بیول کی مشہورسیاسی و سماجی شخصیت حاجی اسلم کے فرزند صحافی مہتاب اسلم عارضہ قلب میں مبتلا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے دل کی دھڑکن انتہائی خوش لباس اور خوش مزاج مہتاب اسلم ولد حاجی محمد اسلم آف بیول جو کسی تعارف کے محتاج نہیں کی طبعیت خراب ہے دل کا عارضہ لاحق ہے گزشتہ چند ماہ سے بیمار تھے ڈاکٹرز نے دل کے عارضے کی تشخیص کی ہے اور دل کی اوپن ہارٹ سرجری بتائی ہے اور اس جمعرات کو ان کے دل کا آپریشن برمنگھم برطانیہ میں ہوگا تمام دوست احباب سے درخواست ہے کہ ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعُا کریں ۔ بریڈ فورڈ سے تعلق رکھنے والے والے بیول کے رہائشی مولوی نصرت فاروق ، حامد رضا اور ملک آصف نے گزشتہ روز ہسپتال میں جاکر مہتاب اسلم کی عیادت کی ۔