AJKDailyNews

Chakswari; Ch M Basharat Advocate congratulated on being elected Sec Gen of Mirpur Bar association

چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ نومنتخب سیکرٹری جنرل میرپوربار کوان کی شاندارکامیابی پرمبار کباد

ممتازسیاسی وسماجی رہنماؤں خواجہ محمداحتشام حاجی راجہ محمداصغرخان اور حاجی میاں محمدمسعودنے چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ نومنتخب سیکرٹری جنرل میرپوربار کوان کی شاندارکامیابی پرمبار کبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ نومنتخب سیکرٹری جنرل میرپوربارکی شاندارکامیابی پریونین کونسل فیض پورشریف میں جشن کاسماں ہے اس یونین کونسل کے موضع ڈھانگری بہادرکے سپوت چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ کو مختصرسے عرصہ میں بطورقانون دان جوشہرت اورمقبولیت ملی ہے یہ اللہ دتعالی کاخصوصی کرم ہے یہ ان کی خدادصلاحیتوں کابہترین اظہارکیاہے جواللہ دتعالی نے انہیں عطاکی ہیں آزادکشمیر کی سب سے بڑی بارڈسٹرکٹ بار میرپورکے حالیہ الیکشن میں چودھری بشارت ایڈووکٹ کی شاندارکامیابی بڑااعزاز ہے اس اعزاز پریونین کونسل فیض پورشریف کے عوام دلی مسرت کااظہارکرتے ہیں اورانہیں دلی مبارک بادپیش کرتے ہیں اوران کے لئے دعاگوہیں کہ وہ اپنے قانون دانوں بھائیوں کی توقعات پرپورااترنے میں کامیاب ہوں انہوں نے ان قانوان دانوں بھائیوں کابھی شکریہ اداکیاہے جن کے پرخلوص تعاون کی بدولت چودھری محمدبشارت ایڈووکیٹ میرپور بار کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں

 پاکستان پیپلز پارٹی آ زادکشمیر حلقہ نمبر دو چکسواری اسلام گڑھ کے سیکرٹری جنرل نمبردار محمد شفیق نے کہاکہ مقبو ضہ کشمیر بھارت نے جیل میں تبدیل کررکھا ہے اقوام متحدہ مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والی بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلافورزیوں کا نو ٹس لے اور مسئلہ کشمیر اقوام متحد ہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کی زمہ داری پوری کرے ان خیالات کا اظہارانہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ عالمی امن ٹھیکیداروں کو مقبو ضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آ رہی انہو ں نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنا دوہرا معیار ختم کرکے اصولوں پر بات کرنی چا یئے انہو ں نے کہاکہ جو چنگاری مقبو ضہ کشمیر میں بھڑک رہی اگر مسئلہ کشمیر کو حل نہ کیا گیا تو پوری دنیا اس آگ کی لپٹ میں آ سکتی ہے ۔

 آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی سالار اعلیٰ حاجی ذوالفقار علی خا ن نے کہاکہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خا ن نے اپنے دورہ برطا نیہ میں عالمی برادری پر زوردیا کہ جنوبی ایشیا ء میں امن کی بحالی میں تمام راستے مسئلہ کشمیر سے جڑے ہو ئے ہیں اگر جنوبی ایشیاء عالمی برادری امن کی خیر خواہ ہے تو مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہو گا سردار عتیق احمد خا ن نے بھارتی افواج کی مقبو ضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب کردیا ہے جس کے لئے ہم ان کو خراج پیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں کشمیر ستر سال سے بھارت کے جبری قبضے کے خلاف برسر پیکار ہیں کشمیر ی ریاست کی مکمل آ زادی اور الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔  

Show More

Related Articles

Back to top button