول پوٹھہ بنگش ڈڈیال میں بھی تعینات رہے اس کے بعدوہ بطورسینئرمدرس ترقیاب ہوئے اورگورنمنٹ ہائی سکول کٹھار مصراں ڈڈیال میں تعینات ہوئے اس کے بعدان کاتبادلہ بشارت شہیدگورنمنٹ ہائی سکول پلاک میں ہوا اوراس ادارے میں انہوں نے بطور سینئرمدرس 20سال تک فرائض انجام دیے نائب صدرمعلم کے ساتھ انہوں نے کنٹرولرامتحانات کی حیثیت سے شاندار خدمات انجا م دیں گورنمنٹ ہائی سکول سورکھی ڈڈیال میں بھی بطور سینئرمدرس کام کیااوراس کے بعدان کاتبادلہ گورنمنٹ ہائی سکول چکسواری میں ہوااوراسی ادارے سے آج اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعدریٹائرہورہے ہیں 19فروری کوگورنمنٹ ہائی سکول چکسواری کے صدر معلم اوراساتذہ ان کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کااہتمام کریں گے اورانہیں ان کی شاندار34سالہ خدمات پرخراج تحسین پیش کریں گے 

Chakswari, AJK; Deputy head teacher Government high school, Chakswari Raja Mohammad Yousif has retired after 34 years of service in Education, a farewell party was held in his honour by staff and students.

 پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما و سابق امید وار اسمبلی چوہدری محبوب اصغرنے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانوی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم کشمیری عوام کی طرف دلا کر یہ ثابت کردیا کہ آزاد کشمیر کی عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ بعد ازاں قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری نے نیو یارک امریکہ میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ جنوبی ایشیا میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گاجنوبی ایشیا میں امن کا قیام نا ممکن ہے۔چوہدری محبوب اصغر نے مزید کہاہے کہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جس جرأت مندی سے مسئلہ کشمیر پر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔اسی وجہ سے مسئلہ کشمیرپوری دنیامیں فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔قائد کشمیر بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کو مسئلہ کشمیر کے دلیرانہ مؤقف اپنانے پر آزاد خطہ کے غیور عوام خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

برطانیہ کے شہربرمنگھم کے معروف سیاسی سماجی وکارو باری راہنما ملک عبدالشکور آٖف بوعہ ملکاں یونین کونسل فیض پورشریف نے کہاہے کہ ہم جب بھی اپنے ملک میں آتے ہیں اہل وطن جس محبت اورپیارکااظہارکرتے ہیں وہ ہمارے لئے سرمایہ ہے ہم اپنے وطن اوراہل وطن کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ملک کی ترقی وخوشحالی اوراہل وطن کی فلاح وبہبود کے لئے اپناکرداراداکرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے انہوں نے ان خیالات کااظہارمعروف سیاسی وسماجی راہنماچودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے اس موقع پرتقریب کے میزبان چودھری محمداعظم المعروف لالہ مندری نے کہا کہ تارکین وطن اپنے وطن کی خوشحالی اوراپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کے لئے تاریخی کرداراداکررہے ہیں وہ اپنے ملک کے بلاتنخواہ سفیر ہیں ان کی خدمات قابل ستائش اورقابل تقلید ہیں ملکی ترقی میں ان کااہم کردار ہے تقریب میں چودھری خضرعلی ملک مہربان علی سیدسجادحسین شاہ سیدمسکین حسین شاہ چودھری محمدنذیر سمیت دیگرشخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی ملک عبدالشکورنے پرخلوص جذبات کے اظہارپراستقبالیہ تقریب کے میزبان اورشرکاء تقریب کادلی شکریہ اداکیااورکہاکہ آپ لوگوں کی محبت پیاراورخلوص ہمارے لئے سرمایہ ہے ہمیں جوعزت اورپیاراپنے ہم وطن بھائیوں سے ملتاہے وہ ہمارے لئے سرمایہ ہیں

 

 

 

 

 

 

 

 

حاجی چودھری برکت اللہ صدرمعلم گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کنیلی مدرسین چودھری محمدصابرخالدمحمودمنشاء حسین قریشی نے گزشتہ روز صوفی محمدیعقوب شہہدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کادورہ کیاانہوں نے صدرمعلم مشتاق احمدمغل سے ملاقات کی اورانہیں صدرمعلم ترقیاب ہونے پردلی مبارک بادپیش کی اوران کی بطور صدرمعلم ترقیابی پردلی مبارک بادپیش کی اورانہیں مٹھائی پیش کی جوصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے اساتذہ اورجملہ سٹاف ممبران میں تقسیم کردی گئی اس موقع پرصدرمعلم مشتاق احمدمغل نے مہمانوں کے خلوص پران کاشکریہ اداکیااوران کے پرخلوص جذبات کوسراہاگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے اساتذہ نے بھی مہمانوں کاشکریہ اداکیاصوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے مدرسین چودھری خورشیداحمدنائب صدرمعلم سینئرمدرس راجہ محمدافسر اورتبارک حسین جونےئرمدرس نے میزبانی کے فرائض انجام دیے 

Show More

Related Articles

Back to top button