DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Volleyball tournament held in Gorra Rajgaan

گوہڑہ راجگان کے مقام پر والی بال ٹورنامنٹ

مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کود جسمانی نشو نماء کے لیے بہت ضروری ہے ۔کھیل ایک صحت مند زندگی کے لیے بہت ہی ضروری ہے کھیل ہمارے جسم کو پھرتیلا ،لچکدار اور چست بناتے ہیں جس ملک میں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں پر ہسپتال ویران ہوتے ہیں ۔ ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین یونین کونسل بیور راجہ محمد فیاض نے گوہڑہ راجگان کے مقام پر والی بال ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں اور معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راجہ امتیاز ، راجہ نوید،راجہ ظہور آف گوہڑہ راجگان اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے ۔راجہ محمد فیاض نے مزید کہا کہ کھیل کود سے جہاں جسمانی طور پر فاہدہ ہوتا ہے وہاں پر ہی انسانی مزاج میں بھی تبدیلی آتی ہے کھیل سے انسان میں فرماں برداری ، تحمل مزاجی ،صبر،انتظام اور قوت برداشت بڑھتی ہے انسان میں اتفاق رائے بڑھتی اور دشمن کو شکست دینے کا بھی عزم بڑھتا ہے آخر میں انہوں نے جیتنے والی ٹیم کے کیپٹن اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیز اور نقدانعام دیا ۔

Kahuta; Volleyball tournament was held in Gorra Rajgaan, Where guest of honour was Chairman UC Bior, Raja Mohammad Fayaz. The winning team and the captain were handed trophies.

اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی نگرانی میں آپریشن، 3منشیات فروشوں کو دھر لیا

Three drug dealers arrested by Kahuta police 

اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی نگرانی میں آپریشن، 3منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ ایک ملزم سے 10لیٹر شراب جبکہ دیگر دونوں سے1800اور1250 گرام چرس برآمد۔ دوملز موں کے خلاف 9Cجبکہ ایک کے خلاف 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ کہوٹہ کے اے ایس پی کہوٹہ سعود خان اور ایس ایچ او سردار ذوالفقار کی نگرانی میں چھاپہ مار ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران شاہ زیب عرف ACساکن پلوٹ سے 1800گرام چرس برآمد کر کے 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا دوسری کاروائی میں ملزم شبیر عرف بیروسکنہ مواڑہ سے 1250گرام چرس برآمد کر کے 9Cکے تحت مقدمہ درج کر لیا جبکہ تیسری کاروائی میں خضر ساکن دھیان پور ماکڑا سے10لیٹر شراب برآمد کر کے 3/4کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے پولیس تھانہ کہوٹہ کی کارکردگی سے مطمن ہو کر اعلی حکام کے بھی شکریہ ادا کیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button