Electricity consumers in Gujar Khan, Kallar Syedan , Kahuta and Chakwal region left in darkness after fault at main Rawat grid station
روات کے مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کلر سیداں ،چوآخالصہ ،کہوٹہ ،مٹور ،روات،وڈھالہ ،گوجرخان ،دولتالہ، بیول ،مندرہ اور بادشاہان (چکوال)میں بجلی کا نظام درہم برہم
روات کے مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کلر سیداں ،چوآخالصہ ،کہوٹہ ،مٹور ،روات،وڈھالہ ،گوجرخان ،دولتالہ، بیول ،مندرہ اور بادشاہان (چکوال)میں بجلی کا نظام درہم برہم آنکھ مچولی سے صارفین کے بجلی آلات جل گئے کئی مقامات پر واپڈا کے ٹرانسفارمرز بھی بری طرح سے متاثر ہوئے جن کی بحالی کے لیے گھنٹوں بجلی بند رہی ۔تفصیلات کے مطابق روات کے مین گرڈ سٹیشن میں فنی خرابی اور اور لوڈنگ کے باعث اس سے متعلقہ روات ،کہوٹہ، کلر سیداں اور گوجرخان کے گرڈ سٹیشن میں بجلی مسلسل بند کی جا رہی ہے بیشتر اوقات آنکھ مچولی کا عمل جاری رہتا ہے جس سے صارفین کے بجلی کے آلات جل گئے کلر سیداں میں درجنوں صارفین کے گھروں میں بجلی کے آلات جلے چوآروڈ پر ایک دوکان میں بجلی کے آلات جل گئے بجلی کی آنکھ مچولی سے واپڈا کے ٹرانسفارمرز بھی بری طرح سے متاثر ہوئے جن کی بحالی کے لیے گھنٹوں بجلی بند رہی بجلی کی فنی خرابی کے باعث آئیسکو سب ڈویژن روات ،وڈھالہ،کہوٹہ ، مٹور، کلر سیداں ، چوآخالصہ، بیول ، گوجرخان ، دولتالہ، مندرہ اور چکوال کا علاقہ بادشاہان بھی بری طر ح سے متاثر ہوا ہے ۔
Kallar Syedan; The electricity consumers in Gujar Khan, Kallar Syedan , Kahuta and Chakwal region were left in darkness after major fault at main Rawat grid station. The grid station fault was corrected after serval hours.
کلر سیداں کی حدود میں نصب آزاد ریاست جموں کشمیر اور ضلع میر پور کا علامتی بورڈ اتار دیا گیا
Distt Mirpur sign board removed from Kallar Syedan territory
کلر سیداں کے صحافی اکرام الحق قریشی کی نشاندہی پر کلر سیداں کی حدود میں نصب آزاد ریاست جموں کشمیر اور ضلع میر پور کا علامتی بورڈ اتار دیا گیا،محکمہ شاہرات و تعمیرات ضلع میر پور نے کلر سیداں کے گاؤں پلالہ ملاں خان میں آغاز حدود آزاد ریاست جموں کشمیر ضلع میر پور کا علامتی بورڈ نصب کیا تھا جس کی نشاندہی اکرام الحق قریشی نے کی تھی جس پر ڈڈیال اور کلر سیداں کی انتظامیہ نے انکوائری کی ڈڈیال کے حال ہی میں تبدیل ہونے والے سب ڈویژنل مجسٹریٹ نعیم اختر کا موقف تھا کہ ڈڈیال تحصیل کی ریونیو حدود میں پلالہ ملاں خان نام کا کوئی گاؤں نہیں جبکہ کلر سیداں کے گرداور راجہ شاہد محمود نے اے سی کلر سیداں امبر گیلانی کو تحریری رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر کی حدود کا بورڈ کلر سیداں کی یوسی سموٹ کے پٹوار سرکل پنڈوڑہ ہر دو اور موضع پلالہ ملاں خان میں نصب کیا گیا جس کا کوئی جواز نہیں بنتا۔جس کے بعد کلر سیداں کی حدود سے آزاد ریاست جموں کشمیر کا بورڈ اتار دیا گیا۔
چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج
Police case registered over dishonour cheque in Dhok Morra Bagh
چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمہ درج ہو گیا مسمی امتیاز احمد سکنہ ڈھوک موہڑہ باغ والا سکنہ درکالی شیرشاہی نے پولیس کو بتایا کہ میرے بہنوئی جاویداقبال (مرحوم) نے 2008میں میری واقفیت نعیم اختر کیانی نامی شخص سے کروائی تھی جو ایک پراپرٹی ڈیلرہے جس نے میرے ساتھ روابط بڑھائے اور تعمیراتی علاقے میں پلاٹ میں انوسٹمنٹ کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے سال 2014 میں مجھ سے رقم مبلغ 9 لاکھ روپے لے لی کہ جلد ہی پراپرٹی کی قیمتیں بڑھیں گی تو آپ کو 9 لاکھ سمیت اچھا منافع بھی دلوا دونگا۔پھر دن مہینوں اورمہینے سالوں میں بدلے مگر مذکورہ شخص طفل تسلیاں ہی دیتا رہا اور لارے لپے لگاتا رہا مگر منافع تو دور کی بات جب اصل رقم بھی ڈوبتی ہوئی محسوس ہوئی تو بالآخر چار برس گزرنے کے بعد صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔میں نے مذکورہ شخص کے گھر جا نا شرو ع کر دیا جس پر اس نے ایک عدد چیک دیا جو اکاؤنٹ میں مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوکپنڈوری کے قریب بکھڑال گاؤں میں ادا کی گئی
Mother of Raja Yasir Bashir advocate passed away in village Bakhral
پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ یاسر بشیر ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوکپنڈوری کے قریب بکھڑال گاؤں میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان، محمود شوکت بھٹی، پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ،چیئر مین راجہ فیصل منور، چیئر مین راجہ محمد فیاض، راجہ قمر مسعود، اعجاز بٹ، راجہ شاہ رخ ، ظفر چشتی، حاجی اخلاق حسین،حاجی ریاست حسین،عابد زاہدی، شیر افگن قریشی، پرویز اختر منہاس، راجہ ساجد جاوید، مسعود بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، راجہ افتخار بھولا، ڈاکٹر محمد جہانگیر، شعیب بھٹی، ووکلا ،تاجروں ،اساتذہ اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
چوہدری ہمایوں فارق کو سکوٹ کے قریب بھٹھی میں سپرد خاک کر دیا گیا
Ch Hamayoun Farooq namaz e janaza held in Dhok Bhathi, Sakot
سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں چوہدری محمد فاروق کے فرزند چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد کے بہنوئی چوہدری ہمایوں فارق کو سکوٹ کے قریب بھٹھی میں سپرد خاک کر دیا گیانماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے چیئر مین سینئٹر راجہ محمد ظفر الحق،ارکان اسمبلی راجہ صغیر احمد، چوہدری جاوید کوثر کے علاوہ سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی، چوہدری محمد عظیم ، چیئر مین سید راحت علی شاہ، چیئر مین چوہدری صداقت حسین، چیئر مین چوہدری شفقت محمود، چیئر مین پرویز اختر قادری، چیئر مین راجہ عامر مظہر، چیئر مین راج ہصفدر کیانی، راجہ قمر مسعود، امیر افضل قریشی، راجہ گلستان خان ، محمد اعجاز بٹ، راجہ ساجد جاوید، راجہ طلال خلیل، شاہد اکبر گجر، ٹھکیدار بشارت، چوہدری محمد فاروق، لالہ محمد رسول، مسعود بھٹی، چوہدری توقیر اسلم، حاجی اخلاق حسین، حاجی ریاست حسین، چوہدری شارق، حاجی محمد اسحاق، پرویز اختر منہاس، ضابر حسین،راجہ شاہد محمود، سردار محمد آصف ،نمبردار عصمت اللہ، حاجی غلام احمد، عاطف عجاز، اسد عزیز، آصف کیانی،عاصم مغل،گلفرازبٹ اور دیگر نے شرکت کی ۔