وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا 33 واں اجلاس میئر اسلام آبادشیخ انصر عزیز کی زیر صدارت ہوا ۔ میئر نے انوائرنمنٹ ونگ کے عملے کی دیگر شعبوں میں عارضی تعیناتی کو ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عملے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ہر یونین کونسل کا چیئرمین اپنے حلقے میں انوائرنمنٹ کے عملے کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے ہفتہ وار رپورٹ دے گا۔ اجلاس نے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں لکڑی کے سٹالوں کی بحالی کی بھی منظوری دینے سمیت اسلام آباد میں ٹول پلازوں کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا تاکہ ان ٹول پلازوں سے ہونے والی آمدنی کو شہریوں کو سہولیات فراہمی کے لیے خرچ کیا جاسکے۔
Rawalpindi; Metropolitan Corporation of Islamabad (MCI) constituted a committee for restoring toll plazas at three entry points of the Federal capital. According to MCI all revenue raised would be spent on public facilities.