DailyNewsKahuta

Kahuta; Free eye camp to be set up at THQ hospital in Kahuta on 13th February

ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بہت بڑا ڈینٹل فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا

ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بہت بڑا ڈینٹل فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا جس میں 6مرد ڈاکٹر اور 4لیڈی ڈاکٹر ہونگی اور جدید مشینری کے ساتھ موبائل گاڑیاں ساتھ ہونگی۔ ٹی ایچ کیو کہوٹہ کو جدید ہسپتال بنا کر دم لیں گے بہت جلد ایم این اے صداقت علی عباسی کی قیادت میں وفد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کر کے بہت بڑا پیکج لائے گا ان خیالات کا اظہار فوکل پرسن محکمہ ہیلتھ ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت راجہ ارشد آف بھورہ حیال نے ایک بیان میں کہا انھوں نے کہا کہ وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد سے مذکرات ہوگے ہیں وہ بہت جلد کہوٹہ ہسپتال کا دورہ کرینگی اور تمام مسائل حل ہونگے راجہ محمد ارشد نے مزید کہا کہ میری صدر ڈینٹل ایسو سی ایشن ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر حمزہ سے ملاقات ہوئی تھی اور 13فروری کو ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بہت بڑا ڈینٹل فری میڈیکل کیمپ لگایا جائیگا جس میں 6مرد ڈاکٹر اور 4لیڈی ڈاکٹر ہونگی اور جدید مشینری کے ساتھ موبائل گاڑیاں ساتھ ہونگی جس سے عوام علاقہ کو بہت حد تک ریلیف ملے گاانھوں نے کہا کہ فری کیمپ لگانے سے قبل عوام کو آگاہ کیا جارہا ہے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمداسکا افتتاح کرینگے انھوں نے کہا کہ تین سو سے لیکرچار سو مریضوں کو نہ صرف چیک کیا جائیگا بلکہ انکا مکمل علاج ہو گا انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہے اور انشا اللہ بہت جلد اس ہسپتال کو اپ گریڈ کیا جائے گااس سے قبل بھی میں ذاتی طور پر لاکھوں روپے کی میڈیسن ایم ایس کے حوالے کی ہیں جبکہ مصالحتی کمیٹیوں کو فعال کر کے لوگوں کے چھوٹے موٹے مسائل موقع پر حل کرینگے اے ایس پی کہوٹہ سے ملاقات ہو چکی ہے ۔

کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائیگا

Kahuta road work construction work to take place soon 

کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکوں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائیگا ہنگامی طور پرڈیڑھ کروڑ روپے کی لاگت سے کہوٹہ کلب سے کلر چوک تک سڑک کی مرمتی ہو گی جبکہ کلر چوک ،سخی سبزواری دربار چوک ،پنجاڑ چوک اور کہوٹہ بس اسٹینڈ کے سامنے سڑک کنکریٹ ڈال کر ساری سڑک کو پختہ کیا جائیگا اسی طرح کہوٹہ بائی پاس تھانہ سائیڈ کی طرف بھی کنکریٹ ڈال کر سڑک کو پختہ کیا جائیگااسکے علاقہ مٹور چوک تا سلائٹر ہاؤس ایک کلو میٹر سڑک کو پختہ کر کے کہوٹہ شہر میں ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائیگا ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ خورشید ستی نے محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او اور میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے چیف آفیسر سے میٹنگ کے بعد ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ ہم نے بڑی جدو جہد سے یہ فنڈز حاصل کیے تا کہ کہوٹہ شہر کے مسائل حل ہو سکیں تعمرے و ترقی کا آغاز اب چند دنوں کی بات ہے انھوں نے کہا کہ الیکشن میں کیے گے تمام وعدے پورے ہونگے مشکل حالات ضرور ہیں مگر ہم اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے انھوں نے مزید کہا کہ بہت جلد کہوٹہ کے شہریوں کو واٹر سپلائی کی خوشخبری بھی ملے گی اسی طرح دیگر منصوبے بھی مکمل ہونگے بلا تفریق عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ۔  

Show More

Related Articles

Back to top button