DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Cattle owners fears in union council Islam purra jabber after reports of dying cattle

یونین کونسل اسلا م پورہ موضع بھنیر کسوال میں جانوروں کی بیماریوں میں اضافہ کسانوں کے قیمتی جانور مرنے لگے

یونین کونسل اسلا م پورہ موضع بھنیر کسوال میں جانوروں کی بیماریوں میں اضافہ کسانوں کے قیمتی جانور مرنے لگے لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیمیں باثر افراد تک محدود عام آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں کسانوں کا احتجاج اسلام پورہ جبر یونین کونسل اسلام پورہ کے رہائشی کسان چوہدری ابرار ،راجہ ڈاکٹر ازرم ،صوبیدار اشرف،چوہدری تنویر ،چوہدری قربان ،چوہدری ذعفران چوہدری مجید،راجہ ندیم ،راجہ جاوید ،راجہ سرفراز،راجہ نمبردار فیاض ،راجہ مصطفی،راجہ شعیب ،راجہ اکرام اور راجہ سرفراز عرف پنوں نے متعلقہ احکام سے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسلام پورہ جبر میں ایک تو وینٹرنری ہسپتال نہیں ہے دوسری جانب لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیمیں ہمارا فون سننا بھی گوارہ نہیں کرتے وہ علاقے کے لیے تھانیدار کا رول ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا ہم باربار لائیو سٹاک کے نمائندوں کو فون کرتے ہیں وہ یہ کہہ کر کے ہمیں ٹرخا دیتے ہیں کہ ہمارے پاس اس بیماری کی ویکسین نہیں ہے جبکہ موخر اور دیگر بیماریوں کے متعلق لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیمیں کو پتہ ہی نہیں انہوں نے کہا سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باجود جانوروں کی بیماریاں بے قابو ہونے لگے جبکہ لائیو سٹاک کی فیلڈ ٹیمیں من پسند افراد کے جانوروں کا علاج کرنے لگے ہم اعلیٰ احکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ محکمہ کے ملازمین کی مبینہ غفلت کا سخت نوٹس لیا جائے اور یونین کونسل اسلام پورہ میں وینٹرنری ہسپتال کی سہولت مہیا کی جائے ۔

Gujar Khan; Large number of cattle have been reported dying in Bhanir Kaswal in union council Islam purra jabber. The local villagers in Bhanir Kaswal held a protest and told pothwar.com, that we reported the matter to veterinary department but no action has so far been taken.

بلیام کے رہائشی راجہ نزاکت علی نے پولیس چوکی قاضیاں میں درخواست

Raja Nazaqat Ali of village Balyam registers police report after his cow is attacked 

اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں بلیام کے رہائشی راجہ نزاکت علی نے پولیس چوکی قاضیاں میں درخواست دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک گائے ایک ویڑا اور ایک پچھڑا رکھا ہواہے جن کو میں صبح نگل میں چھوڑ آتا ہوں جو شام کو گھر واپس آجاتے ہیں لیکن گزشتہ روز میری گائے اور پچھڑا واپس نہ آئے تو میں نے تلاشی شروع کر دی جبکہ اگلے دن جب میرے جانور واپس آئے تو گائے کا دم کو کلہاڑی لگی ہوئی تھی اور وہ بہت زیادہ زخمی ہوئی تھی انہوں نے کہا میری گائے کو زخمی کرنے والا بابر ولد صابر خان ہے جس نے ہماری گائے کو زخمی کر کی سخت زیادتی کی ہے پولیس چوکی قاضیاں نے ایف آئی آر درج کر کے ملزم کی تلاشی شروع کر دی

 

Show More

Related Articles

Back to top button